جمعہ, 17 مئی 2024


لاہور میں ہر 10 منٹ بعد چوری کے واقعات ہو رہے ہیں،میاں محمود الرشید


ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی بدترین صورتحال ہے


شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی بدترین صورتحال ہے۔ لاہور میں ہر 10 منٹ بعد چوری کے واقعات ہو رہے ہیں اور ایف آئی آر درج نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی بھی محفوظ نہیں ہیں تو عام آدمی کا کیا ہو گا، شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment