بدھ, 02 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: چئیرمین فیڈرل بورڈکےاجلاس میں معذورافراد، یتیموں اور قیدیوں کے لئے امتحانی فیس ختم کردی گئی۔

چئیرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم کی زیر صدارت ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس کا اہم اجلاس میں تعلیمی سال 2022 کے شیڈول اور سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے

اجلاس میں سال 2022 میں بھی دو سالانہ امتحانات منعقد کرانے کےحوالے سے متعلقہ حکام کو برقت تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ، 2022 کے پہلے سالانہ امتحان کےلئے میٹرک کے طلبا و طالبات کے امتحانی فارمز فروری 2022 کے اوائل سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سال 2022کےبورڈ کے نتائج میں 49.6 فیصدنمبرزآنے کی صورت میں 50فیصد نمبر ر تصور کئے جائیں گے جبکہ مارک شیٹ گم ہوجانے یا بذریعے ڈاک نہ ملنے کی صورت میں بغیر کسی فیس کے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بیرون ممالک الحاق شدہ اداروں میں سالانہ امتحانات 2022 کمپیوٹر ائزڈ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہےاس سلسلے میں متعلقہ حکام کو بروقت تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے،

اجلاس میں ہدایت کی گئ ہے کہ بچوں کی جسمانی نشونما کےلئے کھیلوں ، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے سال 2022 کے سالانہ کیلنڈر بناکر تمام الحاق شدہ اداروں تک پہنچائیں جائے

 

پشاور: وزیر تعلیم خیبرپختونخواہ شاہرام خان نےصوبےبھرکےنجی اسکولز کوخبردار کردیا

وزیر تعلیم خیبرپختونخواہ شاہرام خان کا نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ پرائیوٹ اسکولز طلبا و والدین سےٹیوشن فیس کے علاوہ کسی بھی قسم کی فیس نہیں لے سکتا۔

وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ پرائیوٹ اسکولز ماہانہ ٹیوشن فیس کے علاوہ بچوں سے داخلہ فیس، سالانہ فیس، کیپٹیشن فیس اور دیگرکسی بھی قسم کےفیس وصول نہیں کرسکتے

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیری اقدامات کیے جائیں گے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین رمیز راجہ نےانڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں بھارت کوشکست دینےپر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

انڈر19کرکٹ ٹیم کا ٹورنامنٹ میں فاتخانہ آغاز

رمیز راجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوانو، آپ نے اچھی کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ بھارت کو شکست دینے کیلئے پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اعصاب کو قابو میں رکھا۔

انڈر19 ایشیا کپ:بھارت کوپاکستان کےہاتھوں شکست

واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں قومی ٹیم نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

دبئی: پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی انڈر19 ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی پاکستان نے ابتک اپنے کھیلے گئے دونوں میچز میں فتح اپنے نام کی،

پاکستان نے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی اس کے بعد بھارت کو 2 وکٹوں سے مات دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

قومی انڈر19 ٹیم کاآخری لیگ میچ میں مقابلہ یواے ای سے ہوگا۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کا ابھی ایک میچ باقی ہے۔

لاہور: افغانستان کے فاسٹ باؤلر نوین الحق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے ہیں

ذرائع کےمطابق افغان فاسٹ بائولر نوین الحق نے ذاتی وجوہات کے باعث پی ایس ایل سے دستبرداری اختیار کی۔

انہوں نے کہا افسوس ہے کہ پی ایس ایل نہیں کھیل سکوں گا، امید ہے مستقبل میں پھر سے پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنوں گا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کےلیے نوین الحق کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹیگری میں منتخب کیاتھا۔

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نےسالانہ امتحانات برائے 2021 کے انعقاد کاعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے سمسٹر خزاں 2021ء میں پیش کئے گئے فیس ٹو فیس)بی ایس/ایم ایس سی/ایم فل اور پی ایچ ڈی(پروگرامز کے فائنل امتحانات 6جنوری سے یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد ہوں گے۔امتحانات میں شرکت کے لئے طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کی جارہی ہیںجبکہ رول نمبر سلپس اورڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور طلبہ کے پورٹل پربھی فراہم کی جارہی ہیں۔

کنٹرولر امتحانات نے طلبہ کو امتحانات کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے اپنے متعلقہ شعبہ جات سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2022ء کے پہلے مرحلے کے داخلے 15جنوری سے شروع ہوں گے ۔ اس مرحلے میں میٹرک اور ایف اے کے علاوہ بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی فیس ٹو فیس پروگرامز شامل ہوں گے ۔

سان فرانسسکو: ٹوئٹر نے ایپ میں شامل کی جانےوالی ویڈیو کےآٹو کیپشن کا اضافہ کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ٹوئیٹر نے صارفین کےلئے وڈیو کےآٹو کیپشن کا آپشن متعارف کرادیاہے اگرچہ یہ آپشن یوٹیوب پر موجود ہے اس فیچرکی ضرورت ایک عرصے سے محسوس کی جارہی تھی۔

