پیر, 30 ستمبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

دوحا: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں جرمنی اوراسپین کےدرمیان کھیلا گیااہم میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام نظر آئیں تاہم دوسرے ہاف کے 62ویں منٹ میں 2010 کی چیمپیئن اسپین نے پہلا گول کرکے برتری حاصل کرلی۔

دوسری جانب، 2014 کی چیمپیئن جرمنی نے بھی ہمت نہ ہاری اور کھیل کے 83ویں منٹ میں گول کرکے گیم برابر کر دیا۔

اسپین اور جرمنی مزید کوئی گول کرنے میں ناکام نظر آئیں جس کے بعد کھیل ایک ایک گول سے برابر رہا۔ میچ برابر ہونے سے جرمنی ایونٹ سے باہر ہونے سے بال بال بچ گیا ہے۔

گروپ ای میں جرمنی اب تک اپنا کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا جس کی وجہ سے جرمن ٹیم چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اسپین پہلے، جاپان دوسرے اور کوسٹا ریکا تیسرے نمبر پر ہے۔

کیلیفورنیا: واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس میں لنکس کاپری ویوکے متعلق متعارف کرائی جانے والی اپ ڈیٹ کے بعد اب اسٹیٹس کے حوالے سے ایک اور فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اینڈرائیڈ میں واٹس ایپ بیٹا کی اپ ڈیٹ میں اسٹیٹس میں وائس نوٹ شیئر کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی۔

نئے فیچر کی مدد سے تحریری اسٹیٹس کے ساتھ 30 سیکنڈ تک کا وائس نوٹ شیئر کرنا ممکن ہوگا۔جس طرح چیٹ میں وائس نوٹ کےلیے مائک کا نشان بنا آتا ہے ویسے ہیں اسٹیٹس میں مائک کا نشان موجود ہوگا جس کو دبا کر وائس نوٹ ریکارڈ کیا جاسکے گا۔

واضح رہے یہ وائس اسٹیٹس صرف ان لوگوں کے ساتھ شیئر ہوگا جن کے ساتھ صارفین پرائیویسی سیٹنگز کا استعمال کرتے ہوئے یہ اسٹیٹس شیئر کرنا چاہیں گے۔ اس کے علاوہ یہ اسٹیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے۔

کراچی: پریکٹس سیشن کے دوران حارث رؤف کی گیند اظہر علی کی ہیلمٹ پر جالگی تاہم وہ کسی بڑی چوٹ سے بچ گئے۔

گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کیلیے جاری پریکٹس سیشن کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی گیند اظہر علی کے ہیلمٹ پر لگی۔ قومی ٹیم کے ڈاکٹر نے موقع پر ہی ان کا معائنہ کیا۔

بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اظہر بالکل ٹھیک ہیں، انھوں نے کچھ دیر آرام کیا اور پھر دوبارہ نیٹ پریکٹس شروع کردی۔

نئی دہلی: ریاضی کی استاد نے پہاڑہ نہ سنانے پر 9 سالہ لڑکے کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم پر استاد کے تشدد کا واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر کان پور میں پیش آیا۔ استاد نے ڈرل مشین طالب علم کے ہاتھ پر رکھ کرچلادی۔

ساتھی طالب علم نے صورت حال دیکھتے ہوئے فوری طور پر ڈرل مشین کا سوئچ بند کردیا جس سے ڈرل مشین نے ہاتھ کی ہڈی کو تو نقصان نہ پہنچایا تاہم طالب علم کا ہاتھ بری طرح زخمی ہوگیا۔ ساتھی طلبا اپنے زخمی ہم جماعت کو لیکر اسپتال پہنچے۔

اہل خانہ کو بھی اطلاع دی گئی جنھوں نے اسکول کے سامنے احتجاج بھی کیا۔ طلبا اور اہل خانہ کے احتجاج پر ایجوکیشن آفیسر نے ریاضی کے ٹیچر کو معطل کرکے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

 

کولمبو: پاکستان نے سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ساوتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں دوسرا گولڈ اور ایک سلور میڈل بھی میڈل جیت لیا۔

ارشاد علی نے انفرادی کاٹا ایونٹ میں سینیئر اور انڈر 21 کیٹیگری میں شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ آرزو نے ویمن انفرادی کاتا میں سلور میڈل حاصل کیا۔

گولڈ میڈلسٹ ارشاد علی نے سبز ہلالی پرچم بلند کرنے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیتےہوئے کہاکہ سخت محنت کا پھل ملا ہے، اس کامیابی کے لیے کوچ کے ساتھ کراٹے فیڈریشن کے محمد جہانگیر کا بھی بہت شکرگزار ہوں جن کی وجہ سے اس چیمپیئن شپ میں شرکت کا موقع ملا۔

کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیراہتمام ’’پائیدار ترقی میں کمیونٹی کا کردار اورزمہ داریاں ‘‘ کے عنوان پر سیمینار کا انعقادکیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی معروف سماجی رہنما اور ایدھی فاءونڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی تھے جبکہ مہمان مقررکمیونٹی ڈیولپمنٹ ایڈوائزر ساجد حسین خاصخیلی تھے ۔

شرکاء میں چانسلر کے ایڈوائزر سراج خلجی کے علاوہ طلباء، اساتذہ اور اسٹاف ممبرز کی ایک کثیر تعداد شامل تھی ۔مہمانِ خصوصی، چیئرمین ایدھی فاءونڈیشن فیصل ایدھی نے عام لوگوں خصوصاََ دیہی سندھ میں غربت،ناخواندگی، احساسِ محرومی اور مایوس کن صورتحال پر بات کی اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ناخواندگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے اور آج تقریباََ دو کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں ۔ ایسے وقت جبکہ دوسری قو میں مریخ اور چاند پررہائش کے مواقع تلاش کررہی ہیں ، ہم ابھی تک لاکھوں بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے جگہ تک فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔

انہوں نے سرسید یونیورسٹی کی انتظامیہ اور فیکلٹی سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی تقدیر بدلنے کے لئے آگے آئیں اور ان کا ساتھ دیں ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ ہم اس نیک مقصد میں ساتھ دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں ۔ بچوں کی تعلیم نہ صرف ان کی ذاتی زندگی کو محفوظ بناتی ہے بلکہ اجتماعی طورپرایک پُرِ اعتماد قوم کی تعمیر کرتی ہے ۔ تعلیم معاشرے کی سوچ کو عالمی تناظر کے مطابق ڈھالتی ہے اور معاشرتی برائیوں کو جڑ سے ختم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے ۔ تعلیم کی اہمیت کو قطعی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ معاشرے سے عدم مساوات ختم کرکے ملک میں یکساں ترقی کو یقینی بناتی ہے ۔سنیئر کمپلائنس مینجمنٹ وکمیونٹی ڈیولپمنٹ ایڈوائزر ساجد حسین خاصخیلی نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں وسائل ختم ہورہے ہیں اور بہت سے جانداروں کے ناپید ہونے کے امکانات قوی ہوگئے ہیں ۔ پوری دنیا عدم توازن کا شکار ہے کیونکہ دولت کا ارتکاز صرف چند ہاتھوں میں ہے جس کے نتیجے میں معاشرہ میں بھوک اور افلاس کا ڈیرہ ہے ۔

اس موقع پر شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین ڈاکٹر عماد الحق نے کمیونٹی کی ترقی کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیاکرنا ضروری ہے جو انھیں عالمی تناظر کے مطابق سماجی کلچر سے نہ صرف آگاہی دے بلکہ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کو فروغ دینے کی تربیت بھی کرے ۔قبل ازیں خیرمقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے سرسیدیونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کمیونٹی کے ارکان کو با اختیار بناتی ہے، اور کمیونٹی کو زیادہ مضبوط اور مربوط بناتی ہے ۔

مجھے امید ہے کہ ہمارے طلباء خدمت انسانی کے جذبہ سے سرشار ہوکررضاکارانہ طور پر انسانیت کی خدمت کے لئے متحرک ہوں گے ۔

کراچی: این ای ڈی یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، انسٹی آف انجینیرز پاکستان (آئی ای پی)، یونیسکو چیئر فار سسٹینیبل اربن ریجن اور ایس ڈی جیز سپورٹ یونٹ پلاننگ اینڈ ڈیوپلمنٹ بورڈ حکومت سندھ کے اشتراک سے دو روزہ عالمی کانفرنس بعنوان "International Conference On Sustainable Engineering and Development Towards Sustainable Built Environment and Communities" میں کیاگیا۔

جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق اس کانفرنس کا مقصد موجودہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ان کے اثرات سے متعلق آگہی تھا. جس کے مہمانِ خصوصی ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب تھے.

تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب تھے۔شیخ الجامعہ این ای ڈی نے کہا کہ اقوام متحدہ نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اہداف مقرر کیے، میں سمجھتا ہوں کہ ڈیمج اینڈ لاس فنڈ تاریخی معاہدہ ہے لیکن اصل مرحلہ عمل درآمد ہے.

چئیرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل نجیب ہارون، کی نوٹ اسپیکر پریکٹس مینجر Christophe Crepin ورلڈ بینک پاکستان اور چیئرپرسن پلاننگ اینڈ ڈیوپلمنٹ بورڈ حکومت سندھ سید حسن نقوی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کے پیشِ نظر پاکستان کو شدید نقصان کا سامنا رہا ہے، ماحولیاتی بحران ایک فرد کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے، اس کے حل کے لیے بیک وقت سب کو کوشش کرنی ہوں گی.

