بدھ, 02 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: صوبہ پنجاب میں عربی پڑھانے والے 60 ہزاراساتذہ کوبھرتی کرنےکافیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب غلام فرید کاکہناہے کہ صوبے میں عربی پڑھانیوالے 60 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا، انہوں نے یہ بات لاہورہائیکورٹ میں قرآن مجید کو لازمی تعلیم قرار دینے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے موقع پر بتائی جہاں جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پرسماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن غلام فرید سے عربی پڑھانے والے اساتذہ کی بھرتی اور ٹریننگ سے متعلق روڑ میپ طلب کیا، جس کے جواب میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن نے بتایا کہ پنجاب بھرمیں 60 ہزارعربی پڑھانے والے اساتذہ کی ضرورت ہے جن کی بھرتی کے لیے کام جلد شروع ہوجائے گا اوربھرتی کا عمل اگست تک مکمل کرلیں گے۔

اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر جاری تعمیرات کےباعث بار بار ہونے والے حادثات اور گاڑی چلانے والوں کو پیش آنے والی تکلیف کا نوٹس لیتے ہوئےڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کی جانب سےتاثرہ سیکٹرز میں اسکولوں اور کالجوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کی سفارشات کے مطابق ٹریفک کی روانی کو ہموار کرنے کے لیے بلاک وارٹریفک شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے جس کا اطلاق مذکورہ بلاکس کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

بلاک 1 (سیکٹر I اور H)
صبح کی شفٹ: صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک
شام کی شفٹ: 1:30 PM تا 6:30 PM
مونٹیسوری اورپریپ کی کلاسیں: صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک

بلاک 2 (سیکٹر F-6 اور F-7)
صبح کی شفٹ: صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک
شام کی شفٹ: 1:30 PM تا 6:30 PM
مونٹیسوری اور پریپ کی کلاسیں: صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک

بلاک 3 (سیکٹر F-8 اور F-10)
صبح کی شفٹ: 8:30 AM سے 1:30 PM
شام کی شفٹ: 1:45 AM سے 6:45 PM
مونٹیسوری اور تیاری کی کلاسیں: صبح 8:45 سے دوپہر 12:45 تک

بلاک 4 (سیکٹر G-10 اور G-11)
صبح کی شفٹ: صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک
شام کی شفٹ: 1:30 PM سے 6:30 PM
مونٹیسوری اور تیاری کی کلاسیں: صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک

بلاک 5 (سیکٹر F-11 اور E-11)
صبح کی شفٹ: صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک
شام کی شفٹ: 1:45 PM سے 6:45 PM

مونٹیسوری اور تیاری کی کلاسیں: صبح 8:45 سے دوپہر 12:45 تک

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کو خبردار کردیا۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے جانب سے اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے تدریسی عمل کے آغاز سے قبل ویکسینشن کا عمل مکمل کروالیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے تمام اساتذہ کےلئے ترجیحی بنیادوں پر واک اِن کورونا ویکسینشن کا انتظام کردیا گیا ہےتمام اساتذہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈاور ٹیچر کارڈ /اسکول ہیڈ سے تصدیق شدہ لیٹر کے ہمراہ کسی بھی ویکسینشن سینٹر جاکر مفت ویکسین لگوالیں

 

لاہور: پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں رواں سال ریکارڈ توڑداخلے دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال پنجاب کے سرکاری کالجز میں اب تک کے سب سے زائد داخلے دیئے گئے ہیں ۔

ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر عاشق حسین کاکہنا ہے کہ اب تک دس لاکھ بچوں کے داخلے دیئے جاچکے ہیں جبکہ آنے والے چند دنوں میں مزید ایک لاکھ بچوں کو مزید داخلہ دیا جائے گا۔

یاد رہے گزشتہ برس 9لاکھ بچوں کو کالجز میں داخلے دیئے گئے تھے ۔

دنیا کی پہلی دوہری سہولت (Dual Mode) گاڑی کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

دوہری سہولت فراہم کرنے والی گاڑی کا افتتاح جاپان کے شہر توکو شیما کے علاقے کایو میں ہوا جس میں بیک وقت 21 مسافر سوار ہو سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈی ایم وی کی طرح دکھنے والی گاڑی روڈ پر دوسری گاڑیوں کی طرح ربر کے ٹائر پر چلتی ہے لیکن جب انٹر چینج پر پہنچتی ہے تو اس کے نچلے حصے میں موجود اسٹیل کے ٹائر ریل ٹریک پر آ جاتے ہیں اور گاڑی ٹرین کی طرح کام کرنے لگتی ہے۔

Dual bus-train vehicle moves closer to starting date in Shikoku | The Asahi  Shimbun: Breaking News, Japan News and Analysis

ٹرین وہیل گاڑی کے اگلے ٹائر کو اوپر اٹھا کر رکھتے ہیں جبکہ پچھلے پہیے ڈی ایم وی کو ٹریک پر چلانے کے لیے نیچے ہی رہتے ہیں۔

ڈی ایم وی سروس چلانے والی کمپنی کے سی ای او نے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے اس سروس کو لوکل ٹرانسپورٹ کا بہترین متبادل قرار دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی ریل کی صورت میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ روڈ پر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک : دنیا کی اب تک کی انتہائی طاقتور خلائی دوربین جیمز ویب تاریخی مشن پر روانہ ہوگئی۔

