پیر, 30 ستمبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

سنگاپور سٹی: پاکستانی فیس بک صارفین نئے فیچر اسٹار کی بدولت مونی ٹائزیشن کے بعد اپنی تخلیقات کا معاوضہ حاصل کرسکیں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور میں میٹا(فیس بک) ایشیا پیسیفک ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور میٹا کے نمائندگان سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے صارفین کے حوالے سے ایک خوش خبری بھی سننے کو ملی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پاکستان کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا۔ اب میٹا کمپنی کی ایپ فیس بک سے پاکستانی شناختی کارڈ کے حامل صارفین بھی اپنی تخلیقات (Content) کو ذريعہ آمدن بنا سکیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید بتایا کہ انسٹاگرام اور فیس بک کی مالک کمپنی میٹا جلد پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی جب کہ پاکستان میں مونی ٹائزیشن کے لیے “اسٹارز پروگرام” کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ“اسٹارز پروگرام” کے تحت جو بھی پاکستانی صارفین فیس بک پر اپنی تخلیقات ویڈیو کی صورت میں شیئر کریں گے اور دیکھنے والے انھیں جتنے اسٹارز دیں گے اس حساب سے ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے کو پیسے ملیں گے۔

بلاول بھٹو نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستانی نوجوان اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مثبت کاموں کے لیے استعمال کریں گے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکیں گے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس سہولت سے سب سے زیادہ فائدہ خواتین اُٹھاسکتی ہیں جو گھر بیٹھے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

کراچی: جامعہ کراچی کے تحت بی ایس تھرڈایئرکےلئے داخلہ ٹیسٹ منعقد کیا گیا۔

جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹرسائنس، شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن اوربزنس ایڈمنسٹریشن بی ایس تھرڈایئرمیں داخلوں کے لئے داخلہ ٹیسٹ آج شعبہ معاشیات جامعہ کراچی میں منعقد ہوا۔

داخلہ ٹیسٹ میں 189 طلبہ شریک ہوئے،رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید،رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس،انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر،پروفیسر ڈاکٹر انیلاامبر ملک اور ڈاکٹر سید ظفرحسین نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

کیلیفورنیا: ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود غیر فعال اکاؤنٹس کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز ایلون مسک کا ایک ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ٹوئٹر جلد ہی ڈیڑھ ارب اکاؤنٹس کی جگہ خالی کرنا شروع کرنے والا ہے۔

انہوں نےواضح کیا کہ ٹوئٹر کی جانب سے وہ اکاؤنٹ ختم کیے جانے والے ہیں جن سے کافی عرصے سے کوئی ٹوئٹ نہیں ہوئی اور وہ سالوں سے لاگ اِن نہیں ہوئے۔

کیلیفورنیا: موبائل میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے حالیہ دنوں میں متعدد فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد اب ایک اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ نےاعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر اوتار کا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔

اس اعلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ واٹس ایپ فیس بک کے بِٹ موجی جیسے اوتار کو اپنانے جارہا ہے جو رواں برس جولائی میں سامنے آیا تھا۔ جس کے بعد اکتوبر میں فیچر کے متعلق مزید تفصیلات تب سامنے آئیں تھیں جب یہ فیچر ایپ کے بِیٹا چینل پر پیش کیا گیا تھا۔

اوتار آپ کی ذات کا ایک ڈیجیٹل ورژن ہوتا ہے جس کو آپ مختلف بالوں کے اسٹائل، جلد کے رنگ، کپڑے اور تاثرات سے آراستہ کر سکتے ہیں۔

ایک بار آپ کوئی اوتار تخلیق دے دیں اس کے بعد 36 اسٹِکر کا ایک مجموعہ تشکیل پا جاتا ہے جو آپ کسی بھی چیٹ میں بھیج سکتے ہیں۔ اس اوتار کو آپ بطور پروفائل تصویر کے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام پر بِٹ موجی اسٹائل کے اوتار بننے شروع ہوگئے ہیں لیکن ان اوتار کو آپ واٹس ایپ میں استعمال نہیں کرسکتے۔

