جمعہ, 20 ستمبر 2024

  ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نوا زشریف قوم سے خطاب کریں گے،وزیراعظم نواز شریف نے ملک کی موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیاہے اور اِس سلسلے میں وزیراعظم نوا زشریف قوم سے خطاب کریں گے ۔وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کی ریکارڈنگ جاری کی ہے اور بیرون ملک روانگی سے قبل ہی وزیراعظم نواز شریف نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیاہے ۔ خطاب میں قوم کو موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر اعتماد میں لیاجائے گا ۔ وزیراعظم عمران خان کے الزامات اور دھرنوں کی صورتحال ، 30نومبر کے تحریک انصاف کے جلسے پر بھی کھل کر بات کریں گے ۔آج شام یا کل کسی بھی وقت وزیراعظم کا خطاب نشر کیے جانے کا امکان ہے ۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک)نیویارک میں کی گئی تحقیق میں ماہرین نے کہا کہ  ہمارے نوجوانوں کو جکڑنے والا تازہ ترین فیشن شیشا یا جدید حقہ ہے جس کو آج کل پاکستان میں بڑی تعداد میں نوجوان پی رہے ہیں،، اگر انہیں اس انتہائی خطرناک فعل کے نتائج معلوم ہوں تو وہ کبھی بھی اس کے قریب نہ جائیں۔امریکا میں کی گئی ایک تازہ ترین سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک نشست کے دوران شیشا پینا ایسا ہی ہے جیساکہ آپ تقریباً 20 سے 40 سگریٹ مسلسل پئیں۔سائنسدانوں کے مطابق چاہے یہ روایتی حقہ ہو جس میں تمباکو کو کوئلوں پر جلایا جاتا ہے یا جدید شیشا جس کیمیکل ملا دھواں پانی میں سے گزرتا ہے، دونوں صورتوں میں اس میں زہریلا بینرین پیدا ہوتا ہے جو خون کے کینسر اور جگر اور پھیپھڑوں کے امراض کا باعث بنتا ہے۔ تحقیق میں شامل 105 نوجوانوں کے خون کے نمونوں میں SPMA نامی کیمیکل کی مقدار بھی نارمل سے چار گنا زیادہ پائی گئی جسے انتہائی تشویشناک صورتحال قرار دیا گیا۔ماہرین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اکثر نوجوان محض فیشن کے شوق میں اپنے جسموں میں زہر انڈیل رہے ہیں۔یہ تحقیق سائنسی جریدے Cancer Epidemiology میں شائع کی گئی ہے اور نوعمر لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ شیشا کے جان لیوا اثرات کے متعلق جاننے کیلئے اس کا مطالعہ ضرور کریں۔

ایمز ٹی وی (لاھور)

 نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 47 پیسے فی یونٹ کمی سے متعلق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرسماعت کی، بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے دی ۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق ’’کے الیکٹرک‘‘ اور ’’لائف لائن صارفین ‘‘ کے سوا ملک بھرکی تمام تقسیم کارکمپنیوں پر ہوگا۔

 حکومت نے رواں ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی کی تھی جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے آئندہ ماہ کے لئے قیمتوں میں مزید کمی کا عندیہ دیا ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

کشمیر میں  ہڑتال کی کال بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی اورکل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ اے پی ایچ سی کے ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کو نام نہادانتخابات کوبالکل مسترد کرکے عالمی برادری کو ایک بارپھر باورکرانا چاہیے کہ وہ کشمیرپر بھارت کے جبری قبضے کومسترد کرتے ہیں اور یہ کہ انتخابات کشمیریوں کے حق خودارادیت کاہرگز نعم البدل نہیں۔ 

 تنازعہ کشمیرکا کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل ناگزیرہے۔ ۔ ادھرجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمدیاسین ملک کوصورہ اسپتال سے واپس اسلام آبادجیل میں منتقل کردیا گیاہے جبکہ بھارتی پولیس نے تنظیم کے متعدددیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

