پیر, 30 ستمبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹ میچزکی نئی رینکنگ جاری کردی۔

بیٹرز ون ڈے رینکنگ
آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب رسی وین ڈر ڈوسن اور کوئنٹن ڈی کوک موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور پاکستان کے امام الحق بھی بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے شبھمن گِل دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں اور ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلےگئے ہیں۔

اسٹیو اسمتھ بھی ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ روہت شرما دو درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈے بالرز رینکنگ
بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ سے پہلی پوزیشن چھین کر نمبر ون بولر بن گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسرے نمبر پر چلےگئے ہیں۔
آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کارینکنگ میں دوسرا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی رینکنگ میں 8 ویں نمبر پر ہیں۔

ون ڈے آل رائونڈرز رینکنگ
ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جبکہ افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بنگلا دیش کے مہدی حسن تیسرے اور افغانستان کے راشد خان چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹرزآف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر بھارت کے سوریا کمار یادیو کو قرار دیا۔بھارت کے سوریا کمار یادیو نے 2022 کے دوران 31 میچز میں 46 اعشاریہ 56 کی اوسط اور 187 اعشاریہ 43 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1164 رنز اسکور کیے۔

سوریا کمار یادیو نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک کلینڈر سال کے دوران 1000 سے زائد رنز اسکور کرنے والے دوسرے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا اور مجموعی طور پر 1164 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ سوریا کمار یادیو نے سال کے دوران 68 چھکے بھی لگائے جو کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے ایک سال کے دوران سب سے زیادہ تعداد ہے۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر آسٹریلیا کی تاہلیا میک گرا کو قرار دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی تاہلیا میک گرا نے گزشتہ برس 16 ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران 62 کی اوسط سے 435 رنز اسکور کیے، اس کے علاوہ تاہلیا میگرا نے 13 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

یاد رہے کہ تاہلیا میک گرا نے 2021 میں ہی اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا اور صرف ایک سال کے عرصے میں ہی آسٹریلین آل راؤنڈر نے شاندار کارکردگی سے آئی سی سی ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں اپنی جگہ بنائی۔

لاہور: تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت سےیونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہورکے مرکزی کیمپس میں ایک خصوصی سیمینار کاانعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا جبکہ خصوصی چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر تھے۔
سیمینار میں ایجوکیشن فارسسٹین ایبل ڈویلپنٹ یونیسکو کے چیئرڈاکٹر چارلس ہوپکنز کاخصوصی پیغام بھی سنایا گیا، جس میں انہوں نےتعلیم کے عالمی رہنمائوں کوتعلیم میں سرمایہ کاری کرنے پر زوردیا۔

May be an image of 3 people, people standing and indoor

طلعت نصیر پاشا نے کہاکہ تعلیم صرف تدریس کانام نہیں بلکہ ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے ایک فرد یاقوم خود آگاہی حاصل کرتی ہے، تعلیم انسان کو زندگی گزارنے کا شعور دیتی اور اس میں زندگی کے مقاصد و فرائض کااحساس پیدا پیدا کرتی ہے۔

May be an image of 5 people and people standing

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےانٹرمیڈیٹ حصہ اول آرٹس پرائیویٹ اورخصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا ۔

نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے کہا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 3ہزار 671امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 3ہزار 372امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔

ان امتحانات میں 716امیدوار تمام چھ پرچوں، 857 پانچ پرچوں، 662 چار پرچوں، 462 تین پرچوں، 364 دو پرچوں جبکہ 203امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔ ناظم امتحانات نے مزید بتایا کہ خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) کے امتحانات میں 100طلبہ نے رجسٹریشن حاصل کی اور 99طلبہ امتحانات میں شریک ہوئے، ان امتحانات میں 89امیدوار تمام چھ پرچوں جبکہ 10امیدوار پانچ پرچوں میں کامیاب ہوئے۔

نتائج انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk  پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ (Android App) کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

ویب ڈیسک: فیس بک میسنجر کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ (ای 2 ای ای) چیٹس کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیئے گئے ہیں۔

میٹا کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا۔

اب انکرپٹڈ چیٹس میں ان فیچرز کو استعمال کرنا ممکن ہوگا جو میسنجر میں پہلے سے موجود ہیں جیسے تھیمز، کاسٹیوم ایموجیز، گروپ پروفائل فوٹوز، لنک پریویو اور کسی فرد کے ایکٹیو اسٹیٹس وغیرہ۔

فیس بک میسنجر کے اینڈرائیڈ ورژن میں چیٹ ببلز سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

ویسے تو یہ فیچرز نئے نہیں مگر انہیں پہلی بار انکرپٹڈ چیٹس کا حصہ بنایا جارہا ہے جس سے میسنجر صارفین میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹس کے استعمال کا رجحان بڑھے گا۔

خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے تاحال میسنجر چیٹس کو بائی ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ نہیں کیا گیا۔

میٹا نے بتایا کہ تمام صارفین کو ای 2 ای ای کے نئے فیچرز تک رسائی آنے والے مہینوں تک فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق 2023 کے دوران میسنجر ایپ میں انکرپٹڈ چیٹس کے حوالے سے مزید نئے فیچرز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

لاہور: پاکستان سپر لیگ کےآٹھویں سیزن کیلئےمتبادل کھلاڑیوں کی ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کا اعلان آج ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹرر ہری بروکس اور عادل راشد انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ مصروفیات کے باعث ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم رہیں گے۔اسی طرح لاہور قلندرز کو ابتدائی میچز میں جارڈن کاکس اور راشد خان کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملتان سلطانز عادل راشد کی ری پلیسمنٹ میں متبادل کھلاڑی منتخب کرے گی جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم دونوں پلئیرز کی جگہ جزوی متبادل پلیئرز حاصل کرنے کی اہل ہوگی۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ایلیکس ہیلز، معین علی، گُرباز اور فضل فاروقی کے جزوی متبادل لے گی۔

