پیر, 30 ستمبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ویب ڈیسک: مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر نے ٹوئیٹ کےلئےلفظوں کی تعداد بڑھادی۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئیٹرپر صارفین اب4000الفاظ تک ٹوئیٹ کرسکیں گے۔

تاہم، اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ٹوئٹر کے پریمیم بلیو ٹائر کا سبسکرائبر ہونا ضروری ہے۔ اوہ، اور دوسرے ممالک میں امریکی لوگوں میں واقع ہونے کے امکان کو جلد ہی طویل ٹویٹس پوسٹ کرنے کا اختیار ملے گا۔

کمپنی نے گزشتہ روزاپنی ایک پوسٹ میں کہاہے کہ ـ"جبکہ صرف بلیو سبسکرائبر طویل ٹویٹس پوسٹ کر سکتے ہیں، کوئی بھی اور ہر کوئی انہیں پڑھ سکتا ہے۔" "آپ ایک طویل ٹویٹ کا جواب دے سکتے ہیں، ریٹویٹ کر سکتے ہیں اور ٹویٹ کا حوالہ دے سکتے ہیں، چاہے آپ ٹویٹر بلیو کے سبسکرائبر ہیں یا نہیں۔ سبسکرائبرز 4,000 حروف کے ساتھ ٹویٹ کا جواب اور حوالہ دے سکیں گے۔

اس تبدیلی سے پلیٹ فارم پر کم تھریڈز نمودار ہوں گے، کیونکہ لمبے لمبے میوزک کو اب چھوٹے ٹویٹس میں نہیں توڑنا پڑے گا۔

نوٹ ایپ میں لمبی پوسٹوں کو ٹیپ کرنے اور پھر اسکرین شاٹ لینے اور اسے پوسٹ کرنے کا شوق رکھنے والوں کے پاس اب مواد کا اشتراک کرنے کا زیادہ موثر آپشن ہے۔

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ اگر کوئی 240 حروف سے زیادہ کی ٹویٹ پوسٹ کرتا ہے، تو اس کا پورا حصہ آپ کے فیڈ میں ظاہر نہیں ہوگا۔ اس کے بجائے، ایک "مزید دکھائیں" بٹن ہوگا جسے آپ باقی ٹویٹ دیکھنے کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی آفیشل جرسی کی رونمائی کردی۔

ٹوئٹر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے آفیشل جرسی کی رونمائی کی گئی ہے۔

ویڈیو میں کپتان سرفراز کیلئے تیار کی گئی جرسی کو نمایاں کیا گیا ہے۔ رواں سیزن کیلئے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جرسی میں پرپل اور پیلا رنگ نمایاں ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویڈیو کے ساتھ کی گئی ٹوئٹ میں لکھا کہ گلیڈی ایٹرز اس جرسی کو پہن کر میدان میں اتریں گے اور اپنے کھوئی شان کو حاصل کرنے کیلئے لڑیں گے۔

فرنچائز کے اکاؤنٹ سے جرسی سے متعلق شائقین کی رائے بھی طلب کی گئی ہے۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم آرٹس پرائیویٹ اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

ان امتحانات میں شرکت کے خواہشمند تمام امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز جمعہ 10 فروری سے بروز منگل28 فروری تک بورڈ آفس لائبریری میں واقع یونائیڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

ایسے امیدوار جو مقررہ تاریخوں تک اپنے امتحانی فارم نہیں جمع کرواسکیں وہ 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز بدھ یکم مارچ سے 15 مارچ تک جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز جمعرات 16مارچ سے 30مارچ 2023ء تک اپنے امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔

تمام طلبہ اپنے امتحانی فارم کی تصدیق گریڈ 17کے گزیٹڈ افسرسے کروانے کے پابند ہیںجبکہ طلباء جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا امتحانی فارم شیڈول کے مطابق دی گئی تاریخوں میں بورڈ آفس کی انکوائری میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے بصورت دیگر ان کا فارم قبول نہیں کیا جائے گا اور فیس ضبط کرلی جائے گی۔

طلبہ امتحانی فارم، فیس واؤچر اور اسپیشل چانس کا پروفارما بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk  سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

لندن: بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم نے سائنسی سروے کے بعد کہا ہے کہ جلد یا بدیر دنیا بھرمیں گلیشیئر پگھلنے سے لگ بھگ ڈیڑھ کروڑ افراد خطرے کی حد تک متاثر ہوسکتے ہیں جن میں ایک تہائی (50 لاکھ) افراد پاکستان اوربھارت میں رہائش پذپرہیں۔

نیوکاسل یونیورسٹی کی نگرانی میں بین الاقوامی ماہرین نے ایک نقشہ بنایا ہے جہاں گلیشیئر پگھلنے یا گلیشیائی جھیل یکلخت پھٹنے ( جی ایل او ایف) سے کرہِ ارض پر ڈیڑھ کروڑ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ ان میں سے نصف تعداد صرف چار ممالک میں بستی ہیں۔

اوسط درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، اور گلیشیئر گھل کر پگھل رہے ہیں۔ پانی بھرے ان قدرتی پہاڑوں کے پگھلاؤ سے ان کے آگے آبی ذخائر جمع ہونے سے ایک جھیل سی بن جاتی ہے۔ پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ یکلخت مزید پگھلاؤ شروع ہوتا ہے۔ اس سے پانی 120 کلومیٹر دور تک جاسکتا ہے اور اپنے راستے میں آبادیوں، فصلوں اور مویشیوں سمیت انفراسٹرکچر کو تباہ کرسکتا ہے۔ اس کا مظاہرہ پاکستان میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

1990 کے بعد سے دنیا بھر میں گلیشیائی جھیلوں میں اضافہ ہوچکا ہے اور محققین نے اس ضمن میں 1000 سے زائد گلیشیائی جھیلوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ پھر اس سے 50 کلومیٹر دائرے میں رہنے والی آبادی کودیکھا ہے۔ اس کے علاوہ تعمیرات اور وسعت وغیرہ پر بھی غور کیا ہے۔ جو آبادی گلیشیئر سے جتنا قریب ہوگی وہ یکساں خطرے میں ہوگی۔ یوں تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خطرناک گلیشیئر کے 50 کلومیٹر قربت میں رہنے والے افراد اس سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔

ان ممالک میں ایشیا کے پہاڑی علاقے سرِفہرست ہیں جن میں تبت سے کرغزستان اور چین تک کے علاقے شامل ہیں۔ یہاں 9 کروڑ 30 لاکھ افراد خطرے میں ہیں جبکہ ایک تہائی افراد پاکستان اور ہندوستان میں بستے ہیں جو گلیشیئر کے راستے میں رہ رہے ہیں۔

یہ تحقیق سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئی ہیں جن میں چین، پیرو، پاکستان اور ہندوستان سرِفہرست ہیں۔ سائنسدانوں نے اس ضمن میں منصوبہ بندی اور دیگر احکامات پر بھی زور دیا ہے۔

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹرمحمد رضوان نے کیویز کے خلاف سرفراز احمد کوٹیم اپنی جگہ دینے کی حمایت کردی۔

محمد رضوان نے نئی مثال قائم کرتے ہوئےکہا ہے کہ’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویزکیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘.

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk  کو خصوصی انٹرویو میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیسٹ کم بیک کرنے والے سرفراز احمد کی کارکردگی پر خوش ہونے کے سوال پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ اس کا جواب میں نہ دوں تو بہتر ہوگا،میرے منہ سے یہ بات سنیں تو عجیب لگے گا، یہی بات آپ ہیڈ کوچ یا کپتان سے پوچھیں کہ میں نے ان سے کیا کہا تھا، انگلینڈ کی سیریز ختم ہوئی تو نیوزی لینڈ سے میچز کیلیے مینجمنٹ سے کیا بات کی تھی،خوشی اس لیے ہوئی کہ میں چاہتا تھا کہ سرفراز پرفارم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے پرفارم نہیں ہورہا، میرا حق نہیں بنتا کہ ٹیسٹ میچ کھیلوں، اس طرح کا وقت تو ہر کسی کے کیریئر میں آتا ہے،پرفارمنس ایسی نہیں کہ آپ نہ کھیلو،میں نے کہا کہ میرا حق نہیں بن رہا اور سیفی بھائی ایک عرصے سے محنت اور پرفارم کررہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ان کو موقع دینا چاہیے۔

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

لاہور کے تاریخی شالیمار باغ میں ہونے والی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، فرنچائز مالکان اور اعلیٰ عہدداران شریک تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 25 قیراط سونے کے استعمال کے ساتھ نئی ٹرافی پہلے سے زیادہ دیدہ زیب تیار کی گئی ہے جبکہ سیزن سیون میں استعمال کی گئی ٹرافی دوبارہ نہیں پیش کی جائے گی اور یہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کے پاس ہی رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہوگا جبکہ 19 مارچ کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےسینٹ جوزف کانونٹ اسکول کی پرنسپل سینئر الزبتھ نعمت سےملاقات کی ۔

ملاقات کےدوران پرنسپل نے اسکول کی عمارت اور اندر کی سڑک کی مرمت کے لئے وزیراعلیٰ سندھ کو لیٹر دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کی عمارت ورثہ ہے،سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کی عمارت 100 سال پرانی ہے۔

انہوں نے اسکول کے اندر کی سڑک بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ ورثہ سے اسکول کی مرمت کروائیں گے اوراسکول کی عمارت کی بہترین مرمت کرائیں گے۔

کراچی: اوپن مارکیٹ اورانٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کے ساتھ کاروباری دن کا آغاز ہوگیا۔

آج جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قدر ابتدا میں صرف 21 پیسے کی کمی سے 273.11 روپے کی سطح پر آگئی۔ بعد ازاں بتدریج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2.32 روپے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر تقریباً 271 روپے تک گر گیا۔

بعد ازاں روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر 5 روپے 09 پیسے کی کمی سے 268.23 روپے کی سطح پر آ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 5روپے کی بڑی کمی سے 274روپے کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری رہا، جو کاروباری دن (بدھ) کے اختتام تک 2.96 روپے کی کمی کے ساتھ 273.32 روپے پر بند ہوا تھا۔

دریں اثنا آج کاروباری دن کے آغاز ہی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 474پوائنٹس کی تیزی ہوئی جس سے 100انڈیکس بڑھ کر 42198 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

کراچی: قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس پر ’شاداب مہندی‘ کا ہیش ٹیگ تھا۔

اہلیہ حسن علی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شاداب خان کو ہار پہنا رہی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ ماہ شاداب خان کا نکاح سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوا جس کے متعلق انہوں نے خود سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا۔

شاداب خان سے قبل حارث رؤف، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوچکے ہیں۔

کراچی: جامعہ کراچی اور ہمدردیونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔

مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی اور ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن نے دستخط کئے۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں جامعات مشترکہ طور پر تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیں گی اورطلباوطالبات کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق اور جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تربیتی پروگرامز،سیمینارزاور ورکشاپس کے انعقاد کویقینی بنایاجائے گا۔

دونوں جامعات کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے ذریعے اکیڈیمیاء اور انڈسٹریزکے مابین روابط کو فروغ دیاجائے گا اور طلباوطالبات کو دوران تدریس ہی ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے جاب فیئرز کے انعقاد کو یقینی بنایاجائے گا۔

Page 79 of 2379