ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) امریکانےافغانستان میں بگرام حراستی مرکزبندکردیا ہے۔ امریکاافغانستان میں کوئی جیل نہیں چلارہاہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکاکی تحویل میں اس وقت کوئی قیدی نہیں ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکانےافغانستان میں بگرام حراستی مرکزبندکردیا ہے۔
ایمزٹی وی (سیاسی) لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں بیٹوں کے لڑائی کے دوران ہمسایوں کی جانب سےاینٹیں برسائی گئیں، جسکی زد میں آکر 40 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ مصطفی آباد کے حدود دھرم پورہ میں ہمسایوں کی لڑائی کے دوران 2 نوجوان طاہر اور نوید نے اپنی چھت سے پڑویسوں کے گھر اینٹیں برسائیں، جسکے زد میں آکر 40 سالہ نسیم بی بی شدید زخمی ہو گئی، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم ڈاکٹرز کے مطابق نسیم بی بی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔
ایمزٹی وی (کراچی) قومی ایئرلائن کی کراچی سے تربت جانے والی پرواز کو انجن میں خرابی کے باعث دوبارہ کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی ای اے کے 521 کے اے ٹی آر طیارے کے انجن میں خرابی کی نشاندہی ہوئی تھی جسکے بعد طیارے کو دوبارہ کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ طیارے کے معائنے کے بعد اسکی روانگی کا فیصلہ کیا جائیگا ۔
ایمزٹی وی (سیاسی) سیالکوٹ میں ایم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر باؤ انور کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔ انکی رسم سوئم آج ہوگی۔ سیالکوٹ کے علاقے شہاب پورہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر باؤ انور کے قتل کا مقدمہ انکے بھائی محمد شبیر کی مدعیت میں تھانا حاجی پورہ میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کےلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ باو ٔانور کا سوئم آج ہوگا ۔
ایمزٹی وی (موسمیات) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بڑھتی سردی نے جلانے کی لکڑی کے دام بھی بڑھا دیئے ہیں۔ بلوچستان میں چمن، پشین، زیارت اور مسلم باغ سمیت شمالی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ سردی میں اضافے کے ساتھ ہی جلانے کی لکڑی کے دام بھی بڑھ گئے ہیں اور لوگ منہ مانگے دام میں لکڑی خرید رہے ہیں۔ گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں سردی کی لہر برقرار ہے ساتھ ہی موسمی امراض بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ جس سے بچے اور خواتین زیادہ متاثر ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان سمیت دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ رواں ہفتے کے آخر میں سردی میں بتدریج کمی ہونے کی توقع ہے ۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) برازیل کے شہر ساؤ پولو میں بارشوں کےبعد سیلابی صورتحالمیں سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ ساؤ پولو میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا ہے،ٹریفک متاثر ہونے سے لوگوں کو اپنی منزلوں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے،سڑکوں پر کھڑی ہوئی گاڑیاں اور بسیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں،جبکہ سیلابی پانی کے باعث مکانات اور لوگوں کے کاروبار کو بھی نقصان پہنچا۔
ایمزٹی وی (سیاسی) پاکستان تحریک انصاف کے پلان سی کے تحت کل کراچی بند کرانے کی منصوبہ بندی کے جواب میں پولیس نے بھی لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون شکنی نہیں کرنے دیںگے۔ کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے جیو نیوز کو بتایا کہ کراچی میں احتجاج یا جلسہ جلوس کرنا کسی بھی شہری کا جمہوری حق ہے، دفعہ 144 کے تحت پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے کی بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کل 12 دسمبر کو شہر بند کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا کہ کوئی شہری اپنی مرضی سے اپنی دکان، دفتر یا کاروبار بند کرنے کا اختیار رکھتا ہے لیکن اس سلسلے میں کسی کو دھونس، دھاندلی یا زبردستی نہیں کرنے دیںگے۔ جلاؤ گھیراؤ یا قانون ہاتھ میں لینے والے افراد سے سختی سے نمٹا جائیگا۔ غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے 12 دسمبر کے حوالے سے کراچی کے 25 سے زائد مقامات پر احتجاج کرنے کا لائحہ فراہم کیا ہے۔ جسکے تحت شاہراہ فیصل نرسری، کلفٹن تین تلوار، نمائس چورنگی، ملیر، نارتھ ناظم آباد، صدر اور لیاری کے علاقوں میں مرکزی پروگرام ہونگے۔ غلام قادر تھیبو کیمطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کرنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائیگی۔ پولیس چیف کیمطابق کل شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کل کراچی میں فیصل آباد کے احتجاج جیسی صورت حال نہیں ہوگی ۔
ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجیوں کی بس پر خود کش حملے میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق افغان نیشنل آرمی کی بس پر خو دکش حملےکی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے ، دھماکے میں کم ازکم 6 فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔ کرائم برانچ یونٹ کےسربراہ کاکہناہے کہ خود کش حملہ آور پید ل تھا، اور تنگی تراخیل کے مقام پر اُس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ایمزٹی وی (سیاسی) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں دھاندلی ہو تو دوسرے نمبر پر آنے والے کو کامیاب قرار دیا جاتا ہے، پنجاب میں ہوتو دوبارہ انتخابات کرائے جاتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر الیکشن ٹربیونل کے طریقہ کار کا نوٹس لیں۔ اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نےکہا ہے کہ سندھ میں دھاندلی کی صورت میں الیکشن ٹربیونل دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو کامیاب قرار دیتا ہے، جبکہ پنجاب میں ایسی ہی صورت میں دوبارہ انتخابات کرائے جاتے ہیں، الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں میں یہ تضاد کیوں ہے، چیف الیکشن کمشنر اس معاملے کا نوٹس لیں ۔
ایمزٹی وی (سیاسی) ڈاکٹرعافیہ اور سیاہ فاموں کے ساتھ ناانصافیوں نے امریکی نظام انصاف کی قلعی کھول دی ہے۔ یہ صورت حال چراغ تلے اندھیرا کے مترادف ہے کہ امریکا پوری دنیا میں انسانی حقوق، اپنی جمہوریت اور دنیا کی واحد سپر پاور ہونے کا ڈھنڈورا پیٹتا ہے لیکن وہاں نچلی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیل پر انتہائی بھاری بھر کم اخراجات آتے ہیں کہ کوئی اپنا دفاع ہی نہ کرسکے۔ امریکا کے قول و فعل میں گہرا تضاد ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار سپریم کورٹ کے جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے مقامی ہوٹل میں عافیت ٹرسٹ، ہیومن رائٹس نیٹ ورک و دیگر کے زیر اہتمام مشترکہ سیمینار سے ریٹائرڈ ایڈمرل سروہی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، بیرسٹر نسیم باجوہ، ڈاکٹر ابوبکر شیخ، مسزشمیم کاظمی اورالطاف شکور نے بھی خطاب کیا ۔