بدھ, 03 جولائی 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی (بلوچستان)کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اوتھل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)طورخم بارڈر پر افغان فورسز نے دوسرے روز بھی بلااشتعال فائرنگ کی ، دو روز میں پانچ اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے افغان فورسز دہشتگردوں کی نقل و حرکت کیخلاف تعمیر کئے جانے والے گیٹ کو نشانہ بنا رہی ہیں ۔ دہشتگردوں کو روکنے کیلئے طورخم بارڈر پر گیٹ لگانے پر افغانستان آپے سے باہر سرحد پر دوسرے روز بھی افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے افغان سیکورٹی فورسز زیر تعمیر گیٹ پر فائرنگ کر رہی ہیں ۔ دہشتگردوں کی نقل و حرکت چیک کرنے کیلئے یہ گیٹ پاکستانی علاقے میں بارڈر سے 37 میٹر اندر تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان نے واقعہ پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے افغان ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے کہا گیا کہ افغان حکومت معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے آگاہ کرے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے افغانستان کو مستقبل میں ایسے واقعات سے باز رہنے کی وارننگ بھی دی گئی ۔ افغان ناظم الامور پر واضح کیا گیا ۔ طورخم پر پاکستانی اقدامات سرحدوں پر دہشتگردی خلاف انتظامات موثر بنانے کی کارروائیوں کا حصہ ہیں ۔ سرحد پر کشیدگی کے بعد طورخم اور لنڈی کوتل میں کرفیو نافذ ہے ، کئی دیہات بھی خالی کرالئے گئے ہیں ۔

ایمزٹی وی (بلوچستان)کوئٹہ ، ائیر پورٹ روڈ پر پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے. پولیس اور خفیہ اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ چشمہ اچوزئی میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ ہے جس پر حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں علاقے میں پہنچیں جنہیں دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی ۔ جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے ۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 7 دستی بم ، 15 کلو گرام دھماکہ خیز مواد ، 2 دیسی ساختہ بم ، 3 کلاشنکوف ، 2 پسٹل اور مختلف راؤنڈز بھی ملے۔ دہشت گردوں میں ایک گورنمنٹ سائنس کالج کا طالب علم نکلا ، اس کے قبضے سے عبدالخالق کے نام کا کارڈ برآمد ہوا ۔ سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پولیس اور سکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی پر انہیں مبارکباد دی اور کہا ہے کہ صوبے کو دہشت گردی سے پاک کر کے دم لیں گے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کا پیچھا کریں گے ۔

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)خیبرپختونخوا کانئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیاجائے گا۔ بجٹ کا حجم چارکھرب پچانوے ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے ۔ جبکہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کےلئےفنڈزبڑھانےکی تجاویزدی جائیں گی۔

ایمزٹی وی(پشاور)پشاور کے علاقہ چارسدہ روڈ کے مختلف دیہات کے مکینوں کا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور چارسدہ روڈ کو پا نچ گھنٹےتک ٹریفک کے لئے بند رکھا۔ تفصیلات کےمطابق بیس گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ سے تنگ پشاور گاؤں ناساپہ، ناگمان، ہریانا اور خزانہ کے مکینوں کاصبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سحری اور تراویح اندھیرے میں ادا کرنا پڑتی ہیں گرمی میں پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ بل ادا کرتے ہیں لیکن پھربھی ان پر لوڈ شیڈنگ کا ظلم ڈھایا جارہا ہے۔ مظاہرے کے باعث چارسدہ روڈ شاہ عالم پل سے یریانا گاؤں تک پانچ گھنٹے تک ٹریفک کے لئے بند رہا پیسکو افسروں نے مظاہرین کو مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی تو مظاہرین کا غصہ بھی ٹھنڈا ہوا۔

