بدھ, 06 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی( پنجاب) فیصل آباد میں تھانہ مدینہ ٹاؤن کی حدود میں کینال روڈ کشمیر پل کے قریب واقع مارکیٹ میں دکانوں کے باہر سوئے ہوئے 3 افراد کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں فیصل آباد کا رہائشی اکرم، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی غلام اصغر اور جڑانوالہ کا رہائشی مشتاق شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے تینوں افراد کی لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیں۔

ایمزٹی وی(لاہور) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کے مال روڈ پر پنڈال سجانا شروع کردیا ہے۔ جلسے کی تیاری کے لئے ابتدائی انتظامات جاری ہیں جبکہ چیئرنگ کراس پر لگے بینرز عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔

مال روڈ چیئرنگ کراس پر جلسے کے لیے تحریک انصاف کے کارکن بھرپورتیاریوں میں مصروف ہیں۔ جلسے کا اسٹیج پنجاب اسمبلی کے بالکل سامنے سجایا جائے گا۔

سڑک کے ایک جانب خواتین کا انکوڑر ہوگا جبکہ دوسری جانب کارکنوں کے لئے کرسیاں لگائی جائیں گی۔چیئرنگ کراس پر کپتان کی تصاویر والے بینرز بھی آویزاں کردیے گئے ہیں جلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے جنریٹرز بھی موجود ہیں جبکہ سڑک کے اطراف میں پول بھی نصب کئے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے مال روڈ پر جلسے کی اجازت تو نہیں دی تاہم تحریک انصاف کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ایمزٹی وی (خیبرپختونخواہ)صوبائی حکومت نے گریڈ 17سے گریڈ19تک کے 22سرکاری افسران کے تبادلوں اورتقرریوں کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کےمطابق اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے گریڈ 17 سے گریڈ 19 تک 22 افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے دو الگ الگ اعلامیے جاری کئے۔ تبدیل ہونے والوں میں ڈپٹی سیکرٹری ای اینڈ ایس ای ڈیپارٹمنٹ شاہد سہیل بھی شامل ہیں ایڈیشنل سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ قیصر عالم کو سپیشل سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اضافی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے ۔ اے اے سی دیر بالا مسعود جان کی خدمات پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دی گئی گریڈ 18 کے آفیسر محمد نادررانا کی بحیثیت ڈائریکٹر ( ای ایس آر یو ) ای اینڈ ایس ای ڈیپارٹمنٹ تقرری کی گئی ہے اسسٹنٹ چیف پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ فہید اللہ کواے اے سی دیر بالا تعینات کر دیا گیا تبدیل ہونے والوں میں گریڈ 17 کے کئی افسران بھی شامل ہیں۔

ایمزٹی وی( سندھ )جسٹس آف پاکستان انورظہیرجمالی ایک ہفتے کے ترکی کے دورے کے بعد کراچی پہنچ گئے جہاں وہ ایک دن قیام کے بعد اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس میں شرکت بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن کے مطالبے پر پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو خط لکھا تھا تاہم وہ اگلے ہی روزرکھا ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں چیف جسٹس آف پاکستان بہت اہم شخصیت ہیں، وہ کمیشن کی تشکیل اور اس کی سربراہی کے لئے جو بھی فیصلہ کرتے ہیں اس کا موجودہ حالات پر گہرا اثر پڑے گا۔

ایمزٹی وی(سندھ) رحیم یار خان کے علاقے خان ویلا کی بستی ظفر آباد میں شادی کی تقریب میں زہریلے چاول کھانے سے خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طورپرشیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔ شیخ زید کے طبی عملے کے مطابق 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے تاہم انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لیہ میں بھی بچے کی پیدائش کی خوشی میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 8 بھائیوں سمیت 30 افراد جاں بحق اور درجنوں کی حالت خراب ہو گئی تھی۔

ایمزٹی وی( لاہور )وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس لاہور میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وفاقی و صوبائی وزراء نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے حقیقی معنوں میں اقتدار مقامی سطح پر منتقل کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا اگلا مرحلہ مئی میں مکمل ہو جائے گا اور تعلیم، صحت اور پینے کا صاف پانی عوام کو پہنچائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے لئے میگا پراجیکٹس ضروری ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی ضروری ہے، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھرپور توجہ دیں گے اور مسائل حل کئے جائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوامی مسائل ان کے حلقوں میں ہی حل کئے جائیں اور منتخب نمائندے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھرپور توجہ دیں۔ انھوں نے کہا کہ بجلی، گیس اور انفرا انسٹرکچر کے پروجیکٹس 2018 تک مکمل ہو جائیں گے۔

ایمزٹی وی (تعلیم)جامعہ کراچہ نے بی کام سال اول (ریگولر)کے نتائج کا اعلان کردیا۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام سال اول (ریگولر) سالانہ امتحانات برائے 2015 ء میں کل 11685 طلباوطالبات شریک ہوئے ،2164 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 9521 طلبہ ناکام قرارپائے ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 18.52فیصد رہا۔

  • ایمزٹی وی(تعلیم) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے مارکیٹنگ مینجمنٹ کے طلبہ کی جانب سے گزشتہ روز یونیورسٹی کیمپس میں ایک گرینڈ مارکیٹنگ میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی آٹھ مشہور برانڈپراڈکٹس تیار کرنے والی کمپنیوں کے اسٹالز لگائے گئے ۔ میلے میں طلبہ کے کھیل اور تفریح کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں حصہ لینے والوں کو انعامات بھی دئیے گئے ۔واضح رہے کہ ایم اے جناح یونیورسٹی میں منعقد ہونے والا یہ چوتھا مارکیٹنگ میلہ تھا۔یونیورسٹی میں اس قسم کے میلوں کا انعقاد کا مقصد مارکیٹنگ کے مضمون کے طلبہ کو اس بات کا تجربہ کرانا تھا کہ جب وہ اپنی تعلیم مکمل کرکے عملی زندگی میں قدم رکھیں اور کسی مشہور برانڈ تیار کرنے والے ادارہ میں ملازمت اختیار کریں تو انہیں اس بات کا احساس ہو کہ اس کی بہتر مارکیٹنگ کے لئے کس طرح کام کیا جاتا ہے اور وہ خود اپنا موثر کردار ادا کرنے کے لئے کیا کچھ کرسکتے ہیں.

     
     
 
 
 

ایمزٹی وی (تعلیم)کامسیٹس یونیورسٹی میں ایک روزہ پری بجٹ پر سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں غربت، توانائی ، مہنگائی سے نمٹنے اور معاشی اصلاحات کے حوالے سے کامسیٹس یو نیورسٹی کے زیر اہتمام 3مئی کو اسلام آباد کے ایک ہو ٹل میں ایک روزہ پری بجٹ سیمینار کا انعقاد ہو گا۔ تقریب سے وزیر اعظم کے خصوصی مشیر ہارون اختر ، سینیٹر مشاہد حسین سید ، تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز، مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی زہرہ ودود فاطمی ، سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا و دیگر معاشی ماہرین خطاب کریں گے۔

ایمزٹی وی (تعلیم) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت آٹھ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام میں ملک بھر سے مختلف سرکاری و نجی جامعات کے 28فیکلٹی اراکین نے شرکت کی ۔ تقریب کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ اساتذہ طلبہ کے لئے عملی نمونہ ہوتے ہیں ،طلبہ کی تربیت میں اساتذہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ،ملکی ترقی اورخوشحالی کے لئے نوجوانوں کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