ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موٹر سائیکل پر سوار خود کش بمبار نے خود کو برطانوی سفارت خانے کی گاڑی سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ برطانوی سفارت خانے کے ترجمان نے خود کش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغان حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاہم ہلاک ہونے والوں کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 4 روز قبل بھی کابل میں امریکی فوجیوں کی گاڑی پر بم دھماکے میں 2 اہلکار ہلاک ہو ئے تھے جب کہ اس سے ایک روز قبل افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں والی بال کے میچ کے دوران ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اپنی اور اپنے اتحادیوں کی سلامتی کا تحفظ خود کرے گا، لیکن وہ کسی کے لیے خطرے کا باعث نہیں ہے۔
پیوٹن نے یہ بات بدھ کے روز بحیرہ اسود کے صحت افزا مقام، سوچی میں واقع اپنی صدارتی رہائش گاہ پر فوجی سربراہان کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہی۔
بقول اُن کے، 'ہم کسی کے لیے خطرے کا باعث نہیں۔ کسی تنازع کا حصہ بننا تو کیا، ہم کسی علاقے کی سیاسی پنجہ آزمائی یا حرفت میں ملوث نہیں ہونا چاہتے، بغیر یہ دیکھے کہ ہمیں کون اُس طرف دھکیل رہا ہے، یا وہ کیا حربے استعمال کرتا ہےٗ۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ، 'ساتھ ہی، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم کس طرح روس کے اقتدار اعلیٰ اور یکجہتی اور اپنے اتحادیوں کی سکیورٹی کی حفاظت کرتے ہیں۔ٗ
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، اس حوالے سے بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات بے بنیاد ہیں، بھارت کو اس قسم کے بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ بے بنیاد الزامات کسی بھی مسئلے کے حل میں مثبت اثرات مرتب نہیں کرسکتے۔ پاکستان پورے خطے کی ترقی کے لئے پڑوسی ممالک سے امن چاہتا ہے لیکن ہمسایوں سے تعلقات برابری کی بنیاد پر ہوتے ہیں اور پاکستان بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کا حامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، اسی وجہ سے وہ سارک کی مختلف ذیلی تنظیموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ اس حوالے سے 18 ویں سربراہی کانفرنس کے میزبان ملک نیپال نے بھی پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے سارک اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں ہتھیاروں کی دوڑ کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات پر زور دیا ہے۔ اس کے علاوہ کانفرنس کے دوران انہوں نے تنظیم کے 6 رکن ممالک کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کی ہیں تاکہ باہمی تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔
ایمز ٹی وی (کوئٹہ) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے گزشتہ روز کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر 4 رضاکاروں کی ہلاکت کے بعد صوبے بھر میں گھر گھر جاکر انسداد پولیو مہم معطل کردی گئی جبکہ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے سرکاری اسپتالوں اور انسداد پولیو مراکز پر پولیو کے قطرے بدستور پلائے جائیں گے تاہم گھر گھر مہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر معطل کردی گئی ہے۔
ایمزٹی وی(لاہور)حکومت پاکستان کی جانب سےپیش کیےجانےوالےایک ارب ڈالرکےسکوک بانڈزبین الااقومی مارکیٹ میں بینڈکردیےگےہیں معلوم ہواہےکہ 5 سالہ سکوک بانڈ 6 اعشاریہ 75 فیصدمنافع پرفروخت کیےگےہیں تفصیلات کےمطابق حکومت نےغیرملکیوں کوایک عرب ڈالرکے5 سالہ سکوک بانڈزفروخت کر دیے۔ بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کےباعث مزیدایک عرب ڈالرکےبانڈزکی نیلامی پرغورجاری ہےاپریل میں جاری کیےگےیوروبانڈ کےمقابلےمیں ان بانڈزپرپاکستان کو 10 اعشاریہ 5 فیصدکم منافع دیناپڑرہاہےغیرملکیوں کی زبردست دلچسپی کےباعث حکومت مزید 1 عرب ڈالرتک کےبانڈزفروخت کرناچاہتی تھی تاہم بیرونی انویسٹرنےپاکستان کو 2 ارب 30 کڑوڑکی پیشکش کردی ۔ بانڈزکی فروخت سےملکی زرمبادلہ ذخارمیں اضافہ ہوگاجس سےروپےکی قدرپرمثبت اثرہوگا۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی سے ملاقات کی ہے ۔دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے سے مصاحفہ کیا اور مختصر وقت کے لیے یہ ملاقات کی جس دوران ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی گئی ۔یادرہے کہ اس سے قبل یہی اطلاعات تھیں کہ دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کے علاوہ سارک سربراہ کانفرنس میں شریک دیگر تمام رہنمائوں سے مصاحفہ کیالیکن آپس میں نہیں ملے اور وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کے موقع پر مودی کتاب پڑھتے رہے جبکہ نواز شریف بھی مودی کی نشست کے پیچھے سے ہوتے ہوئے اپنی نشست کی طرف چل دیے ۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی۔ ہیکرز نے ویب سائٹ پر پیغام لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ الیکشن یا سلیکشن نہیں، آزادی چاہئے,بھارت دنیا کو بے وقوف نہیں بنا سکتا، سارک جیسے بے وقعت پلیٹ فارم پر تقریریں کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، کشمیر کی آزادی تک کسی قسم کی پیش رفت ناممکن ہے۔ کشمیر میں الیکشن ڈرامہ اور ڈھونگ ہے، ہمیں آزادی چاہئے۔واضح رہے کہ بھارتی ہیکرز نے ایک روز قبل پاکستان کے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ ہیک کر لی ہے ۔
ایمزٹی وی (غیر ملکی خبر رساں) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کی ریاست لارا کے ڈیوڈ ولوریا کریکشن سنٹر ’ اُریبا جیل‘ میں گزشتہ 2 روز سے اپنے حقوق کے لئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے 17 قیدی زہریلی دوا استعمال کرنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو زہریلی دوا کھلائی گئی۔ قیدیوں کی ہلاکت کے بعد کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو جیل کے اطراف تعینات کر دیا گیا ہے۔
وینزویلا حکام کا کہنا ہے کہ تمام قیدیوں نے ایک ساتھ زہریلی دوا کیسے لی اس کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کی جلسے کی اجازت کیلئےتحریری درخواست کی تصدیق کردی ہے انکا کہنا ہے جمعہ تک درخواست پر فیصلہ کرلیں گے ، انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت پرامن سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی تاہم یلغار سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں ، اُن کاکہناتھاکہ سول اور فوجی انٹیلی جنس کے درمیان بہترین تعلقات کی ضرورت ہے ،فوجی آپریشن سے دہشتگردی میں کمی آئی اوراس کا عالمی دنیا کو بھی اعتراف کرناچاہیے ۔ چوہدری نثار علی خان نے بتایاکہ 30نومبر کا سیاسی جلسہ اور احتجاج قابل قبول ہے تاہم ریاست کی طاقت ہمیشہ موثر ہوتی ہے اور کسی کو ریاستی اداروں پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے ، پہلے بھی 30،چالیس لوگوں کی دھرنی برداشت کررہے ہیں ، چاہتے تودس پولیس والے بھیج کر ختم کرادیتے ۔اُنہوں نے بتایاکہ دھرنے ملک کی ترقی میں رکاوٹ اور معیشت پر بوجھ ثابت ہورہے ہیں ، اب تک دھرنوں کی سیکیورٹی پر ایک ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں ۔
ایمزٹی وی (شارجہ) آسٹریلیا کے نوجوان بلے باز فلپ ہیوز کے انتقال کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شارجہ میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل معطل کر دیا گیا ہے۔ پہلے دوسرے روز کا کھیل ایک گھنٹے کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم بعد ازاں پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے کرکٹ بورڈ آفیشلز نے مشترکہ طور پر دوسرے روز کا کھیل مکمل طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب دونوں ٹیموں کے مابین دوسرے روز کا
کھیل جمعہ کو ہو گا۔
قومی ٹیم کے مینیجر معین خان کا کہنا تھا فلپ ہیوز کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا اور ہم نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر دوسرے روز کا کھیل معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
26 سالہ آسٹریلیوی بلے باز فلپ ہیوز شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کے دوران فاسٹ بولر سین ایبٹ کی گیند سرپرلگنے کے باعث شدید زخمی ہو گئے تھے اور 2 روز کومے کی حالت میں رہنے کے بعد اسپتال میں انتقال کر گئے۔ فلپ ہیوز کے انتقال پر پوری کرکٹ براردی غم میں نڈہال ہے۔