بدھ, 02 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کے زیر اہتمام سالانہ ’’ڈگری شو2021 کاانعقاد ‘ 02 اور03 جنوری 2022 ء کو ہوگا۔

جس میں شعبہ گرافک ڈیزائن، فارئن آرٹ،ٹیکسٹائل ڈیزائن،اسلامک آرٹس،انڈسٹریل ڈیزائن،سیرامک اینڈ گلاس ،آرکیٹیکچر،فلم اورانیمیشن کے اسٹوڈیوز میں طلبہ02 اور03 جنوری2022 ء کواپنے شعبہ جاتی پروگرام کے مطابق اپنی کارکردگی پیش کرینگے۔

تمام پروگرامز صبح 10:00 تاشام 5:00 بجے تک ایس ٹی سی بلڈنگ شعبہ ویژول اسٹڈیز میں منعقد ہونگے۔

پشاور: وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ شاہرام خان ترکئی نے نئے سال کی آمد پر پیغام جاری کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ ٹوئیٹر پرایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ سال 2022 کی آمد پر مبارکباد پیش کرتاہوں اس امید کے ساتھ آنے والے سال میں ہمیں خود سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی رہنمائی کرے۔

انہوں نے مزید کہا ک سال کے اختتام پر، ہمیں اپنی بہترین صلاحیت اور ریزولوشن تک پہنچانے پر خوشی ہے اور نئے سال پر رب العزت سے رحمتیں اور برکتیں مانگیں ۔

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کے پلئیرآف دی ایئرکےلیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کی نامزپلیئر آف دی ایئر د کھلاڑیوں میںپاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ایک روزہ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم بیٹنگ میں پہلے نمبر پرموجود ہیں

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کےلیے نامزد کردہ بہترین کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقا کے ینامن ملان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی نے گزشتہ روز سال کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کے لیے 4 نامزدگیاں کی تھیں جس میں پاکستان کے محمد رضوان، سری لنکا کے ہسا رنگا، آسٹریلیا کے مچل مارش اور انگلینڈ کے جوز بٹلر کا اعلان کیا تھا۔

کراچی : جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر آف فزیکل تھیراپی (DPT) 5سالہ ڈگری پروگرام کے لیے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا

داخلہ ٹیسٹ میں 54 اوپن میرٹ نشستوں کے لیے 280 امیدوار شریک ہوئے، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اورجناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کےایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسرشاہدرسول نے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ فزیکل تھراپی یا فزیوتھراپی میڈیکل سائنسز کاایک اہم شعبہ ہے،پاکستان میں فزیوتھراپی کے شعبے کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،مجھے خوشی ہے کہ ہمارے ملک میںاس شعبے کو سراہا گیا اور اب فزیوتھراپی میں داخلے کے خواہشمندوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔امتحانی عمل کی نگرانی ڈین جے پی ایم سی پروفیسر مسرور احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ جے پی ایم سی ڈاکٹر نوشین رائوف و دیگر نے کی۔

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں جدید ترین ’’اناٹومی‘‘ لیکچر ہال کاافتتاح ہوگیا۔

جنا ح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر ِ اہتمام جدید ترین ــ ـاناٹومی ـ "لیکچر ہال کی افتتاحی تقریب کی گئی جسکے مہما ن خصوصی صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز محمد اسماعیل راہو تھے جنہوں نےــ ـجدید ترین لیکچر ہال کاافتتاح کیا

اس موقع پرجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسرشاہد رسول نے کہاکہ وہ امید کرتے ہیں کہ جدید سہولتوں سے آراستہ اسٹیٹ آف دی آرٹ لیکچر ہال طلبا کی تعمیری سرگرمیوں کے فروغ میں کردار ادا کریگا،لیکچر ہال کو ای-کلاس رومز کے طور پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میںوائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی،آئی ٹی سے منسلک جدید کنکشن کے ساتھ ساتھ لیکچرز کی لائیو اسٹریمنگ، پروجیکٹر اور اسکرینز کے ذریعے دستاویزی فلم کی نمائش اور سی سی ٹی وی نگرانی کی سہولت موجود ہے۔

اس موقع پر پروفیسرشاہد رسول نے معزز مہمان کو اجرک اور سوینئر بھی پیش کیا۔

انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کوجیت کیلئے 148رنز کا ہدف دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاپاکستانی باولرز نے سری لنکن ٹیم کے بلے بازوں پرلنکاڈھاتے ہوئے محض 108 رنز پر 8 کھلاڑیوں کو آوٹ کر دیا تاہم آٹھویں اور نویں نمبر پر آنے والےمتیھیشا پاتھیرانا ن اور یاسیرو روڈیگرو نے ٹیم کو کچھ سنبھالنے کی کوشش کی لیکن وہ بڑااسکورکرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 44.5اوورز میں147رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کیلئے 148رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا کی جانب سے چامنڈو وکرما سنگھے اور شیوون ڈینئل نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے چامنڈو پاکستانی باولر اویس علی کی گیندپر 12 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ، ان کے ساتھ میدان میں اترنے والے شیوون صرف ایک سکور ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور احمد خان کی گیند کا نشانہ بنے ۔

سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور35متیھیشا پاتھیرانا نے بنایا جبکہ ان کے علاوہ یاسیرو روڈیگرو 31رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ سدیشا راجا پاکسے 11، انجالا 13 ، پاون پتھی راجا 11 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے

کراچی: شہرِقائد میں پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ 16ویں عالمی کتب میلےکا آغاز آج افتتاحی تقریب سے ہوگیا۔

کتب میلے کا افتتاح وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نےکیا ۔اس موقع پر سابق وزیر تعلیم پیز مظہرالحق ، اردو ادیب مزاح نگار انور مقصود ،چیئرمین پی پی بی اے عزیز خالد شریک ہوئے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا دنیا ڈجیٹل بن گئی ہے لیکن کتاب پڑھتے وقت ورق پلٹنے کا رومانس ہی الگ ہےکتاب پڑھ کر جو پڑھنے کا مزہ ہے وہ ٹیبلیٹس میں پڑھ کر نہیں آتا۔میرا خواب تھا کہ کراچی سے کشمور تک کتابوں کے میلے ہوں

انہوں نے تقریب میں یقین دہانی کرائی کہ ہم سندھ حکومت کی طرف سے وفاق سے مطالبہ کریں گے کہ کاغذ پر عائد ڈیوٹی ختم کی جائے.انہوں نے مزید کہا کہ اگر وفاق نے کاغذ پر ڈیوٹی ختم نہ کی تو ہم سندھ اسمبلی میں اس کے لیے قرارداد پیش کرینگے کہ کاغذ پر عائد وفاقی ٹیکس ختم کی جائے وفاق کی طرف سے کاغذ پر عائد ٹیکس ختم کی جائے اس سے نہ صرف پبلشرز کو کتب شایع کرنے میں آسانی ہوگی بلکہ قارئین کو بھی کتاب کم قیمت پر میسر ہوسکے گی. کاغذ پر ٹیکس سے کتاب کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے.

اس موقع پرمزاح نگار اردو ادیب انور مقصود کاکہنا تھا کہ میں اگر کوئی عشق کی داستان لکھتا تو جناح پاکستان لکھتا میں نے جناح کا پاکستان سے عشق جیسا عشق کہیں نہیں دیکھا جناح نے اپنا عشق پاکستان کو پالیاپبلشرز کو چاہیے آئین چھاپا کریں کیونکہ پاکستان میں سب سے زیادہ آئیں بکتا ہے

عالمی کتب میلے میں 17 ممالک کے 40 اشاعتی اداروں نے حصہ لیا ہے جبکہ پاکستان کے 136 پبلشرز نے اپنے اسٹال لگائیں ہیں.

لاہور : پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے بعدکوروناکرکٹ کاایک اورمیلہ اجاڑنے لگا

انڈر19ایشیا کپ میں ایک امپائر سمیت 2آفیشلز کے ٹیسٹ مثبت آگئے۔

ایشین کرکٹ کونسل اور امارات بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ دونوں آفیشلز محفوظ ہیں اور پروٹوکولز کے مطابق ان کا خیال رکھا جا رہا ہے، رپورٹس کے نتائج آنے تک میچ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو آئسولیشن میں رہنا ہوگا، سیمی فائنلز سے متعلق فیصلے کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائیگا۔

یاد رہے انڈر19ایشیا کپ کے دو سیمی فائنلزکل کھیلے جائیں گے

پہلے سیمی فائنل میںجمعرات کو سیمی فائنل میں گروپ ’’اے‘‘ میں سرفہرست پاکستان کو سری لنکن دیوار گرانا ہوگی اور دوسرے سیمی فائنل میں رنرز اپ بھارت کو بنگلادیش کا چیلنج درپیش ہے،فائنل جمعے کو کھیلا جائے گا۔

دبئی: سال 2021 کے ٹیسٹ پلیئر ایوارڈ کے لیےآئی سی سی نےچار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2021 کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے دو بلے بازوں اور دو بولرز کو ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر مینز ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔

icc

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان جو ئے روٹ، بھارتی گیند باز ایشون، کیوی فاسٹ بولر کیل جیمی سن اور سری لنکا کے بلے باز ویمتھ کرونارتنے شامل ہیں۔

رواں سال پاکستان کے کسی بھی کھلاڑی کو ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامز نہیں کیا گیا۔

معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو جعلی خبروں سے متعلق خبردار کیا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی ٹوئٹ میں واٹس ایپ کی بلیو ٹِک سے متعلق خبروں کو مستردکرتےہوئے بتایا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ تیسرے بلیو ٹِک پر کوئی کام نہیں کررہی

ویب بیٹا انفو کا کہناہےکہ واٹس ایپ اسکرین شاٹ معلوم کرنے کے لیے کسی تیسرے بلیو چیک پر کام نہیں کررہا ہے ، اس حوالے سے خبر جعلی ہے۔

دوسری جانب اکثر صارفین کو شکایت ہے کہ ان کا گوگل ڈرائیو بیک اپ پچھلے ایک ماہ سے کام نہیں کررہا ہے۔

اس حوالے سے ویب بیٹا انفو کا کہنا ہےکہ ہمیں ایسی کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں اگر آپ کو بھی واٹس ایپ کے حوالے سے کسی ایسے مسئلے کا سامنا ہے تو اپنے فون کا ماڈل اور واٹس ایپ بلڈ نمبر واضح کریں۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ پر میسج چیٹ کے دوران بھیجاگیا پیغام جب سامنے والا شخص دیکھ لے تو دو بلیو ٹک واضح ہوتے ہیں۔