پیر, 20 مئی 2024

کراچی: کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ آف ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے2023 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

 

جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق سائنس،ہوم اکنامکس، کامرس ریگولرو پرائیوٹ، ہومینٹیز ریگولر وپرائیوٹ ، خصوصی طلبا و طالبات کے ضمنی امتحانات 15جنوری سے شروع ہونگےجو 6 فروری تک جاری رہیں گے۔

دوپہر کی شفٹ میں ہونے والے امتحانات دوپہر2 بجے سے شام پانچ بجے تک ہونگے جبکہ جمعۃ المبارک کے روز سہ پہر 3 بجے سے 5بجے تک ہونگے۔

 

کان پور: پرینک ویڈیو بنانے کی کوشش کرنے والا پانچویں جماعت کا طالب علم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہمیر پور شہر کا رہائشی 11 سالہ نکھل راجو سوشل میڈیا پر پرینک ویڈیوز اور ریلزدیکھنے کا شوقین تھا۔ نکھل نے سوشل میڈیا پر پھانسی لگانے کی ویڈیو دیکھی اور خود بھی ایسی ہی ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران رسی کے پھندے میں لٹک کر ہلاک ہوگیا۔

نکھل کے والد کا کہنا ہے کہ اسے کمرے میں بیہوش دیکھ کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 11 سالہ طلب علم کے موبائل فون سے پھانسی لگانے جیسی اور ویڈیوز بھی ملی ہیں۔

دورہ آسٹریلیا میں دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کاایک اور کھلاڑی اسکواڈ سے باہر ہوگیا۔

لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی فٹنس مسائل کے باعث سیریز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

میلبورن میں نعمان علی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے نعمان علی سیریز کے بقیہ دونوں میچز میں سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

نعمان علی آج شام تک ہسپتال سے ڈسچارج ہوں گے ۔ نعمان علی کا متبادل بھجوانے یا نہ بھجوانے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد کرے گی۔

واضح رہےاس سے پہلےخرم شہزاد اور ابرار احمدبھی ان فٹ ہوچکے ہیں ۔

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے نومبر 2022ء کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ 2 سال کے لیے کارآمد (Valid) قرار دے دیا ہے۔

میڈیکل داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کے حوالے سےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جاری فیصلے میں کہا ہے کہ نومبر 2022ء کا ایم ڈی کیٹ نومبر 2024ء تک کارآمد ہوگا۔

عدالت نےفیصلے میں کہا کہ پٹیشنر لائبہ رؤف نے نومبر 2022ء میں ایم ڈی کیٹ پاس کیا، جب ایم ڈی کیٹ پٹیشنر نے پاس کیا تو اس وقت قانون کے مطابق رزلٹ 2 سال کے لیے کارآمد تھا۔ پٹیشنر نے پی ایم ڈی سی کے 14 جولائی 2023ء کے پبلک نوٹس کو چیلنج کیا ۔

ہائی کورٹ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی نے نوٹس میں کہا تھا 2022ء کے پاس کردہ ایم ڈی کیٹ پر 2023ء میں داخلہ نہیں ملے گا ۔ 2021ء کی ریگولیشنز کے مطابق نومبر 2022ء کے ایم ڈی کیٹ نتائج 2 سال کے لیے موزوں ہیں ۔ بعد میں کیے جانے والے ایڈمنسٹریٹو فیصلے سے پٹیشنر سے یہ حق واپس نہیں لیا جا سکتا ۔

عدالت نے قرار دیا کہ پٹیشنر کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ نومبر 2022ء سے نومبر 2024ء تک موزوں ہو گا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ پٹیشنر کا کیس میں جو خرچ آیا وہ بھی پی ایم ڈی سی ادا کرے گی۔

کراچی : آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات ہوگی۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن ہونے کے ساتھ آج کی رات رواں سال کی طویل ترین رات ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج طلوع آفتاب صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوا اور آج غروب آفتاب شام 5 بج کر 48 منٹ پر ہوگا، آج دن کا دورانیہ 10گھنٹے سے زائد پر مبنی ہوگا جب کہ آج رات کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا۔جبکہ ۲۲ دسمبر سے دن بڑا ہونا شروع ہوجائے گا۔

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس گروپ سالانہ امتحانات 2021 کے (پکا) ٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میٹرک بورڈ کے چیئر مین سید شرف علی شاہ کے مطابق طلباء وطالبات کے ٹیفکیٹ ان کی درسگاہوں کو جاری کئے جارہے ہیں تمام اپنے اسکولوں سے ہی ٹیفکیٹ حاصل کر سکیںگے۔

انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے یا سینئر اساتذہ کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن سےرصبح 30 : 9 بجے سے سہ پہر 1 بجے تک جبکہ جمعہ کو صبح 9:30 سے سہ پہر 12:00 بجے تک سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر و ٹیسٹ کپتان سعود شکیل نے آسٹریلیا کےخلاف میلبرن ٹیسٹ میں انجری کے شکار خرم شہزاد کے متبادل کا عندیہ دیدیا۔

میلبرن میں پریکٹس سیشن کے دوران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ فاسٹ بولر حسن علی اور میر حمزہ کینگروز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے متبادل کھلاڑی کے طور پر پلئینگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

میلبرن کی پچ کا ذکر کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے، یہاں کی پچ ایشیائی کنڈیشنز کے مطابق باؤنس کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انجریز کھیل کا حصہ ہیں، دعا ہے خرم شہزاد جلد صحتیاب ہوکر واپس ٹیم میں جگہ بنائیں۔

سان فرانسسکو: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ” ایکس” کی سروس ڈاؤن ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایکس(ٹوئٹر) کے صارفین کسی پوسٹ کو دیکھنا چاہیں تو کلک کرنے پر پوسٹ دکھائی نہ دینے کا پیغام یا سادہ صفحہ دکھائی دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا صفحات پر ہیش ٹیگ ٹوئٹر ڈاؤن بھی ٹرینڈ کررہا ہے جس پر صارفین اپنے تجربات شئیر کررہے ہیں۔ ایکس کے ڈاؤن ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

لاہور: ٹی20 ورلڈکپ کا افتتاحی میچ 178 سال پرانی یاد تازہ کرے گا، 1844 میں تاریخ کا اولین انٹرنیشنل میچ کھیلنے والی امریکا اور کینیڈا کی ٹیمیں مقابل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ آئندہ سال امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا، شیڈول کا اعلان رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حیران کن طور پر افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ، بھارت اور آسٹریلیا سمیت فیورٹس میں شامل کوئی ٹیم ایکشن میں نہیں ہوگی۔

پہلا میچ امریکا اور کینیڈا کے مابین ہوگا، اس انوکھے فیصلے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ انٹرنیشنل کرکٹ کا اولین مقابلہ بھی انھیں دونوں ٹیموں کے مابین 1844 میں مین ہیٹن میں ہوا تھا، اس 3 روزہ میچ میں کینیڈا نے 23 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، پہلا ٹیسٹ میچ اس کے 33 سال بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا نے کھیلا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایونٹ میں شریک 20 ٹیموں میں سے 10 اپنا پہلا میچ امریکا، باقی ویسٹ انڈیز میں کھیلیں گی، ٹیکساس، فلوریڈا اور نیویارک میزبان ہوں گے۔ سپر 8 مرحلہ، سیمی فائنلز اور فائنل ویسٹ انڈیز میں شیڈول کیے جائیں گے۔

بھارت کے 3 میچز امریکا میں ہونے ہیں، ان میں سے پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ لانگ آئی لینڈ میں بنائے جانے والے عارضی اسٹیڈیم پر ہوگا، براڈ کاسٹرز کی درخواست پر بھارت کے مقابلے صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوں گے تاکہ ایشیائی ناظرین کی بڑی تعداد انھیں دیکھ سکے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے ویسٹ انڈیز میں میچز ایسی اینٹی گووا، سینٹ لوشیا اور بارباڈوس میں رکھے گئے ہیں، یہ تمام جزائر اپنے تفریحی مقامات اور سیروسیاحت کیلیے مشہور ہیں۔
یاد رہے کہ آخری ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں ہوا تھا، آسٹریلیا میں منعقدہ ایونٹ کی ٹرافی انگلینڈ نے قبضے میں کی تھی، پاکستان کو فائنل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یونیورسٹی آف سرگودھا کا 10 واں دو روزہ کانووکیشن کل سے منعقد ہوگا۔

کانووکیشن کی صدارت گورنرپنجاب و چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا محمد بلیغ الرحمن کریں گے۔

کانووکیشن کے پہلے روز چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد بھی بطور مہمانِ اعزاز شریک ہوں گےجبکہ کانووکیشن کے دوسرے روز چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر اور تیسرے روز ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ڈاکٹر ضیاء الحق قیوم مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

سرگودھا یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب کے کانووکیشن کے انعقاد کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

Page 15 of 2978