ٹویٹر کے مطابق آئی او ایس ہو یا پھر اینڈروئڈ فون ہوں یا پھر ڈیسک ٹاپ صارفین ہی کیوں نہ ہوں ان تمام پلیٹ فارمز پربھی شامل ویڈیو میں ازخود کیپشن کھل جائیں گے۔ اب اسے سرگرم یا بند بھی کیا جاسکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے دنیا کی 37 بڑی زبانوں میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن ترجمہ کرنے کی سہولت موجود نہیں۔ لیکن ٹویٹر نے کہا ہے کہ اس وقت ترجمے اور ایڈیٹنگ کی سہولت موجود نہیں ہے کیونکہ ٹویٹر اس آپشن کی دن رات آزمائش کررہا ہے۔

اس آپشن کااعلان ٹویٹر نے دسمبر کے دوسرے ہفتے میں کیا تھا جسے آج نافذ بھی کردیا گیاہے۔

گزشتہ برس ٹویٹر نے آڈیو ٹویٹ کا آپشن بغیر کیپشن کے پیش کیا تھا تو اس پر تنقید کی گئی تھی۔ اس وقت لوگوں نے کیپشن پر زوردیا اور اب ویڈیو میں بھی کیپشن شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

کراچی: کورونا کا شکار ویسٹ انڈیزاسکواڈکےآخری 6 ارکان بھی اتوار کو واپس وطن روانہ ہوگئے۔

کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے پر ان کی روانگی ممکن ہوئی۔

روانہ ہونے والوں میں ون ڈے کپتان شائی ہوپ، عقیل حسین، جسٹن گریوز کے ساتھ اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹوک اور فزیشن اکشے من سنگھ بھی شامل تھے۔ قبل ازیں کورونا کا شکار چار ارکان 20 دسمبر کو وطن روآنہ ہوئے تھے۔ ان میں کائل مائرز، شیلڈن کوٹریل، روسٹن چیز اورمیڈیا منیجر ڈاریو شامل تھے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اسکواڈ کے 9 ارکان کو کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے پر قرنطینہ کیا گیا تھا، ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز موخر ہونے پر ویسٹ انڈیز کے 30 رکنی اسکواڈ کے 21 ارکان پہلے واپس وطن لوٹ چکے تھے۔ کورونا کا شکار 9 ارکان کو مقامی ہوٹل میں قرنطینیہ میں رکھا گیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کا 26 رکنی اسکواڈ دورہ پاکستان پر 9 دسمبر کو کراچی پہنچا تھا جبکہ چار ارکان ایک روز قبل ہی پاکستانی ٹیم کے ہمراہ آگئے تھے۔ آمد کے بعد ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں شیلڈن کوٹریل، روسٹن چیز اور کائل مائرز کے ساتھ میڈیا منیجر ڈاریو کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تھے۔

 

 

کراچی کے مختلف علاقوںموسم سرما کی بارانِ رحمت برس گئی۔

ماڈل کالونی،گلشن اقبال، گلستان جوہر،شارع فیصل،ملیر،کھارادر،گارڈن، قیوم آباد سمیت مختلف علاقوں میں کہیں تیز اورکہیں ہلکی بارش ہوئی۔

سڑکوں پربارش کے باعث پھسلن اورپانی جمع ہونے سےراہگیروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 5 ملی میٹریکارڈ کی گئی۔ائیرپورٹ پر4 اورگلستان جوہر میں 3 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھرموسم ابرآلود رہنے کا امکان ہےجبکہ ہلکی بارش کا سلسلہ کل صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 دسمبرسے سردی کی لہرآنے کی توقع ہے جو5 جنوری تک برقراررہ سکتی ہے۔

نیویارک سٹی: سٹی کالج آف نیویارک میں پروفیسر ڈاکٹر مینن کے نام بھیجے گئے ایک پُراسرار پیکٹ سے 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سٹی کالج آف نیویارک کے شعبہ طبیعات کے سربراہ ڈاکٹر مینن کے نام گزشتہ برس ایک پیکٹ موصول ہواتھاجو وبا کے دوران جامعہ کے بند ہونے کے باعث پروفیسر صاحب تک نہیں پہنچ سکا تھا۔

یہ پیکٹ ایک سال سے زائد عرصے تک جامعہ کے ڈاک کے کمرے میں پڑا رہا تھا۔ حال ہی میں یونیورسٹی کھلی تو عملے نے پیکٹ کو پروفیسر صاحب تک پہنچایا۔ پیکٹ میں ایک لاکھ 80 ہزار مالیت کے 50 اور 100 ڈالر کرنسی نوٹوں کے بنڈل تھے۔

پارسل بھیجنے والے نے یہ رقم ضرورت مند طلبا کو عطیہ کرنے کو کہا، فوٹو: فائل

پیکٹ سے ملنے والے ایک خط کے مطابق ڈالرز بھیجنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اسی کالج میں فزکس اور ریاضی کا سابق طالب علم ہے جو اب ایک کامیاب سائنس دان بن چکا ہے اور یہ رقم ضرورت مند طلبا کو عطیہ کرنا چاہتا ہے۔

تاہم جب ڈاکٹر مینن نے ماضی کے ریکارڈ چیک کیے تو اس نام کا کوئی بھی طالب علم سٹی کالج میں زیر تعلیم نہیں رہا تھا جس کا مطلب ہے کہ ضرورت مند طلبا کی مدد کرنے والا اپنا نام صیغہ راز میں رکھنا چاہتا ہے۔