Reporter SS
ایمز ٹی وی (کھیل) پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم قبول نہیں، فرنچائزز اپنے موقف پر ڈٹ گئیں، پشاور زلمی کے سوا سب نے تجویز کی مخالفت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لاہور میں پی ایس ایل ورکشاپ کے پہلے دن اگلے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کی شمولیت کا معاملہ چھایا رہا، پشاور زلمی کے سوا کوئی بھی اس کے حق میں نہیں ہے، گذشتہ روز چاروں مخالف فرنچائزز کے آفیشلز نے فیصلے پر احتجاج کیا، ڈیڈ لاک برقرار اور معاملے پر جمعرات کو مزید تبادلہ خیال ہو گا۔دریں اثنا پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کر دیا گیا، پلاٹینم کیٹیگری کے پلیئر کو10ہزار کے اضافے سے اب ایک لاکھ50 ہزار ڈالر ملیں گے،ڈائمنڈ میں موجود کھلاڑی 5ہزارزیادہ 75 ہزار ڈالر وصول کرے گا، اسی طرح گولڈ اور سلور میں بھی رقم بڑھائی گئی ہے۔اگلے سیزن کیلیے28اگست سے ٹرانسفر ونڈو کھلے گی، فرنچائزز جنھیں ریلیز کریں گی ان کے ساتھ نئے پلیئرز ڈرافٹ میں شامل ہوں گے، ایک دوسرے سے ازخود بھی کھلاڑی خریدے جا سکیں گے۔ ڈرافٹ میں پلیئرز چننے کے نمبر پر بھی گذشتہ روز بعض فرنچائزز نے احتجاج کیا، منتظمین کے اختیار کردہ طریقہ کار کے مطابق گذشتہ ایڈیشن میں آخری نمبر پر رہنے والی ٹیم لاہور قلندرز کو اس بار سب سے پہلے پلیئرز چننے کا حق حاصل ہوگا، اس کے بعد کراچی کنگز اور پھر پشاور زلمی کا نمبر آئے گا، فاتح اسلام آباد یونائٹیڈ اور رنرز اپ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخر میں موقع ملے گا، اس حوالے سے ٹیموں نے احتجاج کیا کہ ایسے تو تمام اچھے پلیئرز لاہور کو مل جائیں گے، اس معاملے پر بھی جمعرات کو مزید بحث ہوگی۔
ایمز ٹی وی (کراچی) رات گئے شارع فیصل پر ائیرپورٹ کے سامنے درختوں کی کٹائی کر دی گئی ۔ شہر میں ہیٹ اسٹروک کے باوجود درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایک طرف شہر میں ہیٹ آسٹروک سے لوگ ہلاک ہو رہے ہیں تو دوسری جانب کراچی میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
رات گئے کراچی کی شارع فیصل کی سینٹرل بیلٹ پر لگے 4 گھنے درخت کاٹ دئیے گئے ۔ کٹائی کے دوران پولیس کی نفری بھی موجود رہی ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گھنے درختوں کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی جس کے باعث گرین بیلٹ پر لگے چند درختوں کی کٹائی گئی ہے ۔
ایمز ٹی وی (خیبر پختونخواہ )پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اقلیتی رکن اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور سردار سورن سنگھ کے قتل میں ملوث دو ملزمان نے مقامی مجسٹریٹ کے سامنے اقبالِ جرم کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم بلدیو کمار سمیت چھ ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تو ملزم بہروز اور شانگلہ کے تحصیل نائب ناظم عالم خان نے اقبال جرم کرتے ہوئے قتل کے محرکات سے پردہ اٹھایا۔
سورن سنگھ کے قتل کی وجہ سیاسی رنجش تھی‘ سورن سنگھ کی آخری رسومات ادا، مسلمان بھی شریک .تاہم بلدیو کمار سمیت باقی چار تحریک انصاف میں شامل ملزمان نے جرم کا اقرار نہیں کیا۔
بونیر کے ضلعی پولیس افسر خالد ہمدانی نے بتایا کہ ان تمام ملزمان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیاگیا تھا جس کے بعد ان تمام ملزمان کو بونیر کے مقامی عدالت میں پیش کیاگیا جن میں دو ملزمان نے رضاکارانہ طور پر اقبال جرم کر لیا۔
یاد رہے کہ چند دن قبل سردار سورن سنگھ کو بونیر کے علاقے پیربابا میں گولیاں مار کر ہلاک کیاگیا تھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھاہلاک ہونے والے سردار سورن سنگھ پانچ سال قبل پاکستان ہوگئے تھے۔
ایمز ٹی وی (بزنس)نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے چوالیس پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی تاہم فروری میں کے الیکٹرک نے اپنے پاور پلانٹس سے کم بجلی پیدا کی اور آئی پی پی پیز سے بجلی خریداری کی وجہ سے صارفین پر اضافی بوجھ پڑا جس کی وجہ سے قیمت میں پچھتر پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔ ماہانہ تین سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین ریلیف سے محروم رہیں گے۔
