جمعرات, 19 ستمبر 2024


پنجاب میں ہزاروں ملین روپے کے پروجیکٹس پر کام جاری ہے،رانا ثناء اللہ

 

ایمز ٹی وی(فیصل آباد) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے کی خدمت کررہی ہے جس کے تحت کم ازکم ہزاروں ملین روپے کے پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔
وہ فیصل آباد میں میڈیا سے بات کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کی بہ نسبت پنجاب میں ترقیاتی کام پورے زور و شور سے جاری ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں تعمیر و ترقی کے لیے تمام تر توانیاں صرف کر رکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کئی میگا پروجیکٹس جاری ہیں جن کی مالیت ہزاروں ملین میں بنتی ہے لیکن اس کے باوجود صوبے میں کرپشن نام کو نہیں اسی لیے اپوزیشن کو کچھ اور تو ملتا نہیں بلاوجہ کے شوشے چھوڑتی رہتی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیے ہوئے ہیں جب کہ ایک صاحب صرف دھرنے اور لاک ڈاؤن کی سیاست کر رہے ہیں جنہیں خیبر پختونخوا کے عوام ڈھونڈ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہونے والی ترقی کو دوسرے صوبوں کی عوام رشک کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور اپنے اپنے حکمرانوں کی متلاشی نظر آتی ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment