ایمزٹی وی (سیاسی) پشاور میں وارسک روڈ پر ایک اسکول میں دہشت گرد داخل ہو ئے۔ جہاں سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے مابین فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی۔ وزیرصحت خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی۔ حملے میں 16 بچے، ایک ٹیچر اور چوکیدار شہید ہوئے، حملے میں 36 افراد زخمی ہوئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسکول حملے میں 20 طلبہ اور ایک سیکیورٹی اہل کار شہید ہوئے ہیں۔ فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ پولیس کے مطابق 6 سے7 دہشت گرد وارسک روڈ میں واقع ایک اسکول میں داخل ہوئے اور بچوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔ پولیس نے اسکول جانے والے راستوں کو سیل کر دیا ہے۔ جبکہ پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں اسکول کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اور متعدد طلباء اور اساتذہ کو اسکول سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ اسکول کے اندر سے دو دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ادھر ترجمان کالعدم تحریک طالبان محمد خراسانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہمارے چھ خودکش ساتھی اندر داخل ہوئے ہیں۔ اور یہ حملہ قیدی ساتھیوں کے قتل عام کے خلاف ردعمل ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 12 بچوں سمیت 14 افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔ جبکہ 34 زخمی طالب علموں کو بھی اسپتال لایا گیا ہے۔ جنھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ خیبر پختونخوا حکومت سے بھی صبح سے رابطے میں ہیں، اسکول واقعے پر وزارت تمام متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔
ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)
برطانیہ کی طالبہ نے کاغذ سے ایسا انوکھا عروسی جوڑا تیارکیا ہے جو ویسے تونیا نہیں لیکن اسکی انفرادیت یہ ہے کہ اسے طلاق ناموں کی مدد سے مکمل کیا گیاہے۔15سالہ ڈیمی نامی اس نوجوان ڈریس ڈیزائنر نے ایک ہزار پانچ سو طلاق ناموں کا سہارا لیتے ہوئے ایک انتہائی دیدہ زیب عروسی لباس تیارکیاہے ۔ اسکول کے ایک آرٹ پروجیکٹ کے سلسلے میں تیار کئے جانے والے اس برائیڈل ڈریس کو برطانیہ کے متعدد پیشہ ور ڈریس ڈیزائنرز نے بھی سراہا ہے
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیمیں داعش کو ختم کرکے ہی دم لیں گی- انہوں نے یہ سب ریاست نیو جرسی میں ایک فوجی اڈے کے دورے کے موقع پر فوجیوں سے خطاب میں کہی ۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی داعش کے خلاف سرگرمی سے کارروائی کررہے ہیں، کوئی اس غلطی میں نہ رہے کہ ہم داعش کو کمزور کریں گے بلکہ ہم اسے تباہ کرکے ہی دم لیں گے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ جو لوگ امریکا کے خطرے کا باعث ہیں، انہیں کہیں بھی محفوظ ٹھکانے نہیں ملیں گے-
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
چین میں ایک بے گناہ کو 18سال قبل پھانسی دئیے جانے پر عدالت نے والدین سے معافی مانگ لی- گزشتہ روزشمالی چین کی عدالت نےاعلان کیا کہ Huugjilt معصوم اور بے گناہ ہے چینی عدالت نے 18 سال قبل ایک نوجوان Huugjilt کو قتل اور ریپ کے مقدمے میں62 دن کے اندر پھانسی کی سزاسنائی تھی۔ تاہم 2005 میں ایک سیریل کلر اور ریپسٹ کو گرفتارکیاگیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ کیس کی دوبارہ سماعت میں Huugjilt کو بے قصور پایاگیا۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے ہمارے شہر شہر احتجاج کا مرحلہ کامیابی سے کل مکمل ہو گیا ہے، اب اگلے مرحلے میں پورا پاکستان بند کریں گے اور اس کے بعد ہی ’پلان ڈی‘ پیش کریں گے لیکن اگر حکومت جوڈیشل کمیشن قائم کر دے تو احتجاج روک سکتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ لاہور نے اپنا فیصلہ سنا کر میرا دل خوش کر دیا ہے لیکن میں نے سنا ہے کہ وہاں خواتین کے ساتھ بد تمیزی ہوئی ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں جلسے میں گلو بٹ موجود تھے مگر ہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ لوگ کون تھے۔آئندہ جیو نیوز ہمارے کسی پروگرام کی کوریج نہ کرے، یہ معاملہ خود ہی حل ہو جائے گا۔ انہوں نے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمن کو ایک بار پھر مسلم لیگ ن سے تعلقات پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ترجمان پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے عمران خان کی تقریر کے حکومتی رد عمل پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید غلط الزام لگاتے ہوئے نہیں تھکتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے ہاتھ سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور فیصل آباد میں کارکنوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں جبکہ موجوہ حکومت نے ظلم اور تشدد کی مثالیں قائم کی ہیں۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمان کو سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیئے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماءچوہدری شجاعت حسین نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں دھاندلی تحقیقات کے لیے بنائے جانے والے جوڈیشل کمیشن پر بننے سے پہلے اعتراض کر دیا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے بنایا جانے والاجوڈیشل کمیشن بھی سیاسی بنا دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کو بھی سیاسی بنیادوں پر قائم کرے گی اس لیے بہتر یہی ہے کہ سپریم کورٹ کو سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹا جائے اور سیاسی معاملات کو خود سلجھا لیا جائے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) تحریک انصاف نے 18 دسمبر کو اسلام آباد کو بند کرنے کا پلان جاری کر دیاہے، 18 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی اور اسلام آباد کو دس مقامات سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیر ہائی وے، چراہ چوک، بارہ کہو، ترنول چوک، گولڑہ موڑ، فیض آباد، روات، کھنہ پل، آبپارہ چوک، مارگلہ روڈ کو بند کرکے دھرنے دئیے جائیں گے۔ کارکنوں کوصبح 8 بجے مقررہ مقامات پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی جائے گی اور ضلعی قیادتوں کو سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہے کہ ایمبولینسوں اور مریضوں کا راستہ نہ روکا جائے گا۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں دو متضاد باتیں کیں ہیں ۔ایک طرف وہ کہتے ہیں کہ حکومت کو جانا ہو گا جبکہ دوسری طرف وہ حکومت سے ہی انصاف مانگ رہے ہیں۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے سینئر رہنماءمذاکرات کر رہے ہیں اور جمہورت کے استحکام کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ ضرور نکل آ ئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر اشتعال نہیں ہونا چاہیئے اس سے نقصان صرف ملک کا ہو تا ہے۔جبکہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے جبکہ حکومت انہیں کمیشن کے قیام کے لیے درخواست دے چکی ہے۔
ایمزٹی وی(سیاسی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ یوم سقوط ڈھاکہ ملک بھر میں ”یوم ندامت“ کے طور پر منایا جانا چاہئے۔ یوم سقوط ڈھاکہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ سابقہ مشرقی پاکستان میں بنگالی عوام کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کے سبب ملک دولخت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ریڈ کراس کیمپوں میں مقیم محب وطن پاکستانی 1971ء سے پاکستان کے حکمرانوں کی توجہ کے طالب ہیں لیکن انکی واپسی کیلئے کسی قسم کے انتظامات نہ کرنا کھلی بے حسی ہے ۔