اس دو روزہ کانفرنس میں سابقہ گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین، یونیسکو چئیر ہولڈر سسٹنیبل اربن ریجن پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد، ایسوسی کانفرنس چئیر انجینئر محمد عباس ساجد، سیکریٹری کانفرنس پروفیسر ڈاکٹر عبدالجبار سانگی، چیف آرگنائزر کانفرنس ڈاکٹر فرخ عارف سمیت مقررین پینل کا حصہ رہے. اس عالمی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خطاب کیا.

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کانفرنس اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی کانفرنس کوپ 27 میں ہونے والی پیش رفت ماحولیاتی آفات سے نمٹنے کے لیے اہم اقدام ہے. اُن کا کہنا تھا کہ فنڈ کا اعلان ایسے ممالک کے لیے اُمید افزا ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہیں. انہوں نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسائل سے نظر چرائی نہیں جاسکتی بلکہ اس موسمیاتی جنگ کو جیتنے کے لیے عملی کوششوں کی ضرورت ہے.

جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اگلی نسل کو بہتر دنیا دینی ہے تو جن منفی کاموں نے آج یہاں پہنچایا ہے ان سے اجتناب کرنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے معاشرہ بناتے ہیں لہذا ماحولیاتی تبدیلی سے آگاہی کانفرنس کا انعقاد این ای ڈی کا قابل تحسین عمل ہے۔

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جانب سے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی منسوخ کرنے کے بعد موبائل صارفین یکم دسمبر 2022 سے پاکستان میں گوگل پلے اسٹور کی سروسز مفت میں ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل پلے اسٹور کی سروسز معطل ہونے پر پاکستانی صارفین کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے اہل ہوں گے، جس کے بعد انہیں گوگل اور دیگر بین الاقوامی ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ (ڈی سی بی) کے طریقہ کار کو تبدیل کیا جس کے بعد موبائل کمپنیوں کے ذریعے گوگل، ایمزون اور میٹا وغیرہ سمیت بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو سالانہ بنیادوں پر 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی رک گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور 4 سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) نے متفقہ طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جمعہ کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے جس میں ڈی سی بی کے طریقہ کار کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سید سردارعلی شاہ کا شانداراقدام سندھ میں پہلی بار کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نئی بھرتیوں کے لئے اپنا آن لائن سسٹم لاؤنچ کردیا ۔

1500 سیٹوں پر مختلف سبجیکٹ میں کالج انٹرنس بھرتی کئے جائیں ۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عبد العلیم لاشاری کے زیر نگرانی کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالج ٹیچنگ انٹرنس پروگرام کے تحت آن لائن درخواستوں کا آغاز کر دیا ہے

22 مختلف سبجیکٹ میں 1500 سیٹوں پر کالج انٹرنس بھرتی کئے جائیں گے ۔ dgcs.gos.pk پر آن لائن درخواستوں کا آغاز ہو چکا ہے کالج انٹرنس پروگرام میں صرف وہی لوگ آپلائی کر سکتے ہیں جن کی عمر 35 سے یا اس سے کم ہو ماسٹر میں فرسٹ کلاس متعلقہ سبجیکٹ میں اپنے ڈومیسائل ڈسٹرکٹ میں پوسٹ ہونے کی صورت میں آپلائی کر سکتے ہیں۔

سندھ میں پہلی بار گورنمنٹ آف سندھ نے کسی دوسری کمپنی کے بجائے اپنا سسٹم لاؤنچ کیا ہے ۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیزراجہ ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم کے نہ آنے پر دو ٹوک موقف اپنالیا۔

اسلام آباد میں قومی کرکٹرز کے اعزاز میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ اگر آئندہ پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ کیلئے بھارت نہیں آتا تو پاکستان بھی جواب میں ورلڈکپ کیلئے انڈیا نہیں جائے گا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پاکستان آئندہ برس انڈیا میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا تو دیکھا گا کون؟، ہم جارحانہ انداز اپنائیں گے، گرین شرٹس پرفارمنس کر رہے ہیں، انھوں نے دنیا کے بڑے بزنس والی ٹیم کو ہرایا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل کھیل کر آئے ہیں، چیئرمین نے کہا کہ بھارتی بورڈ یا ایشین کرکٹ کونسل سے پاکستان میں بلو شرٹس کے ایشیا کپ نہ کھیلنے کے حوالے سے تاحال کوئی بات نہیں ہوئی لیکن جب بھی موقع ملے گا ہم یہ ضرور کہیں گے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ گزشتہ سال ورلڈکپ، پھر ایشیاکپ میں ہم نے بھارت کے بلین ڈالر اکانومی بورڈ کو شسکت دی۔

یاد رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کہا تھا کہ ایشیا کپ کیلیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ہوسکتا ہے ایونٹ کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیا جائے۔