ایمز ٹی وی (لاہور) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءا للہ کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ حلفیہ کہتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی کی نا ہی کوئی سازش ۔ یہ واقعہ منہاج القرآن کے کارکنوں اور موقع پرموجود پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کو قانوناً حق حاصل ہے کہ انہیں وارنٹ کے باوجود گرفتار نہ کیا جائے، رانا ثناء اللہ کا اس موقعہ پر مزید کہنا تھا کہ اگر طاہر القادری کو جے آئی ٹی پر کوئی اعتراض ہے تو وہ عدالت میں جائیں اور اس کی فارمیشن کو مزید بہتر بنوائیں۔
انھوں نے کہا کہ ابھی نوٹس موصول نہیں ہوئے کہ مدعی اور ملزمان کو جے آئی ٹی میں طلب کیا جائے گا، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت ایف آئی آر میں شامل تمام افراد جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلام کا ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ رواں ماہ نیپال میں ہونے والی سارک سربراہی کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کی ذمہ داری پاکستان خود اٹھائے گا، وہاں کسی دوسرے ملک کی گاڑی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کے سیکیورٹی اسٹاف نے کیا ہے تاہم نیپال میں وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی گاڑی کے استعمال کی پیشکش نہی کی گئی تھی۔ دورہ نیپال کے دوران وزیراعظم صرف میزبان ملک کی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے لیکن وہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات نہیں کریں گے۔
تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ مسئلہ ہے، پاکستان نے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ عالمی برادری میں اٹھایا ہے، اقوام متحدہ کے مبصرین نے ایل اوسی کا دورہ کیا اور ہم نے بھارتی جارحیت سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروایا، گزشتہ دو ہفتوں سے ایل او سی پر بھارت کی جانب سے منظم حملے نہیں ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ملک ہے، خطے میں معاشرتی عدم مساوات، غربت اور بےروزگاری سمیت دیگر مسائل نے دہشت گردی کو ہوا دی تاہم پاکستان غربت کے خاتمے کے لئے کوششیں کررہا ہے۔ مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب شروع کررکھا ہے جس میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے افغانستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے اور افغان صدر اشرف غنی کا حالیہ دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا ہے۔ پاکستان اور روس کے درمیان تعاون میں اضافہ ہورہا ہے اور تعلقات میں بہتری عروج کی جانب گامزن ہے۔ روسی وزیرِ دفاع کے حالیہ دورۂ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
ایمز ٹی وی (لاہور) نامور افسانہ نگار‘ شاعر‘ ناقد‘ کالم نگار‘ محقق‘ مترجم اور صحافی جناب احمد ندیم قاسمی کی آج سالگرہ ہے۔ احمد ندیم قاسمی ایک ہمہ جہت ادبی شخصیت تھے ان کی تصانیف کا دائرہ ہر صنف ادب تک پھیلا ہوا ہے، ان کا اصل نام احمد شاہ تھا اور وہ 20 نومبر 1916ءکو انگہ ضلع خوشاب میں پیدا ہوئے تھے۔ احمد ندیم قاسمی کا شمار انجمن ترقی پسند مصنّفین کے بانیوں میں ہوتا تھا اور اس حوالے سے انہوں نے کئی مرتبہ قید و بند کی صعوبت بھی برداشت کی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ‘ ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ پاکستان رائٹرز گلڈ نے انہیں تین مرتبہ آدم جی ادبی انعام عطا کیا تھا۔ بزم فروغ اردو ادب قطر نے انہیں اپنے ایوارڈ سے نوازا تھا اور اکادمی ادبیات پاکستان نے انہیں 1997ءکا کمال فن ایوارڈ اور2007ءمیں شائع ہونے والے بہترین شعری مجموعے کا علامہ محمد اقبال ایوارڈ عطا کیا تھا۔انہیں پنجاب کا پریم چند بھی کہا جاتا تھا۔ ان کے شعری مجموعوں میں دھڑکنیں‘ رم جھم‘ جلال و جمال‘ شعلہ گل‘ دشت وفا‘ محیط‘ دوام، لوح خاک‘جمال اور ارض وسما، افسانوی مجموعوں میں چوپال‘ بگولے‘ طلوع و غروب‘ آنچل‘ آبلے‘ آس پاس‘ درودیوار‘ سناٹا‘ بازار حیات‘ برگ حنا‘ سیلاب و گرداب،گھر سے گھر تک‘ کپاس کا پھول‘ نیلا پتھراور کوہ پیما‘ تنقیدی مضامین کے مجموعوں میں تہذیب و فن،پس الفاظ اور معنی کی تلاش اور خاکوں کے دو مجموعے میرے ہم سفراور میرے ہم قدم شامل ہیں۔ وہ پھول‘ تہذیب نسواں‘ ادب لطیف‘ نقوش‘ سویرا‘ فنون اور روزنامہ امروز کے مدیر رہے اورمتعدد اخبارات میں کالم نگاری بھی کرتے رہے۔ 1974ءسے اپنی وفات تک مجلس ترقی ادب کے ناظم کی حیثیت سے خدمات انجام دےتے رہے۔
جناب احمد ندیم قاسمی کی وفات 10جولائی 2006ءکولاہور میں ہوئی اورلاہور ہی میں ملتان روڈ پر ملت پارک کے نزدیک شیخ المشائخ قبرستان میں ان کا جسد خاکی دفنا یا گیا۔
ان کا ایک شعر ملاخطہ فرمائیں
"زندگی شمع کی مانند جلاتاہوں ندیمؔ
بجھ تو جاؤں گا مگر صبح تو کر جاؤں گا"
(ایمز ٹی وی) پیپلز میگزین نے کرس ہیمز ورتھ کو رواں برس کے لیے دنیا کا سب سے پُرکشش مرد قرار دے دیا ہے، ہولی وڈ تھور سیریز سے شہرت حاصل کرنے والے آسٹریلین اداکار کے لیے اس اعزاز کا اعلان منگل کو ایک ٹی وی شو جمی کمیل لائیو کے دوران کیا گیا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ اس موقع پر کس کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے تو انہوں نے اپنے والدین کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے ہی میں اس مقام پر ہوں۔
اس اعزاز کے بعد وہ بریڈلے کوپر، ریان رینولڈز، بریڈ پٹ، جارج کلونی، سین کونری، بین ایفلک اور میل گبس جیسے ہولی وڈ سپر اسٹارز کی صف میں شامل ہوگئے ہیں جو اس سے پہلے دنیا کے پُرکشش ترین مرد کے خطاب پر قبضہ جما چکے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کرس کی اپنی عمر 31 اور ان کی اہلیہ ایلسا پتکاکے جو فاسٹ اینڈ فیوریس سکس میں جلوہ گر ہوئی تھیں 38 سال کی ہیں، تاہم دونوں خوش باش زندگی گزار رہے ہیں، ان کے چھوٹے بھائی لیام 'دی ہنگر گیمز کیچنگ فائر' میں نظر آئے تھے۔
کرس کا کہنا ہے کہ میں اپنا یہ اعزاز اپنی بیوی کے نام کرتا ہوں اور یاد رکھیں ایسا لوگ سمجھتے ہیں تو مجھے اس پر فخر کرنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی خود کو بدلوں گا۔
ہیمز ورتھ کو ایوارڈ کے طور پر ایک شیشہ دیا گیا، جس میں باآسانی وہ دنیا کے پُر کشش شخص کو دیکھ سکیں گے۔
ایمزٹی وی:(کراچی) سندھ ہائی کورٹ میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے بیان پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ صوبائی وزیر نے چند روز قبل کہا تھا کہ اگر عدالتیں سزا نہیں دے سکتیں تو جج مستعفی ہوجائیں، ان کا یہ بیان عدالتوں اور فاضل جج صاحبان کی توہین کےمترادف ہے، اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن، الیکشن کمیشن، اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 دسمبر کے لئے ملتوی کردی۔
ایمزٹی وی: مشرقی صوبہ کنٹر میں امریکی ڈرون حملے میں4عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ صوبائی پولیس چیف عبدالحبیب سیدخیل نے بتایاکہ ڈرون حملہ ضلع غازی آبادی میں کیا گیا جس میں 2 کمانڈروں سمیت 4جنگجومارے گئے۔ دوسری جانب افغان فورسز نے آپریشن کے دوران91 جنگجوؤں کو ہلاک کرنیکا دعویٰ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے فوج اورانٹیلی جنس کیساتھ ملکرصوبہ کنٹر، ننگرہار، پروان، تخار، قندھار، ارزگان، غزنی، خوست، پکتیکا اور ہلمند میں انسداد دہشتگردی آپریشن کیا جس دوران 70 جنگجو زخمی بھی ہوئے جبکہ 13 کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مختلف اقسام کے ہتھیار اور بارودی مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔
صوبہ زابل میں فورسز نے پولیس ہیڈکواٹر پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حملہ آورکوگولی مارکر ہلاک کر دیا۔ خودکش حملہ آورضلع شنکائی میں پولیس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔دریں اثنا جرمن وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بین الاقوامی افواج کے انخلا کے بعد جرمنی اور اٹلی کے تقریباً 1350 فوجی افغانستان میں تعینات رہ سکتے ہیں۔
جرمن وزارت دفاع کے مطابق یہ فوجی مقامی دستوں کی تریبت کے لیے وہاں موجود رہیں گے۔ جن میں جرمنی کے 850 جبکہ اٹلی کے 500 فوجی شامل ہوں گے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ فوجیوں کی تعداد میں بڑھانے کا فیصلہ اضافی سوچ بچار کے بعد کیا گیا ہے۔ افغانستان میں نیٹو کے تربیتی اور مشاورتی مشن کو تقریباً 12 ہزار اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ ان میں 8 ہزار فوجی امریکی حکومت مہیا کرے گی۔
ایمزٹی وی(کراچی) رمیزراجہ نے کہاکہ مصباح الحق اور ساتھیوں نے بڑی مشکل سے ٹیم کی ساکھ بحال کی اسے دوبارہ خراب نہیں کرنے دینا چاہیے۔ رمیز نے کہا کہ لوگ عامر کے حق میں یہ دلیل دیتے ہیں کہ وہ کم عمر تھے، انھیں ان چیزوں کے مضمرات کا علم نہیں تھا اور وہ ایک غریب فیملی سے تعلق رکھتے تھے اس لیے ایسی غلطی کر بیٹھے، میں ان لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ پاکستان میں تو لاکھوں بچے ان سے بھی بُرے حالات میں رہتے ہیں کیا ان سب کو پھر اس طرح کی غلط چیزوں میں پڑنے کا لائسنس جاری کردینا چاہیے۔
رمیز نے ایک واقعہ لکھا کہ پکڑے جانے سے صرف ایک روز قبل عامر نے ایک انگلش کاؤنٹی کی پیشکش مسترد کی، میری اس سے بات ہوئی تو معلوم ہوا کہ جو رقم انھیں دی جارہی تھی وہ ان کی توقع سے چند پاؤنڈز کم تھی، اس لیے انھوں نے ایک بڑی کاؤنٹی کا حصہ بننے سے ہی انکار کردیا، اس سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ رقم کے معاملے میں وہ اتنا معصوم نہیں تھا۔
رمیز نے کہا کہ میں بھی سزا کاٹنے اور اپنی اصلاح کرنے والوں کو زندگی پھر سے شروع کرنے کا موقع دینے کا حامی ہوں لیکن اس کھیل میں تو قطعی نہیں دینا چاہیے جس کو خود اس نے بدنام کیا۔ رمیز راجہ نے انکشاف کیا کہ 90 کی دہائی کے ایک ٹور میں ٹیم میں 2گروپ تھے اور دونوں ہی نتائج خراب کرنے پر تلے رہتے تھے، مجھے اس ٹور میں پریکٹس میچ تک نہیں کھلایا گیا۔اس وقت منیجر نے مجھ سے کہا تھا کہ میں ان سب چیزوں کی رپورٹ کروں گا لیکن ایسا نہیں ہوا اور پھر جسٹس قیوم رپورٹ میں سب کچھ سامنے آگیا۔ انھوں نے کہا کہ مصباح اور ٹیم سے پوچھنا چاہیے کہ کیا وہ اس کرپٹ پلیئر کو ایک بارپھر ڈریسنگ روم میں ساتھ بٹھانے کو تیار ہیں یا نہیں۔
ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے توازن ادائیگی کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ کو 1 ارب 75کروڑ 90لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ کو 1ارب 36کروڑ 80لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔
اشیا و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 6ارب 77کروڑ 40لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 8ارب 15کروڑ 70لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، اکتوبر کے مہینے میں تجارت کو 1ارب 54کروڑ ڈالر جبکہ اشیا و خدمات کی تجارت کو 1ارب 76کروڑ 40لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا، فنانشل اکاؤنٹ کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات ہی انفلوز کا اہم ذریعہ بنی ہوئی ہیں، 4 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 6ارب 7کروڑ 80لاکھ ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ترسیلات کی مالیت 5 ارب 27کروڑ 60لاکھ ڈالر رہی تھیں۔
تاہم رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران فنانشل اکاؤنٹ کو 1ارب 4کروڑ 60لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا ہے، گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1.7 فیصد کے برابر تھا جو رواں سال بڑھ کر 1.8فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