ایمزٹی وی(آزادکشمیر)نیوسٹی اسلام گڑھ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ مخالفین کو اندازہ ہو گیا پیپلز پارٹی دوبارہ حکومت بنانے جا رہی ہے ،مخالفین کی سازشیں اور گٹھ جوڑہمارا راستہ نہیں روک سکتے ، اقتدار پرستوں کے عزائم ناکام اور تمام ارمان ادھورے رہیں گے ،عوام نے وفاقی وزراء کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ،انھوں نے آزادکشمیر کو گلگت بلتستان سمجھ لیا تھا ، وفاقی وزراء کے ہوائی اعلانات پیپلز پارٹی کا راستہ نہیں روک سکتے وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی عقیدے اور نظیر یہ کی سیاست کر رہی ہے ، ہارس ٹریڈنگ کی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں،دریں اثنا ء چکسواری میں افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق پر کبھی کمپرو مائز نہیں کیا ،کسی کی غیر قانونی بات مانوں گا نہ کوئی ڈکٹیشن قبول کروں گا، سیاسی سوداگروں نے میرے خلاف جو گٹھ جوڑ بنا رکھے ہیں عوام کی طاقت سے ریت کے ان بتوں کو ریزہ ریزہ کر دیں گے ،جب تک زندہ ہوں عوام کی خدمت کرتا رہوں گا ہماری موجودگی میں کوئی مائی کا لعل عوامی حقوق پر شب خون نہیں مار سکتا ۔ اس موقع پر سابق ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری مشتاق احمد ، سابق چیئر مین چوہدری سوار خان ، سابق ایڈ منسٹریٹر چوہدری خالد حسین ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ندیم روپیال ، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری ناظم حسن اور دیگر بھی موجود تھے

ایمزٹی وی (بھمبھر)ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ2016کا الیکشن جیت کر آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون حکومت بنائے گی سیاست غریب لوگوں کے حقوق اور بھمبر کی ڈویلپمنٹ کے لئے کرتا ہوں اگر میں سیاست میں نہ ہوتا تو میرا مخالف اور اس کے حواری پورے بھمبر کو ہڑپ کر جاتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسف منزل میں سٹی یوتھ کے رہنمائوں اور کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ اس حوالے سے طارق فاروق کا مزیدکہنا تھا کہ دوسروں پر کرپشن کا الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

ایمزٹی وی(تعلیم) حیات پتافی گرلز پرائمری اسکول میں قائم پولیس چوکی ختم کرا دی گئی ، اہلکاروں نے چوکی سے اپنا سامان بھی اٹھالیا ۔ پولیس چوکی کی وجہ سے تین سال سے طالبات گھروں تک محدود تھیں ۔ ذرائع کےمطاق صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے فوری طورپر پولیس چوکی ختم کرنے کا حکم دیا اور رپورٹ طلب کی ۔ وزیر داخلہ کے ایکشن کے بعد پولیس چوکی تو ختم ہوگئی ۔ اب گھوٹکی کے اسکول میں علم کی شمع روشن ہوگی ۔

ایمزٹی وی(خیبرایجنسی)طورخم میں افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے چار سکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 پاکستانی شہری زخمی ہو گئے۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے باعث خیبرایجنسی میں طورخم اور لنڈی کوتل میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان فائرنگ سے تین خاصہ دار اہلکاروں اور ایک ایف سی اہلکار سمیت 13 پاکستانی شہری زخمی ہو گئے تاہم آئی ایس پی آرکےمطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی ہوا۔ فائرنگ کی آوازیں دیر تک سنائی دیتی رہیں۔ خیبرایجنسی میں طورخم اور لنڈی کوتل میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ بارڈر کے قریبی علاقوں سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ طورخم بارڈر پرگیٹ لگانے کے تنازعہ پر ہوئی۔ پاک افغان بارڈر پر بغیر ویزے کے داخلے پر دو ہفتے قبل پابندی لگائی گئی تھی جس پر افغان حکومت کو تحفظات تھے جس کے بعد کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ اب ایک بار پھر طورخم بارڈر پر دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ ادھر وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغان فائرنگ پر موثر جوابی کارروائی کی۔ انہوں نےکہا کہ پاک افغان سرحد پر حفاظتی انتظامات پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہیں۔ پاک افغان سرحد پر کھلے عام نقل و حرکت کی اجازت نہیں دینگے۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مخالفین آل پاکستان مسلم لیگ کیخلاف پارٹی ختم ہو جانے کا بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں، بہت جلد پاکستان آکر پارٹی کی قیادت کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر نے پارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں رہنمائوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی اور جمہوری طریقے سے بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں پارٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا، تمام ذمے داران نے اپنے اپنے صوبوں میں تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین آل پاکستان مسلم لیگ کیخلاف پارٹی ختم ہو جانے کا بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں، بہت جلد پاکستان آکر پارٹی کی قیادت کروں گا۔