جمعہ, 17 مئی 2024


خودسوزی کی کوشش ناکام جسم کا 10 فیصد حصہ جل گیا


ایمز ٹی وی(شجاع آباد) مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی نے تھانہ چوک پر پولیس سٹیشن کے سامنے خودسوزی کی کوشش کی تاہم وہاں موجود لوگوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔


18 سالہ ثمینہ کو مبینہ طور پر 6 ماہ پہلے اغواءکر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس پر اس نے پولیس کو درخواست دی تاہم پولیس نے کارروائی کرنے کے بجائے بھاری رقم لے کر ملزموں کا ہی ساتھ دیا۔اس بابت ڈی ایس پی سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے لڑکی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار بھی کیا تھا تاہم ٹھوس شواہد نہ ہونے پر عدالت نے انہیں بری کر دیا۔


ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث لڑکی کے جسم کا 10 فیصد حصہ جل گیا ہے اور اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment