منگل, 01 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جامعہ کراچی نے ایسو سی ایٹ ڈگری آف آرٹس اورایسوسی ایٹ ڈگری آف سائنس سال دوم کےپرچےمنسوخ کردیئے

تفصیلات کے مطابق 24جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے باعث جامعہ کراچی نے بی اے اور بی ایس سی سال دوئم کے 27 جولائی کو ہونے والے پرچے اب 30 جولائی کو منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے اور بی ایس سی سال دوئم سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے 27 جولائی 2022 ء کو ہونے والے امتحانات اب 30 جولائی 2022 ء کو منعقد ہوں گے۔

تاہم امتحانی مراکز اور مقررہ وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

پاکستان اورسری لنکاکےدرمیان گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےجارہے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگزمیں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

دوسری اننگز میں سری لنکا نے کھانے کے وقفے کے بعد اب تک 5 وکٹیں گنوادی ہیں۔پاکستان کی طرف سے اب تک محمد نواز نے 3 اور یاسر شاہ نے 2 وکٹیں لی ہیں۔

سری لنکا کی پانچویں وکٹ 178 کے مجموعی اسکور پر گری جس میں یاسر شاہ نے شاندار گیند پر کوشال مینڈس کی وکٹ اڑائی اور وہ 76 رنز پر پویلین لوٹ گئے، اس وقت کریز پر دنیش چندی مل اور دھننجایا ڈی سلوا موجود ہیں۔

سری لنکا کی پہلی اننگز
سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

سری لنکا کی طرف سے دنیش چندی مل سب سے نمایاں کھلاڑی رہے جنہوں نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جب کہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کراچی میں بہادرآباد، لیاقت آباد، پی آئی بی کالونی اور اس سےملحقہ علاقوں میں تیز بارش ہوئی ہےجب کہ اورنگی ٹائون، نیوکراچی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی اور ناردرن بائی پاس میں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج شام تک شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی: جامعہ اردو نے ایم اے پرائیوٹ کےسالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام ناظم امتحانات غیاث الدین کے مطابق ایم اے(پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں18جولائی سے20جولائی2022 تک توسیع کردی گئی ہے۔

طلباءو طالبات امتحانی فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ سے صبح9سے شام5بجے تک آن لائن پر کرنے کے بعد ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کریں۔

امتحانی فارم عسکری بینک گلشن اقبال برانچ اور عبدالحق کیمپس کی بوہرہ پیر برانچ میں جمع کرائیں۔امتحانی فیس5000/=روپے مقرر کی گئی ہے۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول،حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے دوسرے مرحلہ کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

انٹربورڈ کراچی کے جاری کردہ امتحانی شیڈول کے مطابق دوسرے مرحلہ میں آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ گروپس، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات بروز جمعہ 29جولائی 2022ء سے شروع ہورہے ہیں جو بروز ہفتہ 20اگست2022ء تک جاری رہیں گے۔

تمام امتحانات دوپہر کی شفٹ میں 2 بجے سے 5بجے تک لیے جائیں گی

وہانگ : کووڈ-19 کے باعث پاکستان میں پھنسے چین کی جامعات میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کا پہلا بیچ 20 جون 2022 کو چین واپس پہنچ چکا ہے اور انہوں نے قرنطینہ کی لازمی مدت پوری کرنے کے بعد اپنے متعلقہ اداروں میں پہنچ کر تدریسی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

تدریسی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے چین واپس جانے کے خواہشمند باقی طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تازہ ترین معلومات کے ساتھ ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کرائیں۔

تمام خواہشمند طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درست اور معتبر معلومات کے ساتھ 21 جولائی 2022 تک اپنی رجسٹریشن مکمل کرا دیں۔ یہ معلومات مزید کارروائی اور ان کی تصدیق کے لئے چینی حکام کو فراہم کی جائیں گی

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نےایسوسی ایٹ ڈگری امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

امتحانات 4 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہیں گے۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق ڈیٹ شیٹ ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون اور ٹو کی جاری کی گئی ہے۔پارٹ ون کے امتحانات 4 اگست سے 19 اگست تک جاری رہیں گے جبکہ پارٹ ٹو کے امتحانات 20 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہیں گے۔ترجمان کے مطابق پہلے روز پولیٹیکل سائنس،بائیو کیمسٹری،اپلائیڈ سائیکالوجی کی امتحانات ہونگے۔

لاہور: پنجاب بھرکےتعلیمی بورڈزمیں کنٹریکٹ پررکھےگئےریٹائرڈملازمین کوفارغ کرنےکاحکم دےدیا گیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے نوکریوں سے فارغ ملازمین کو دوبارہ بھرتی کرنے کا بھی نوٹس لے لیا۔

یچ ای ڈی کے مطابق نوکریوں سے ایک بار نکالے گئے ملازمین کو اگر دوبارہ ملازمت دی گئی ہے تو ان کو بھی فارغ کیا جائے گا اور ان ملازمین کو نوکری سے فارغ کرکے رپورٹ محکمہ کو بھجوائی جائے گی۔

اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔ترجمان ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اے پی پی کو بتایا کہ صوبہ بھر کے تمام چیئرمین بورڈز کو حکم نامہ پر فوری عملدرآمد کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ چیئرمین بورڈز کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

گال: گال میں کھیلے جانے والے پہلےٹیسٹ میچ لنکن ٹائیگرز نے پاکستان کے خلاف 103 رنز پر 6 وکٹیں گنوادیں۔

گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، لنکن ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین یاسر شاہ نے 2 جبکہ حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے 1، کوشل مینڈس 21، اوشادا فرنینڈو 35، اینجلو میتھیوز صفر، دھننجایا ڈی سلوا 14 اور نروشن ڈکویلا 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں میچ کے آغاز سے قبل سری لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے کوشش ہوگی پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل لگائیں اور پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کیلئے آل راؤنڈر سلمان علی آغا ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ محمد نواز اور یاسر شاہ قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم،امام الحق، محمد رضوان، آعبداللہ شفیق، اظہر علی،آغا سلمان، حسن علی، محمد نواز، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
سری لنکا کا اسکواڈ
کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشادا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجایا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، مہیش تھیکشنا، پربت جے سوریا اور کسن راجیتھا شامل ہیں۔
دوسری جانب سلمان علی آغا نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف سے ٹیسٹ کیپ حاصل کی، کرکٹر کو مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ حکام نےایشیاکپ کےانعقادکیلئےسری لنکاکی حمایت کرنےکافیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ایشیا کپ سری لنکا میں ہی ہو، آسٹریلیا کی کامیاب سیریز کے بعد اب ہماری ٹیم بھی سری لنکا میں موجود ہے، تاہم ٹورنامنٹ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کو کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) حکام سے بات ہوئی ہے، وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے، ان کا ہر فیصلہ قبول کریں گے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ چیئرمین رمیز راجا کے ہمراہ آئندہ ہفتے آئی سی سی کی سالانہ جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کروں گا، یہ اجلاس آئندہ 8 سالہ فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کی تیاری کے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فرنچائز ٹی20 لیگز بڑھنے سے انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈر شدید متاثر ہورہا ہے، اس معاملے پر پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایک مجوزہ پلان بھیج چکا ہے۔

اجلاس کی سائیڈ لائنز پر کرکٹ آسٹریلیا، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں فور نیشن اور ٹرائی نیشن ٹورنامنٹس کے ایجنڈے زیر غور ہوں گے۔