ایمز ٹی وی (کوئٹہ) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر واقع نادرا کے دفتر پر چھاپہ مار کر 9 افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونیوالے نادرا ملازمین میں 2 ڈی ای او خالد اور ظہیر، تین سیکیورٹی اہلکار، 2 خواتین ڈی ای او اور نادرا کے 2 ملازمین شامل ہیں۔
ان افراد پر عوام سے رشوت لینے کا الزام ہے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا اور تفتیش کی جا رہی ہے -
ایمزٹی وی (اسلام آباد)سپریم کورٹ نے شہر قائد کی تمام قومی شاہراؤں، فلائی اوورز اور گرین بیلٹ پر لگے سائن بورڈ کو 15 روز میں ہٹانے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 2 رکنی بینچ نے کراچی میں لگے غیرقانونی بل بورڈز اورسائن بورڈز کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کراچی میں ہیوی بل بورڈز لگائے گئے ہیں اگر یہ کسی پر گر گئے تو بہت بڑا جانی نقصان ہوسکتا ہے،سائن بورڈ نہ ہٹائے گئے تو ذمے داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی جب کہ سائن بورڈ کے معاملے پر بلدیہ عظمی کراچی کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں۔ عدالت نے شہر کی تمام قومی شاہراؤں، فلائی اوورز، گرین بیلٹ پرلگے غیرقانونی سائن بورڈ کو 15 روز میں ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ کئی ایسے علاقے ہیں جہاں بل بورڈ اور سائن بورڈ لگانے کی ضرورت بھی نہیں تھی وہاں بل بورڈ لگادیئے گئے، گرین بیلٹ، فٹ پاتھوں اور شاہراؤں پرلگے 90 فیصد بل بورڈزغیرقانونی ہیں جنہیں 15 روز کے اندر ہٹایا جائے۔ واضح رہے کہ 11 مارچ کو عدالت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو 15 روز میں تمام بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے باوجود شہر قائد سے غیرقانونی سائن بورڈز نہیں ہٹائے گئے۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ ٹی او آرز وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دیئے۔ زرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈ کی جانب سے وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں لکھا گیا کہ ٹی او آرز تمام اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ طور پر تیار کئے ہیں لہذا حکومت ان ٹی او آرز پر عمل درآمد کے لئے ضروری اقدامات یقینی بنائے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سمیت پارلیمنٹ میں موجود دیگر اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز میں سب سے پہلے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔
ایمزٹی وی (کراچی) کراچی کےعلاقےعزیزآباد کے شہدا قبرستان کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے نےکارروائی کرتےہوئےقبرستان کے گورکن کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد کے شہدا قبرستان کے قریب حساس اداروں نے کارروائی کرتےہوئے قبرستان کے گورکن کو حراست میں لے لیا ہے ۔گورکن کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ چندروزقبل بھی رینجرزنےقبرستان میں چھاپہ ماراتھاجہاں اسے رینجرز کے ہاتھ بھاری مقدار میں اسلحہ لگا تھا.
ایمزٹی وی(تعلیم) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تحت تین روزہ سندھ حینان یونیورسٹیز فورم کا آغاز ہوگیا۔افتتاحی سیشن کی صدارت چیئرمین سینٹ رضاربانی نے کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جامعات کی خودمختاری میں مداخلت بند کرنا ہوگی اور تعلیمی اداروں کو پابندیوں سے آزاد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی جامعات کے درمیان معاہدے سے تعلیم اورثقافت کو فروخ ملے گا۔ پاکستان میں تعلیم اداروں کی پابندیوں سے آزادی ناگزیر ہے۔ یونیورسٹیز فورم میں سندھ اور چین کے صوبے حینان کی یونیورسٹیز کے وفود نے شرکت کررہے ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان مختلف تعلیمی معاہدوں کو حتمی شکل دی جائےگی جبکہ تقریب میں گورنر سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے شرکت نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپارکو حکام کا کہنا تھا کہ بنگال سے سائیکلون بحیرہ عرب کی طرف منتقل ہوگیا ہے جس سے کراچی کا ساحل سمندر بڑھنے سے کراچی زیر آب آسکتاہے۔ شہر قائد کو بچانے کے لئے ضروری ہے کہ بند باندھا جائے یو انفرااسٹرکچر ہٹایا جائے۔