کراچی:ـ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں جماعت سائنس گروپ کےسالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا۔

کراچی میٹرک بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق جماعت نہم سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔طلباء وطالبات یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk  پر اور ایس ایم ایس سروس bsek  لکھ کر اسپیس دیں اور اپنا رول نمبر لکھ کر 8583 پر بھیج کر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

اس موقع پر ناظم امتحانات عمران طارق اور رزلٹ کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں 159969 طلباء و طالبات رجسٹر ڈ ہوئے ۔ تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعداد127638رہی اور کامیابی کا تناسب 80.82 فیصد رہا۔

کراچی: انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کا25واں کانووکیشن کاانعقاد کیا گیا۔

25ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری بطور مہمانِ خصوصی نے شرکت کی۔

کانووکیشن میں چانسلر بشیر جان محمد،صدر انسٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ طالب کریم،ممبرز بورڈ اف گورنر، اساتذہ، طلبہ و طالبا کے والدین نےبھی شرکت تھی۔

کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئےگورنر سند ھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ تعلیمی خدمات کے 25 برس مکمل ہونے پر انتظامیہ کو مبارک باد دیتا ہوںکانووکیشن تمام طالب علموں کے لیے خوشی اور فخر کا دن ہے۔اس دن طالب علموں کی محنت کا ثمر اور والدین کی قربانیوں کا صلہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ تعلیم وہ قیمتی اثاثہ ہے جو انسان کے بہتر مستقبل کا ضامن ہے۔تعلیم یافتہ نوجوان معاشرہ اور ملک و ملت کا اثاثہ ہوتا ہے۔طلبہ ہمیشہ اپنے والدین کا خیال رکھیں۔ والدین کی دعائیں ہی آ پ کو ہر مشکل سے نکال سکتی ہیں۔ تعلیم یافتہ نوجوان ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔پاکستان کی خوشحالی میں سب سے بڑا کردار نوجوانوں کا سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہاکوشش ہے کہ آپ کے لئے بہتر مواقع پیدا کرسکوں۔ہمیں ان نوجوانوں کے لئے صنعتوں کو ترقی دینی ہے۔ہم سب ملکر محنت سے پاکستان کو ترقی کی جانب لے جائیں گے۔آیئے عہد کریں کہ پاکستان کو کامیابی کی جانب لیکر جائیں گے۔کوشش ہے کہ کراچی میں نئی جامعات کا اضافہ کرسکوں۔نوجوانوں کے لیے ایک سرکاری موبائل اپلیکیشن بنانے کا ارادہ ہے ۔

کراچی: دنیاکےسب سے بڑے سرچ انجن اوردیگرسہولیات کی حامل کمپنی گوگل نےپاکستان میں باضابطہ طورپراپنا دفتر کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ گوگل نے پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں ضوابطی کارروائی بھی شروع کردی ہے آفس کا قیام پاکستانی صارفین کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیرامین الحق اس ضمن میں گوگل انتظامیہ سے جلد ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب گوگل ایشیا پیسیفک نے سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن بھی کروالی ہے۔

امین الحق کے مطابق گوگل حکام سے رابطے جاری ہیں اور دسمبر کے دوسرے ہفتے میں وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے۔ انہوں ںے کہا کہ گوگل کے عہدیداران سے ملاقات میں پالیسی، صارفین کے مسائل ، حکومتی تعاون اور دو طرفہ امور پر گفتگو ہوگی۔ پھر گوگل آفس یوٹیوب سمیت گوگل کی تمام ایپلی کیشنز سے متعلق امور کی نگرانی بھی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح گوگل اشتہارات میں مسائل سے متعلق معاملات پرصارفین کو فوری ریسپانس بھی مل سکے گا۔ وزارت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونکیشن کی جانب سے گوگل کو بھرپور تعاون بھی حاصل ہوگا۔

