جمعہ, 20 ستمبر 2024

ایمزٹی وی (غیر ملکی خبر رساں) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کی ریاست لارا کے  ڈیوڈ ولوریا کریکشن سنٹر ’ اُریبا جیل‘ میں گزشتہ 2 روز سے  اپنے حقوق کے لئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے 17 قیدی زہریلی دوا استعمال کرنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو زہریلی دوا کھلائی گئی۔ قیدیوں کی ہلاکت کے بعد کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو جیل کے اطراف تعینات کر دیا گیا ہے۔

وینزویلا حکام کا کہنا ہے کہ تمام قیدیوں نے ایک ساتھ زہریلی دوا کیسے لی اس کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 ایمز ٹی وی (اسلام آباد)  وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کی جلسے کی اجازت کیلئےتحریری  درخواست کی تصدیق کردی ہے انکا کہنا ہے   جمعہ تک درخواست پر فیصلہ کرلیں گے ، انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت پرامن سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی تاہم یلغار سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں ،  اُن کاکہناتھاکہ سول اور فوجی انٹیلی جنس کے درمیان بہترین تعلقات کی ضرورت ہے ،فوجی آپریشن سے دہشتگردی میں کمی آئی اوراس کا عالمی دنیا کو بھی اعتراف کرناچاہیے ۔ چوہدری نثار علی خان نے بتایاکہ 30نومبر کا سیاسی جلسہ اور احتجاج قابل قبول ہے تاہم ریاست کی طاقت ہمیشہ موثر ہوتی ہے اور کسی کو ریاستی اداروں پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے ، پہلے بھی 30،چالیس لوگوں کی دھرنی برداشت کررہے ہیں ، چاہتے تودس پولیس والے بھیج کر ختم کرادیتے ۔اُنہوں نے بتایاکہ دھرنے ملک کی ترقی میں رکاوٹ اور معیشت پر بوجھ ثابت ہورہے ہیں ، اب تک دھرنوں کی سیکیورٹی پر ایک ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں ۔

ایمزٹی وی (شارجہ) آسٹریلیا کے نوجوان بلے باز فلپ ہیوز کے انتقال کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شارجہ میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل معطل کر دیا گیا ہے۔ پہلے دوسرے روز کا کھیل ایک گھنٹے کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم بعد ازاں پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے کرکٹ بورڈ آفیشلز نے مشترکہ  طور پر دوسرے روز کا کھیل مکمل طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب دونوں ٹیموں کے مابین دوسرے روز کا 

کھیل جمعہ کو ہو گا۔

قومی ٹیم کے مینیجر معین خان کا کہنا تھا فلپ ہیوز کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا اور ہم نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر دوسرے روز کا کھیل معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

 26 سالہ آسٹریلیوی بلے باز فلپ ہیوز شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کے دوران فاسٹ بولر سین ایبٹ کی گیند سرپرلگنے کے باعث شدید زخمی ہو گئے تھے اور 2 روز کومے کی حالت میں رہنے کے بعد اسپتال میں انتقال کر گئے۔ فلپ ہیوز کے انتقال پر پوری کرکٹ براردی غم میں نڈہال ہے۔

ایمزٹی وی(لاہور)پنجاب کے وزیراعلٰی شہبازشریف کاکہناہےکہ ملک کومسائل کےگرداب سےنکالنےکاعزم کررکھاہے،بیرونی سرمایہ کاروں کوبھی سازکرماحول فراہم کیاجارہاہےلاہورمیں چینی سرمایہ کاروں کےایک وفدنےویراعلٰی پنجاب سےملاقات کی۔ وزیراعلٰی کاکہناتھاکہ حکومت نےلاہورسمیت بڑے شہروں میں صفائی کاجدیدنظام متعارف کرادیاہےوزیراعلی پینجاب سےسابق صدررفیق ٹارڑ،وزیرمملکت برائےمذہبی امور پیرامین الاحسانات اوردیگرشخصیات نےملاقات کی اورسیلاب زدگان کی امدادکےلیےڈھائی کروڑروپےکاچیک پیش کیا۔وزیراعلٰی پنجاب کاکہناتھاکہ مخیرحضرات کی جانب سےسیلاب زدگان کی امدادکاجذبہ قابل تعریف ہےشہبازشریف کاکہناتھاکہ انتشاراورمحاذآرائی کی سیاست نےملک کی ساکھ کومتاثرکیاہے۔حکومت ملک کو مسائل کےگرداب سےنکالنےکےلیےپُرعزم ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) اسلام ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کی جماعت 30 نومبر کو اپنے آئینی اور قانونی حق کے تحت اسلام آباد میں جلسہ کررہی ہے لیکن ایک جانب اسلام آباد میں کنٹینر لگا کر تمام راستوں کو بند کیا جارہا ہے تو دوسری جانب پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ انتظامیہ کو جلسے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور گرفتاریوں سے روکا جائے۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان تحریک انصاف جلسے کی اجازت کے لئے قانونی راستہ اختیار کرے اور جماعت کے رہنما  ڈپٹی کمشنرسے ملاقات  کرکے جلسے کی اجازت اور اس کے لئے قواعد و ضوابط  طے کرنے کے لئے کریں۔  ملک کو دہشتگردی کے خطرے کا سامنا ہے ،امن و امان ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، اسلام آباد انتظامیہ جلسے کی درخواست کا جائزہ لیتے ہوئے تمام فریقین کے بنیادی حقوق مد نظر رکھے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)ہالی ووڈ کی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم’’ہوم‘‘کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا- یہ فلم 2007ء میں معروف مصنف ایڈم ریکس کی جانب سے پیش کی گئی یہ فلم چلڈرن بک دی ٹریو میننگ آف اسمیک ڈے سے ماخوذ ہے۔کرس جینکنز اور سوزین بورجی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی خلائی مخلوق کے گرد گھوم رہی ہے ۔اس فلم میں مختلف کرداروں کیلئے ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں اور گلوکاروں اسٹیو مارٹن،جنیفر لوپیز،ریحانہ اور جم پارسنز کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔یہ کامیڈی فلم ہوم  ٹوئنٹیتھ سینچری فاکس کے تحت اگلے سال27مارچ کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایمزٹی وی (کراچی)  قبل ازیں پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی نے 2 روزہ ٹرائلز کے بعد 13 نومبر کو 20 کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا، قوی امکان ہے کہ ایونٹ میں محمد عمران ٹیم کے کپتان رہیں گے، ہالینڈ میں لیگ کھیل کرگذشتہ دنوں واپس آنے والے راشد محمود اور رضوان سینئر کی اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے، چیف سلیکٹر اولمپئن اصلاح الدین صدیقی جمعرات کو ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں اپنے ساتھی سلیکٹرز ایازمحمود، خالد بشیر، مصدق حسین اور چوہدری محمد ارشد کے ہمراہ قومی ٹیم کا اعلان کریں گے۔