  ایمز ٹی وی (اسلام آباد) انٹرسروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم نوازشریف کو ضرب عضب اورآئی ڈی پیز کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ امور اور ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں مسلح افواج کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں اور ملک کی اندرونی سیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

ایمز ٹی وی (کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی ترقیوں اور کوٹہ سسٹم پر عمل درآمد کے لیے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ دیاہے ۔ خط کے متن میں کہاگیاہے کہ بدقسمتی سے وفاق میں سندھ کی نمائندہ نہ ہونے کے برابر ہے ،پی پی دور میں اہم تعیناتیوں کو جواز بناکر افسران کی ترقیاں نہ روکی جائیں ۔خط میں وفاقی بیوروکریسی میں سندھ کا کوٹہ آئین کے مطابق پرکرنے کی سفارش کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیاکہ سندھ کو آباد سے تناسب سے جائز حق دیاجائے ، اہل افسران کو اُن کا حق دیاجائے جبکہ سندھ کو وفاقی اور چیف سیکریٹری کی پوسٹ پر بھی جائز حق ملناچاہیے ۔

ایمزٹی وی( نیوز ڈیسک)

 لاھور میں  جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹر کی جانب سے اسٹاف نرس کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے خلاف 5 روز سے جناح اسپتال ایڈمن بلاک کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے، ینگ نرسزکا مطالبہ ہے کہ  ڈاکٹر عشر کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور ان کے خلاف قواعد وضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے۔ نرسوں کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین کوشدید مشکلات کاسامنا ہے اور ڈاکٹروں نے نرسزسروس دینے سے انکار کردیا۔

 کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عشر اور نرس فلک کے درمیان جھگڑا ہواتھا جس پر پرنسپل جناح اسپتال نے انکوائری کمیٹی بنائی تھی اور دونوں کو وارننگ لیٹرز بھی جاری کئے گئے تھے -تاھم پنجاب بھر کی نرسوں نے جناح اسپتال میں کا م بند کر رکھا ہے-

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)

 بھارتی ترجمان  سید اکبر الدین نے کہا کہ پاکستان نے سارک کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات کی درخواست نہیں کی لیکن بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان سمیت تمام جنوبی ایشیائی ممالک کے سربراہان سے  مذاکرات کے خواہشمند ہیں - انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے تجارتی اور معاشی سمیت تمام شعبوں میں بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی مذاکرات کے آغاز کے لئے بھارت اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

 18ویں سارک سربراہ کانفرنس نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 26 اور 27 نومبر کو ہوگی اور وزیر اعظم نواز شریف  26 نومبر کو نیپال پہنچیں گے-

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)نائیجیریا میں بوکوحرام تنظیم نے ۴۸  مچھلیوں کے بیوپاریوں کو ذبح کر کے جھیل میں پھینک دیا- مسلح کارروائی سے قبل بوکو حرام کے ورکروں نے گاؤں ڈورون بگاؤ سے کچھ فاصلے پر ایک رکاوٹ بھی کھڑی کر دی تھی تا کہ مزید افراد یا سیکیورٹی دستے گاؤں کی جانب نہ جا سکیں،

ایمز ٹی وی فارن ڈیسک-

امریکی ریاست اوہایو کے شہر کلیولینڈ میں 12 سالہ بچہ نقلی بندوق لے کر کھیل میں ایک میدان میں آگیا- پولیس کے دو اہلکار وہاں پہنچے اور انہوں نے بچے کو ہاتھ اٹھانے کا حکم دیا ،  بچے نے اپنے کپڑوں میں پھنسائی بندوق کو نکالنے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے گولی چلادی، فائرنگ سے بچہ شدید زخمی ہوگیا ، اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

کلیولینڈ پولیس کے نائب سربراہ ایڈ ٹومبا کے مطابق  بچے کے پاس نقلی ’ ایئرسوفٹ‘ بندوق تھی جو کہ ایک نیم خودکار پستول کی مانند دکھائی دے رہی تھی۔  پولیس کی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجوہات کے بارے میں جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور دونوں پولیس افسران کو تفتیش مکمل ہونے تک چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