جمیز ویب ٹیلی اسکوپ امریکی خلائی ادارے ناسا، یورپی خلائی ادارے اور کینیڈین اسپیس ایجنسی (سی ایس اے) کا 10 ارب ڈالرز کی لاگت کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
انتہائی طاقتور خلائی دوربین کو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 5 بجے جنوبی امریکی کی ساحلی پٹی پر واقع فرینچ گیانا سے آریان فائیو راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔

جیمز ویب نے مدار کامیابی سے داخل ہونے کا سگنل پرواز کے آدھے گھنٹے بعد دیا اور یہ سگنل کینیا میں موجود گراؤنڈ انٹینے کے ذریعے دیا گیا۔
جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو زمین سے 15 لاکھ کلومیٹر دور خلا میں سورج کے گرد اپنا مدار بنائے گا۔

خلائی دوربین جیمز ویب کا منصوبہ 30 سال کے عرصے میں پایہ تکمیل تک پہنچا اور اسے رواں صدی کے بڑے سائنسی منصوبوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو پرواز کے 3 دن میں سن شیلڈ کھل جائے گی اور پھر اگلے 5 روز میں یہ جگہ پر لاک ہونے اور کھلنے میں لگائے گا، اس کے بعد آلہ انعکاس کے مختلف حصے بھی کھلنا شروع ہوجائیں گے اور اپنے سفر کے تقریباً 12 ویں روز جیمز ویب کے تمام حصے فعال ہوجائیں گے۔

جمیز ویب اگلے 6 ماہ تک پیچیدہ مراحل سے گزرے گا— فوٹو: ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ

جمیز ویب اگلے 6 ماہ تک پیچیدہ مراحل سے گزرے گا۔

جمیز ویب کی نمایاں خصوصیات میں اس کا سب اہم حصہ 6.5 میٹر کے حجم کا سنہرہ آلہ انعکاس (Mirror) ہے جو کہ31 سال قبل بھیجے گئے ’ہبل‘ کے آلہ انعکاس سے 3 گنا بڑا ہے۔

جیمز ویب کائنات کے ان حصوں کو بھی دیکھنے کی کوشش کرے گی جو کہ اس سے قبل کبھی نہیں دیکھے جاسکے اور اس کا مقصد کائنات کے ابتدائی دنوں (تقریباً ساڑھے 13 ارب سال) پہلے روشن ہونے والے ستارے کی کھوج لگانا ہے۔

جیمز ویب کے کامیابی سے پوزیشن سنبھالنے کے بعد خلائی دوربین ہبل کا 31 سالہ دور اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔

اسلام آباد: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ کارضائے الہیٰ سے انتقال ہوگیا۔

قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر اور کپتان شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئی ہیں، رپورٹس کے مطابق شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے والدہ کے انتقال کی خبر سناتے ہوئے کہا کہ میری والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئی ہیں اور ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر اسلام آباد کے سیکٹر H-8 میں ادا کی جائے گی۔

شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر قومی اور عالمی اسپورٹس شخصیات سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ نامور افراد نے افسوس کا اظہار کیا اور والدہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

پاکستان نےانڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم 49 اوورز میں 237 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

گرین شرٹس کی جانب سے ذیشان ضمیر نے 5، اویس علی نے 2 ، قاسم اکرم اور معاذ صداقت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا تاہم پاکستانی بیٹرز نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔

گرین شرٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا اور روایتی حریف کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔

محمد شہزاد نے 82 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عرفان خان 33، معاذ صداقت اور رضوان محمود نے 29 ، 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور: اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش ِ نظر آسٹریلیاکرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔

دورہ پاکستان سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم حال ہی میں تمام صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان گئی تھی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے باعث صورت حال مشکل ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہر لحاظ سے مکمل رابطے میں ہیں، پاکستان میں اومی کرون کی تشخیص کے باوجود آسٹریلیا کا دورہ شیڈول کے مطابق ہو گا۔

نک ہاکلے کا مزید کہنا تھا کہ اومی کرون کے باعث صورت حال مشکل ہے لیکن دورہ پاکستان کے لیے پرعزم ہیں، جب تک حالات محفوظ ہیں تب تک آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کرنے کےلیے پُرعزم ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ برس مارچ میں 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

جامشورو: جامعہ سندھ جامشورو نے سالانہ امتحانات 2020ء کےآن لائن فارم وفیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر سراج الحق کاندھڑوکے مطابق ملحقہ کالجز میں بی ایس سی، بی اے، بی کام حصہ دوم (فریش و فیلوور) بی ایس سی (ہوم اکنامکس)اور ایم اے (پریویس و فائنل) فریش و فیلوور کےطلبا و طالبات سالانہ امتحانات 2020ء کے آن لائن فارم و فیس 4 جنوری 2022ء تک جمع کراسکتے ہیں

اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کنٹرولر نے مطلع کیا ہے کہ ایسے امیدوار جو پہلے سے داخلہ فیس جمع کرواچکے ہیں، وہ بغیر لیٹ فی کے فارم جمع کراسکتے ہیں، تاہم باقی امیدواروں کو اصل امتحانی فی کے ساتھ 3000 روپے لیٹ فی بھی جمع کرانا ہوگی۔

واضح رہے کہ امیدواروں کے والدین کی درخواست پر ان کی سہولت کیلئے تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