اس موقع پر فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد بھی موجود ہوں گے،چیمپئنزٹرافی بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں 6 سے 14 دسمبر تک شیڈول ہے، قبل ازیں منتخب20 ممکنہ کھلاڑیوں میں عمران بٹ، امجد علی، محمد عمران، محمد عرفان، سید کاشف شاہ، عماد شکیل بٹ، محمد توثیق، راشد محمود، رضوان جونیئر، زوہیب اشرف اور تصور عباس، شفقت رسول، وقاص شریف، عمربھٹہ، دلبراحمد، رضوان سینئر، علی شان، ارسلان قادر، اظفر یعقوب اور رضوان علی شامل ہیں، مظہرعباس، مبشرعلی، ابوبکر، عاطف مشتاق، رانا محمد عمیر، نوحیز زاہد ملک، شان ارشاد، محمد نوید اور محمد عتیق جونیئر اسٹینڈ بائی کھلاڑی ہیں، دریں اثنا کیمپ کمانڈنٹ اور ہیڈ کوچ اولمپئن شہناز شیخ کے مطابق قومی اسکواڈ کا اعلان ہوتے ہی کیمپ اختتام پذیر ہوجائے گا، بعدازاں قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلیے 2 دسمبر کو واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوجائے گی۔

ایمز ٹی وی (سیالکوٹ)  بھارت نے ایک مرتبہ پھر ورکنگ باﺅنڈری پربلا  اشتعالولہ باری اور فائرنگ شروع کردی ہے اورآج  صبح چارواہ سیکٹر میں بلااشتعال گولہ باری شروع کردی جس کا چناب رینجرز نے بھرپور جواب دیا اور دشمن کی توپیں خاموش کرادیں ۔تفصیلات کے مطابق  آج صبح بھارتی فورسز نے ورکنگ باﺅنڈری پر چارواہ سیکٹرمیں بلااشتعال گولہ باری شروع کردی جس دوران بھاری مشین گنوں کا استعمال کیاگیا اور مارٹرگولے بھی فائرکیے گئے ۔بھارتی فورسز نے چناب رینجرز کی چیک پوسٹوں اور سرحدی دیہات دھمالہ ، جروال ، چارواہ ، رڑکی اعواناں سمیت دیگردیہاتوں کو نشانہ بنایاتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔بھارتی فورسز کی بلااشتعال گولہ باری ، فائرنگ پر چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور دشمن کی توپیں خاموش کرادیں ۔

ایمزٹی وی (پشاور) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نےایک روزہ پولیوبچاؤ مہم کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پشاور شہر میں 12 ہزار 224 والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق 30 نومبر کو پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 31 ہزار 452 بچے پولیو قطرے پینے سے محروم رہے  جب کہ  12 ہزارسےزائد والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین دینے سے انکار کیا۔ حساس یونین کونسل شاہین مسلم ٹاؤن میں 344 جبکہ یونین کونسل متھرا میں 499  والدین نے بچوں کو پولیو قطرے پلانےکی اجازت نہیں دی ۔ پولیو قطرے پلانے سے انکار کے کیسز چغر مٹی، ہریانہ، ریگی ، یکہ توت، میرہ کچوڑی، بڈھ بیراورمریم زئی کے علاقوں میں سامنے آئے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)امریکا نے چھوٹے بچوں کیلئے ایسے چائلڈ فر ینڈلی ہیڈ سیٹ متعارف کروائے ہیں جنھیں احتیاطی تدابیر کو مدِ نظر رکھ کر فوم سے بنایا لیا گیا ہے-نر م وملائم فوم سے بنے ان ہیڈ فونز کو بچے کھینچیں ،پھینکیں یا،چبا ئیں بچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا اور نہ ہی وہ  اسے توڑ سکیں گے ۔منفرد رنگوں میں تیار کردہ یہ ہیڈ فونز بچوں میں بے حد مقبول ہو رہے ہیں یہی نیہی بلکہ اس سے بچوں کو پڑھنے میں بھی مدد ملے گی -اس کے علاوہ یہ ہیڈ فونز 40 امریکی ڈالر میں ہر بچے  کے بھی ہو سکتے ہیں۔