ملتان سلطانز کی ٹیم رادل راشد کے علاوہ ملتان سلطانز ڈیوڈ ملر، عقیل حسین اور ٹم ڈیوڈ کے بھی جزوی متبادل پلیئرز حاصل کرے گا۔

مجیب الرحمٰن اور راؤمن پاول کی جزوی ری پلیسمنٹ کیلئے پشاور زلمی کو بھی باری ملے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہسارنگا ڈی سلوا، جیسن روئے اور اوڈین اسمتھ کا بھی جزوی متبادل پلیئر منتخب کرے گی۔

لاہور: ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی کے معاملے پر پی سی بی اوربی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنےسامنے ہوں گے۔

جب کہ 4فروری کو بحرین میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں کوئی نتیجہ سامنے آنے کا امکان ہے۔

ایشیاکپ کی پاکستان میں میزبانی کے حوالے سے متنازع صورتحال کے سوال پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ ابھی تک کئی فیصلے سامنے آئے مگر ایشین کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ نہیں ہورہی تھی جس کے لیے حکام کو قائل کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ اب 4 فروری کو بحرین میں اجلاس ہوگا، یہ بہت اہم پیش رفت ہے، جن مسائل بھی باتیں کی جارہی ہیں ہم ان سوالات کو وہاں اٹھائیں گے، میڈیا میں اس سے زیادہ کچھ کہنا مناسب نہیں ہوگا،میں فی الحال کسی موقف کو دل میں ہی محفوظ رکھوں گا، بحرین میں جو صورتحال سامنے آئی گی اسی کے مطابق اپنا ردعمل اور پالیسی تشکیل دیں گے۔

پاک بھارت کرکٹ بحالی پر انھوں نے کہا کہ بھارتی حکام چاہتے ہیں کہ وہ یہاں نہ آئیں لیکن ہم وہاں جائیں، یہ ایک پرانا مسئلہ ہے، اسی لیے پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ اور بھارت میں ہونے والے ایونٹس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

2014/15میں بھارتی ٹیم کی دورہ پاکستان کے حوالے سے وعدہ خلافی پر پی سی بی کی جانب سے کیس دائر کیے جانے اور فیصلہ خلاف ہونے کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا گیا کہ کیا اس بار بھی کوئی ایسا جارحانہ قدم اٹھایا جاسکتا ہے۔

جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم اپنے ممکنہ اقدام کے بارے میں سوچیں گے مگر ایک اور عدالتی جنگ نہیں چھیڑ سکتے،ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کرنا چاہوں گا کہ بی سی سی آئی کیخلاف کیس مناسب انداز میں نہیں لڑا گیا،جج نے واضح طور پر کہا تھاکہ اگر خوردبین سے دیکھیں تو مقدمہ پاکستان اوردوربین سے بھارت کے حق میں نظر آتا ہے،بات وہیں پر ختم ہوئی کہ بھارتی حکومت نے ٹور کی اجازت نہیں دی۔

ویب ڈیسک : واٹس ایپ نے ویو ونس سےاسکرین شارٹس لینےکی سہولت ختم کرنےکااعلان کردیا۔

وویوونس کواگست 2021میں پیش کیا گیاتھااس فیچر کے تحت بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجاتی ہے۔مگر اس فیچر میں ایک سکیورٹی کمزوری موجود تھی اور وہ تھی ویو ونس کے تحت بھیجی جانے والی تصاویر کا اسکرین شاٹ لینا ممکن تھا۔

مگر اب میٹا کی زیرملکیت ایپ نے اس فیچر کو زیادہ بہتر بناتے ہوئے میسجز کے اسکرین شاٹ لینا ناممکن بنا دیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ اب ویو ونس کے تحت بھیجے جانے والے میسجز کے اسکرین شاٹس لینا ممکن نہیں ہوگا۔

اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور اسے اکتوبر 2022 میں بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا تھا۔مگر اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔

کمپنی کے مطابق اگر اب کوئی صارف ویو ونس کے تحت بھیجے گئے کسی میسج کا اسکرین شاٹ لینے یا ریکارڈ کرنے کی کوشش کرے گا تو اسکرین بلیک ہوجائے گی۔

یہاں تک کہ تھرڈ پارٹی ایپ سے بھی ایسے پیغامات کا اسکرین شاٹ لینا ممکن نہیں ہوگا۔

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نےمینزٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022 کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022 میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی شامل کیا ہے جو ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شامل واحد پاکستانی بیٹر ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022 میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین،ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویٹ اور انگلش کھلاڑی جونی بئیرسٹو شامل ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کیلئے بھارت کے ریشبھ پنت، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا، آسٹریلیا کے نیتھن لیون اور انگلش کھلاڑی جیمز اینڈرسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نجی اسکول کی طالبہ پر تشدد کرنے والی 3 طالبات کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

نجی اسکول کی طالبہ پر کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے ڈیفنس اے پولیس کو 3 طالبات کی 50، 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے طالبات کو 30 جنوری تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

خیال رہے کہ ڈیفنس کے نجی اسکول میں نشےسےمنع کرنے پرطالبہ کو ساتھی لڑکیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آئی تھی۔

پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

تھانہ ڈیفنس میں درج ایف آئی آر میں مدعی عمران نے موقف اپنایا ہے کہ اس کی بیٹی کو کلاس فیلو جنت، اس کی بہن کائنات، عمائمہ اور نور رحمان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

Page 84 of 2379