پیر, 30 ستمبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جامعہ این ای ڈی کی این ای ڈی اکیڈمی اور یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(UNIDO) کے تحت "کلسٹر ڈیولپمنٹ ایجنٹ ٹریننگ" کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا.

جس میں سندھ بھر کے 5 اضلاع سمیت کراچی سے 23افسران کو تربیت دی گئی تھی. اس پروگرام میں اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ٹرینرز پیٹر انتھونی اور ابراہیم ویڈت سمیت معروف ماہر معاشیات قیصر بنگالی نے افسران کو تربیت دی.

جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق UNIDO کے پروجیکٹ Poverty Alleviation and inclusive development across rural sindh programme (PAIDAR)، این ای ڈی اکیڈمی، بزنس انکیوبیشن سینٹر اوریک کے زیرِاہتمام چھے ہفتوں پر مشتمل ٹریننگ میں ٹھٹھہ، سجاول، بدین، لاڑکانہ، تھر پارکر اور کراچی سے افسران شریک ہوئے۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے معین الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا تھاکہ اس پروگرام کے تحت بزنس مائنڈ تیار کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ بے روزگاری کا مقابلہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف تربیتی پروگرام نہیں بلکہ انفرادی شخصیت کو انٹرپرنیور میں ڈھالنے کا نظام ہے.

پروگرام کوآرڈینیٹر (UNIDO) بدرالااسلام، ڈائریکٹر جنرل این ای ڈی اکیڈمی پروفیسر ڈاکٹر بلال زاہد اور ڈی جی یو پی ایس خیر محمد کلوڑ کا کہنا تھا کہ عصرِحاضر انٹرپرنورشپ کا دور ہے. دور کے تقاضوں کے مدِنظر رکھتے ہوئے اس تربیت سے معاشی بہتری کے راستے کھولے جاسکیں گے۔ اختتامی تقریب میں ڈیولپمنٹ رولر ایڈوائزر اینڈ نیوٹریشن کلیرو ڈی روزا نے بھی شرکت کی اور تربیت مکمل کرنے والے افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

کراچی : حکومت سندھ نے یکم مارچ سے کراچی کے مزید دو نئے روٹس پر پیپلز پنک بس سروس چلانے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پیپلز بس سروس سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شرجیل میمن کاکہنا تھاکہ کراچی میں پیپلز بس سروس کے مزید نئے روٹس پر سروے مکمل کیا جائے۔ جبکہ ہاکس بے روڈ تک بھی پیپلز بس سروس چلانے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اسی طرح چاہتے ہیں کہ پیپلز الیکٹرک بس سروس کے مزید نئے روٹس کا بھی جلد از جلد آغاز کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ماڈل کالونی سے ٹاور پنک بس سروس روٹ -1 پر بسوں میں اضافہ ہوگا جبکہ پاور چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس ہاسپٹل روٹ -2 اور نمائش چورنگی سے کلاک ٹاور سی ویو روٹ- 10 پر پنک بس سروس کے نئے روٹس کا آغاز کل یکم مارچ سے کردیا جائے گا۔

پنک بس سروس روٹ 2 ، پاور چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس ہاسپٹل کورنگی براستہ ناگن چورنگی، شفیق موڑ، گلشن چورنگی، جوہر موڑ، سی او ڈی، ڈرگ روڈ، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، سنگر چورنگی، کورنگی نمبر 5 تک چلائی جائے گی۔
روٹ نمبر 10 پر نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ، زیب النساء اسٹریٹ میٹرو پول، تین تلوار، دو تلوار، عبداللہ شاہ غازی، ڈولمن مال، میکڈونلڈ اور کلاک ٹاور سی ویو تک پنک بس خواتین کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ، پی ڈی این آر ٹی سی صہیب شفیق، آپریشن منیجر عبدالشکور و دیگر شریک تھے۔

کوہاٹ: کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کےتحت 13ویں کانووکیشن منعقد کی گئی۔

کانووکیشن میں گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

گورنرخیبرپختونخوا کے دفتر پریس سیکرٹری کے مطابق گورنر نےکانووکیشن میں نمایاں تعلیمی پوزیشن حاصل کرنیوالے 75 طلباء وطالبات کو گولڈ میڈلز پہنائے، 248 طلباءوطالبات میں ماسٹر اور بیچلر، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگریاں تقسیم کیں۔

گورنر نے کانووکیشن میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی طالبہ کی خواہش پر اسکے ضعیف والد کو اسٹیج سے نیچے اتر کر انکی بیٹی کی ڈگری حوالے کی۔

کانووکیشن میں وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی رپورٹ بھی گورنر کو پیش کی۔

گورنر نے مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنیوالے طلباء و طالبات، والدین اور یونیورسٹی فیکلٹی و انتظامیہ کو مبارکباد دی۔

کانووکیشن میں نگران صوبائی وزیر حامد شاہ، نگران وزیر اعلٰی کے مشیر رحمت سلام خٹک، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، ڈی آئی جی کوہاٹ، کوہاٹ چیمبر کے صدر عبدالرشید خان، طلباء و طالبات اور والدین شریک تھے۔

کراچی: ایکسٹریم کامرس کالج (ECC) نےطلبا کی شاندار کامیابی کا جشن منانے کے لئے ہائی اچیورز کی تقریب منعقد کی۔

تقریب میں بطور مہمان خصوصی ، ڈپٹی برطانوی ہائی کمشنر ہز ایکسی لینسی مارٹن ڈاسن شریک تھے۔

