منگل, 07 مئی 2024


گودام میں آگ لگنے سے دو افراد جاں بحق


ایمزٹی وی(لاہور)لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سکریپ کے گودام میں پراسرار دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
بادامی باغ کے علاقہ جوزف کالونی میں واقع سکریپ کے گودام میں زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے کی زد میں آ کر مزدور سدھیر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ لیاقت شدید زخمی ہو گیا۔ لیاقت کو فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی جانبر نہ ہو سکا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا زوردار تھا لیکن سلینڈر پھٹا یا کچھ اور معلوم نہیں ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک لیب کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ گودام میں گیس سلینڈر نہیں دھماکا خیز مواد یا دستی بم پھٹا ہے تاہم گودام کو سیل کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment