بدھ, 08 مئی 2024


ایس ایم ایس ہی ٹکٹ تصور کیا جائے گا،خواجہ سعد رفیق


ایمزٹی وی (لاہور)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے كی ای ٹكٹ كا باقاعدہ افتتاح کردیا جس کے تحت عوام آن لائن لائن ٹکٹ کی بکنگ کراسکتے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ كوارٹرز میں ” ای ٹكٹنگ” كا افتتاح کیا اس موقع پر چیف ایگزیكٹو آفیسر جاوید انور بوبك، آئی جی ریلوے منیر احمد چشتی، مشیر ریلوے انجم پرویز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے خطاب كرتے ہوئے بتایا كہ ای ٹكٹنگ كے لیے یو بی ایل سے معاہدہ ہوا ہے جس كے تحت عوام آن لائن ٹكٹ كی بكنگ كراسكتے ہیں اور یو بی ایل كی 45 ہزار ’’او می‘‘ شاپس جا كر ٹكٹ كی ادائیگی كركے ای ٹكٹنگ كراسكتے ہیں، اس كے علاوہ كریڈٹ كارڈ یا موبائل سے بھی ای ٹكٹنگ كرا سكتے ہیں، مسافر كو ای ٹكٹنگ كے حوالے سے ان كے موبائل پر ایس ایم ایس آجائے گا اور یہی ٹكٹ تصور ہوگا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاكستان ریلوے میں ای ٹكٹنگ 20 سال قبل شرو ع ہو جانی چاہیے تھی، شعبہ آئی ٹی نے 6 ماہ میں ریلوے كی تمام ٹرینوں كی ای ٹكٹنگ سروس شروع كرنے كی یقین دہانی كرائی ہے تاہم میں نے ان كو یہ كام مكمل كرنے كے لیے 8ماہ كا ٹائم دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے ابتدائی طور پر لاہور اور راولپنڈی كے درمیان چلنے والی 5 ریل كاروں اور گرین لائن ٹرین كی ای ٹكٹنگ متعارف كرائی گئی ہے، ریل ٹكٹ حاصل كرنے كے جدید طریقے سے ٹائم كی بچت ہوگی اور مسافر كو ٹكٹ كی بكنگ كے لیے صرف ریزرویشن آفس پر انحصار نہیں كرنا پڑے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment