منگل, 10 دسمبر 2024

ایمز ٹی وی (فارن ڈِسک)

افریقہ کے ملک کینیا کے شہر منڈیرا میں حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے کم از کم 36 کھدائی کرنے والے مزدوروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے پہلے مسلمانوں اور غیر مسلموں کو علیحدہ کیا اور پھر عیسائیوں کو گولی مار دی۔

جبکہ گذشتہ ہفتے پڑوسی ملک صومالیہ کی اسلام پسند جنگجو تنظیم الشباب نے کینیا کے اسی علاقے میں ایک بس پر حملہ کرکے 28 غیر مسلموں کو ہلاک کر دیا تھا۔

کھدائی کرنے والے مزدوروں پر حملہ آج صبٰ کی صبح کیا گيا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ان ہلاک کیے جانے والے افراد کو آدھی رات کو اس وقت پکڑ لیا گیا تھا جب وہ اپنے خیموں اور کانوں میں سو رہے تھے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈِسک)

عالمی ادارۂ صحت ڈبلیو ایچ او نے اپنا موقف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ  اس نے  افریقہ میں ایبولا وائرس کی روک تھام کے لیے طے کیے گئے ہدف کو بڑی حد تک پورا کر لیا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے ایبولا وائرس پر قابو پانے کے لیے خود ہی 60 روز کا ہدف مقرر کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہدف کے تحت یکم دسمبر تک لائبیریا اور سیئرالیون میں 70 فی مریضوں کا علاج اور انھیں الگ کرنا اور ہلاک شدگان کی 70 فیصد کی محفوظ تدفین شامل تھی۔

ڈبلیو ایچ او کے اہلکار ڈاکٹر بروس ایلورڈ نے کہا ہے کہ صرف سیئرالیون میں طے کردہ ہدف سے زیادہ کامیابی ملی ہے تاہم مریضوں کی تعداد کو ’صفر‘ یا اس کے مکمل خاتمے کے لیے اب بھی بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے۔

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس کے بعد شدید فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیاجارہاہے، فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

ایمز ٹی وی 

(فارن ڈِسک )

امریکی صدر بارک اوباما کی بیٹیوں ساشا اور مالیا پر توہین اور شائستگی میں کمی کا الزام لگانے والی اہلکار نے استعفی دے دیا ہے۔

رپبلکن پارٹی سینیٹر سٹیون فنچر کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر الزبتھ لوٹین ’تھینکس گیونگ‘ تقریب میں شریک صدر اوباما کی بیٹیوں پر توہین اور شائستگی میں کمی کا الزام لگایا ہے۔

اس بیان پر ہونے والے سخت تنقید کے بعد انھوں نے اتوار کو معافی مانگی تھی اور پیر کو انھوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کی۔

الزبتھ لوٹین نے صدر اوباما کی بیٹیوں کے بارے میں اپنے فیس بک پیج پر تبصرہ کیا تھا 

اپنے بیان پر ہونے والی سخت تنقید کے بعد لوٹین نے اپنے تکلیف پہنچانے والے الفاظ کے لیے معافی مانگی تھی۔

انھوں نے تقریب میں اوباما کی بیٹیوں کے لباس پر نکتہ چینی کی تھی۔ جہاں صدر اوباما کی بیٹیوں نے  شارٹ اسکرٹ پہنی تھی۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈِسک)

نیویارک میں خوف اور سنسنی سے بھرپورامریکن فلم دی پائیرامڈ(The Pyramid) کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔گری گورے لیواشیور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی امریکی آثار قدیمہ کے ماہرین کے گرد گھومتی ہے جو مصر کے ریگستان میں تکون مینار کی کھوج نکالنے کے دوران ایک انجانی آفت کا شکار ہوجاتے ہیں۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ایشلے ہنشاؤ،ڈینس اوہیر،جیمز بکلے،ڈینیل ایمرمین اور جوسف بیڈلم سمیت دیگر شامل ہیں۔ایلکژنڈر کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 5دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے-

ایمز ٹی وی (فارن ڈِسک)

مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کی جانب سےانتخابات کے دوسرے مرحلے کا بھی بائیکاٹ کیا جارہا ہے، ریاستی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ریاست جھاڑکھنڈ کی 20اور مقبوضہ کشمیر کی 18نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں، ، ،حریت کانفرنس سے جاری ایک بیان میں انتخابات کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے،گذشتہ روز بھارتی فوج نے کریک ڈاؤن کرکےکئی حریت رہنماؤں کو حراست میں لےلیا تھا،تاہم ریاستی انتخابات 20دسمبر کو مکمل ہونگے اورنتائج کا اعلان 23دسمبر کو کیا جائےگا