ایمز ٹی وی:( نٹرنیشل کرکٹ ) دبئی انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 281 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو سرفراز احمد 28 جبکہ یاسر شاہ ایک رن پر کریز پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ابھی صرف 4 رنز کا اضافہ کیا تھا کہ یاسر شاہ کو ٹم ساؤتھی نے آؤٹ کردیا، یاسر شاہ صرف 2 رنز ہی بناسکے۔ اس موقع پر وکٹ کیپر بیٹسمین کا ساتھ نبھانے احسان عادل میدان میں آئے لیکن وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور وہ بھی اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی ساؤتھی کا شکار بن گئے، جس کے بعد سرفراز احمد نے ذوالفقار بابر کے ساتھ مل کر کیویز کے خلاف مزاحمت شروع کی اسی دوران سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پانچویں نصف سنچری بھی مکمل کی تاہم 312 کے مجموعی اسکور پر ذوالفقاربابر کو ٹرینٹ بولٹ نے آؤٹ کردیا۔ کریز پر اس وقت امید کا آخری سہارا سرفراز احمد اور راحت علی موجود ہیں۔
3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں 248 رنز سے شکست دی تھی جس کے ساتھ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
ایمزٹی وی:(کراچی) بدھ کی صبح تقریباًسوا7بجے فیروزآباد کے علاقے میں بچوں کواسکول چھوڑنے کیلیے آنے والے35سالہ شاہدکونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔مقتول گھاس منڈی کارہائشی تھاجبکہ اس کی ٹمبرمارکیٹ میں دکان ہے،بچوں کواسکول چھوڑ کرواپسی کے لیے پلٹاہی تھاکہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر واقعہ بھتہ خوری کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔قیوم آبادمیں فائرنگ سے28سالہ زوہیب حسن ہلاک ہوگیا۔
زوہیب موٹر سائیکل پر کسی کے ساتھ آیااور ڈی ایریا میں سڑک پر کچرا کنڈی کے قریب دونوں افرادکھڑے ہوگئے،چند منٹ گزرنے کے بعد زوہیب کے ساتھ آئے ہیلمٹ پہنے شخص نے زوہیب کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیااورفرارہوگیا،زوہیب علاقے کاہی رہائشی تھا جبکہ اس کی علاقے میں موبائل فون کی دکان تھی۔فیوچرکالونی میں کوچ کے اندرفائرنگ سے55سالہ افضل خان ہلاک ہوگیا،مقتول فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈتھا ۔عینی شاہدین نے بتایاکہ بس میں3سے4ملزمان لوٹ مارکررہے تھے کہ اس دوران انھوں نے مزاحمت پرافضل خان پرفائرنگ کرہلاک کردیااورفرارہوگئے۔
مقتول کاآبائی تعلق خیبرپختونخواسے تھا۔پراناحاجی کیمپ لنڈا بازارمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت 40 سالہ عبدالصمد کے نام سے ہوئی جولیاری کے علاقے نوا لین کارہائشی تھا،مقتول ڈرائیور اوراس کا آبائی تعلق سیہون سے تھا۔کٹی پہاڑی پربسم اللہ مسجد کے قریب گھرکے اندر ملزم عمران نے اپنی اہلیہ دلشادبی بی کو تیز دھار آلے کے وار کرکے ہلاک کردیا ،پیرآباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ،ملزم نے ابتدائی بیان میں واقعے کوغیرت کا شاخسانہ قرار دیاہے۔ایم اے جناح روڈپرگل پلازہ کے قریب فائرنگ سے20سالہ رفیق،لیاری نیاآبادمیں 18سالہ صالح محمدجبکہ بہارکالونی میں تیز دھار آلے کے وار 25 سالہ نسیمہ زخمی ہوگئی۔
سندھ رینجرز نے اتحادٹاؤن میں ایک مکان پر چھاپہ مارکر بارودسے بھری موٹرسائیکل برآمد کر کے شہرکوبڑی تباہی بچالیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرزنے اتحاد ٹاؤن کے علاقے محمدخان کالونی خیبر چوک کے قریب کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرایک مکان پرچھاپہ مارا تو مکان خالی تھا تاہم مکان میں ایک مشکوک موٹرسائیکل نمبرKHK-173کھڑی تھی، رینجرز اہلکاروں نے جب مشکوک موٹرسائیکل کی تلاشی لی تو اس میں بارود بھراہواتھا ۔