وفاقی وزیر نےکہا کہ ٹک ٹاک نے بھی پاکستان میں اپنا رابطہ آفس کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور امید ہےکہ فیس بک بھی جلد ہی اس ضمن میں اپنا فیصلہ جاری کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان بین الاقوامی اداروں کے دفاترملک میں کھولنے کے مسلسل ان سے رابطے میں ہے۔

ملتان : ملتان ٹیسٹ کے دوسرےروز پاکستان پہلےسیشن میں انگلینڈکے281رنزکےجواب میں محض 202 رنز بناکرآل آؤٹ ہوگیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 سے اننگز کا آغاز کیا تاہم پاکستان کے 8 بلےباز دوسرے روز محض 95 رنز کا اضافہ کرسکے۔

کپتان بابراعظم 142 کے مجموعے پر 75 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ سعود شکیل کی مزاحمت بھی 63 رنز پر دم توڑ گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی 4 وکٹیں محض 4 رنز کے اضافے پر گریں، جس میں محمد رضوان 10، آغا سلمان 4، محمد نواز 1 جبکہ محمد علی صفر پر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف 22، زاہد محمود صفر جبکہ ابرار احمد نے ناقابل شکست 7 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، جو روٹ 2 جبکہ اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلا روز:
قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلش ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، جس میں زیک کرولی 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9، کپتان بین اسٹوکس 30، ول جیکس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، زاہد محمود نے اولی روبنسن، جک لیچ اور جیمز اینڈرسن کی وکٹیں حاصل کیں۔قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق صفر جبکہ عبداللہ شفیق 14پر وکٹ گنوا بیٹھے تھے، کپتان بابراعظم اور سعود شکیل نے 90 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 75 کے انفرادی اسکور پر روبنسن کا شکار بنے۔

پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم،عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، فہیم اشرف،محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، زاہد محمود، ابرار احمد اور محمد علی شامل ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ:
کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیابھرمیں انسانی حقوق کاعالمی دن آج منایاجارہاہے۔

رواں سال انسانی حقوق کا عالمی دن عزت، آزادی اور انصاف سب کے لیے۔" کے موضوع پر منایا جارہاہے۔

اعلامیہ اور ڈبلیو ایچ او کا آئین اس بات پر زور دیتا ہے کہ صحت تمام لوگوں کا بنیادی انسانی حق ہے۔

اس دن یونیورسل ڈیکلریشن آن ہیومن رائٹس (UDHR) کو اقوام متحدہ نے عملی جامہ پہنایالیکن 74 سال گزرنے کے باوجود کروڑوں افراد بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم ہیں جس میں مقبوضہ کشمیر کی آبادی سر فہرست ہے جو بھارتی ظلم اور جبر کا سات دہائیوں سے سامنا کر رہی ہے۔اس کے علاوہ فلسطین ، شام ،عراق سمیت کئی ممالک اپنی آزادی کےلئے جنگ لڑ رہے ہیں۔

ایک طرف بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیا تو دوسری طرف بھارت کے مختلف ریاستوں میں ہندو انتہا پسند اور آر ایس ایس جبری مذہبی تبدیلیوں، مذہبی مقامات کے تقدس کی پامالی اور ان کو منہدم کرنے جیسے واقعات میں ملوث ہے۔

 

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ اکنامکس اور اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام ٹاک بعنوان: ”بڑھتے ہوئے چیلنجز،فیصلہ کن وقت مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیاء“کل صبح 10:00 بجے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپیریزروئز(Esther Perez Ruiz) کلیدی خطاب کریں گی جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالدمحمود عراقی صدارت کریں گے۔

چیئرپرسن شعبہ اکنامکس جامعہ کراچی ڈاکٹر نورین مجاہد خطبہ استقبالیہ جبکہ ڈاکٹر ذیشان عتیق کلمات تشکر اداکریں گے۔

Page 94 of 2379