ایمزٹی وی (فارن ڈیکس) نیوزی لینڈ کرکٹ کے اعلامیے کے مطابق کپتان برینڈن مک کیولم، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کی تیاری کریں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں کین ولیم سن بلیک کیپس کی قیادت کریں گے۔ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچ دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی سیریز 4 دسمبر اور ون ڈے سیریز 8 دسمبر سے شروع ہورہی ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم میں روز ٹیلر، فاسٹ بولرایڈم میلن اورآل راونڈرانٹن ڈیوک کو شامل کرلیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کورے انڈرسن، ڈین براونلی، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹوم ہنری، میشل مک کلینیگم، کیل ملز، جیمز نیشام، لیوک رونچی، روس ٹیلر اور ڈینئل وٹوری شامل ہیں۔ اس سے قبل ولیم سن جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز میں بلیک کیپس کی قیادت کرچکے ہیں ۔

ایمزٹی وی (فارن ڈیکس) اردن کے ڈرائیور نے "کنگ آف ڈرفٹ" کا تاج اپنے سر سجالیا ۔ دبئی کے موٹر فیسٹول میںڈرفٹنگ کا سالانہ مقابلہ ہوا ۔ یو اےای، عمان، کویت، لبنان، اردن، مصراور تیونس سے آئے16 ماہر کار ڈرفٹرز نے ایسے کرتب دکھائے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔اردن کے احمد Daham نے ڈرفٹنگ چمپئین شپ میں سب کو مات دے کر مقابلہ اپنے نام کرلیا، دبئی موٹر فیسٹول 6 دسمبر تک جاری رہے گا ۔

ایمزٹی وی (راولپنڈی) محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کر نے کے لیے تیل دار فصلوں کی کاشت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ درآمد پر انحصار کم سے کم ہو۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ملکی ضروریات کا صرف 34 فیصد خوردنی تیل پیدا کر تا ہے جبکہ باقی 66 فیصد درآمد کرنا پڑتا ہے جس پر کٹیر زر مبادلہ خرچ ہوتا ہے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سورج مکھی کا شمار بھی تیل دار فصل میں ہوتا ہے تاہم سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے صحیح وقت پر اس کی کاشت انتہائی ضروری ہے ۔ تاخیر سے کاشت کرنے کی صورت میں نہ صرف اس کی پیداوار میں کمی آجاتی ہے بلکہ اس سے تیل بھی کم حاصل ہوتا ہے ۔ بیرونی علاقوں میں اس کی کاشت کا انحصار زیادہ تر بارشوں کے پھیلائو پر ہوتا ہے ۔ سورج مکھی کی فصل سال میں دو مرتبہ کاشت کی جا سکتی ہے ۔ ایک موسم بہارمیں اور دوسری موسم خزاں میں ۔

ایمز ٹِ وی (فارن ڈیسک)

برازیل کے  شہر ریو میں تقریبا 2000 جوڑوں کی اگزشتہ روز  ایک ان ڈور اسپورٹس کمپلکس میں شادی ہوئی جو شہر کی تاريخ کی سب سے بڑی اجتماعی شادی تھی۔

لاطینی امریکہ کے اس شہر میں مقامی انتظامیہ کی کوششوں کے نتیجے میں اب یہ سالانہ تقریب بن چکی ہے جس میں کم آمدن والے طبقے سے ایسے افراد کی امداد کی جاتی ہے جو اپنی شادی کے اخراجات نہیں اٹھا سکتے۔

ایک اندازے کے مطابق اسٹیڈیم میں اس موقعے پر تقریباً 12 ہزار افراد جمع ہوئے تھے۔اس اجتماعی شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے اہل وہ لوگ ہیں جن کی ماہانہ آمدنی ایک ہزار امریکی ڈالر سے کم ہو۔

اس اجتماعی تقریب کی صدارت رضاکارانہ طور پر سول ججوں نے کی، جبکہ مذہبی عیسائی رہنماؤں نے بھی رشتۂ ازدواج میں بندھنے والے جوڑوں کو دعائیں دیں۔

اس تقریب کا نام ’آئی ڈو ڈے‘ یعنی ’ہاں مجھے قبول ہے‘ کا نام دیا گیا ہے۔