تقریب میں لرننگ ریسورس نیٹ ورک (LRN) اور ایکسٹریم کامرس کالج (ECC) کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کیے ، جس کا مقصد ان کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا اور پاکستان میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو جاری رکھنا ہے۔

تقریب میں کیف غزنوی، طارق شاہ، عمران خلیق، علی رضا، ذیشان صدیقی، اور سہیل موسانی سمیت کئی قابل ذکر مہمانوں کی موجودگی کی وجہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ہائی اچیورز کی تقریب کے بعد ای سی سی کے طلباء کی طرف سے ایک دلکش میوزک پرفارمنس پیش کی گئی جس سے تمام مہمانوں اور حاضرین نے لطف اٹھایا۔

ایکسٹریم کامرس کالج کی انتظامیہ نے تقریب کو کامیاب بنانے پر تمام مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے LRN جیسی شراکت داری کے ذریعے پاکستان میں معیاری تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی فضیلت کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

کراچی: کمشنر کراچی نے مارکیٹس ساڑھے 8 اور شادی ہالز 10 بجے بند کرنے کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کواس سلسلے میں حکم نامہ جاری کردیا گیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں مارکیٹس اور مالز ساڑھے 8 اور شادی ہالز اورریسٹورنٹس 10 بجے بند کروائے جائیں۔ توانائی بحران سے متعلق وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرایا جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کچھ روز قبل کفایت شعاری مہم کا اعلان کرتے ہوئے مختلف اقدامات کا اعلان کیا تھا جن میں مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو جلدی بند کرنا بھی شامل تھا۔

لاہور: پاکستان سپرلیگ کےمیچز لاہور اورپنڈی سے کراچی منتقل کرنےکے معاملے پر پی سی بی اورنگران حکومت کےنمائندے آج معاملات طےکریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کےمیچز لاہور اورپنڈی منعقد کرانے پر پنجاب کی نگران حکومت اورپی سی بی کے درمیان ڈیڈ لاک آج ختم ہوجائے گا۔

نگران حکومت کے ایک وزیر نے میڈیاذرائع کے رابطے کرنے پر تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل میچز لاہور اور پنڈی سے کراچی شفٹ نہیں ہوں گے ۔

ذرائع کےمطابق پنجاب کی نگران حکومت نے لائٹس، سکیورٹی اور دوسرے معاملات پر لچک دکھانے کا فیصلہ کیاہے، بلز کی ادائیگی میں ساٹھ فی صد خرچ پنجاب حکومت برداشت کرے گی جبکہ چالیس فیصد رقم پی سی بی ادا کرے گا۔

اس معاملےمیں پی سی بی اورنگران حکومت کےنمائندے آج معاملات طےکرلیں گے۔ نگران پنجاب حکومت کی جانب سے سکیورٹی،لائٹس اور دوسرے اخراجات کی مد میں پنتالیس کروڑ روپے کے بلز کی ادائیگی پی سی بی نے کرنے سے صاف انکار کردیاہے۔

لاہور میں میچز کا آغاز چھبیس فروری سے ہورہاہے جبکہ پنڈی یکم مارچ سے پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے گا۔

لاہور: پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم غصےسے آگ بگولہ ہوگئے۔

پی ایس ایل کے سیزن 8 میں کراچی کنگز کی ملتان سلطان سے شکست پر وسیم اکرم جذبات قابو میں نہ رکھ پائے اور غصے میں آ کر سامنے رکھی کرسکی کو لات دے ماری۔

ڈریسنگ روم میں ایک وقت مہمان ٹیم کا پلڑا بھاری نظر آنے پر سابق کپتان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی مگر شکست پر انھوں نے مایوسی میں کرسی کو ٹھوکر مار دی۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز 5میچز میں ایک فتح ہی حاصل کرپائے ہیں۔

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں بیچلر آف انگریزی کے پرچے میں غیر اسلامی اور غیر اخلاقی سوال کا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے نوٹس لے لیا۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے یونیورسٹی کے ریکٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس سنگین معاملے پر فوری تحقیقات کرکے ایک ہفتے میں اس کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری کو معاملے اور تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کرنے کے لیے کہا گیا ہے

واضح رہے کہ 4 دسمبر کو طلبہ سے انتہائی غیر اخلاقی سوال پوچھا گیا تھا۔

وزارت تعلیم کے خط کے جواب میں یونیورسٹی نے کہا ہے کہ معاملے کی پہلے ہی جانچ کی جاچکی ہے اور اس کے ذمہ دار لیکچرار خیر البشر (وزٹنگ فیکلٹی) کو 5 جنوری تک فارغ کرکے بلیک لسٹ کیا جاچکا ہے۔

کراچی: پی ایس ایل میں ملتان سلطانز سے میچ سے قبل کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے محمد عامر گروئن انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ ملتان سلطانز سے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

محمد عامر اپنی ٹیم کراچی کنگز کے ہمراہ ملتان کا سفر بھی نہیں کریں گے اور ان کا ری ہیب کراچی میں ہی جاری رہے گا۔

کراچی کنگز انتظامیہ اتوار کے میچ میں محمد عامر کی دستیابی کے لیے پرامید ہے۔

ملتان: پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں  ملتان سلطانز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 191  رنز کا ہدف دے دیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی سلطانز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کریں۔

اس موقع ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم کمبنیشن اچھا ہے، بڑا ٹارگٹ دیکر میچ میں کامیابی سمیٹنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں آج ڈبل ہیڈرز مقابلے ہوں گے، دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

لاہور قلندرز نے ایک میچ کھیلا جس میں فتح سمیٹی ہے جبکہ کراچی کنگز کو مسلسل 3 میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

Page 75 of 2379