جمعہ, 20 ستمبر 2024


پنجاب خواتین کو موٹرسائیکلیں دینے کی یقین دہانی

 

ایمز ٹی وی(لاہور) حکومت پنجاب نے 2500سے زائد خواتین کو تربیت دینے کے بعد سکیم کے تحت خواتین کو موٹرسائیکلیں دینے کی یقین دہانی کرادی جبکہ خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے موبائل ایپ بھی متعارف کرائی جاچکی ہے ،
بھی انکشاف ہواکہ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ پنجاب کے سربراہ سلمان صوفی نے گزشتہ دوسال سے کوئی تنخواہ نہیں لی اوران کی سربراہی میں کام کرنیوالے یونٹ نے صرف 92لاکھ روپے خرچ کرکے دوسال کے دوران 9قوانین سمیت 28سے زیادہ منصوبوں پر کام کیاجو بچت کی ایک عمدہ مثال ہے ۔
ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ شفافیت سب سے زیادہ اہم ہے ، وزیراعلیٰ کی ہدایات بھی تھیں اور ہم نے دوسال کے اندر 9قوانین سمیت 28سے زائد پراجیکٹس پر کام کیا۔سلمان صوفی نے بتایاکہ وہ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک پالیسی کے کورسز کرچکے ہیں ، سپیشل یونٹ کا تمام کاغذی کام مکمل ہے اور ہمارا کوئی بھی مسئلہ سامنے نہیں آتا کیونکہ یہ چیزیں پہلے ہی کردی ہیںاور ایک مثال قائم کردی اور ثابت کیا کہ کم خرچ پر بھی زیادہ منصوبوں پر کام ہوسکتا ہے جس پر سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے کہاکہ اگرتمام اخراجات اوپن کردیئے جائیں تو بہت سے اخراجات کم ہوجائیں گے ۔
سلمان صوفی نے بتایاکہ منصوبوں میں جدیدترین قبرستان اور خواتین کی حفاظت کیلئے متعارف کرائی جانیوالی ایپ بھی شامل ہے جبکہ متاثرین کیلئے سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کیساتھ مل کر ایک سنٹر بنایاہے جہاں تمام سہولیات میسر ہیںجو اسلامی دنیا کا پہلا سنٹر ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ غیرنمونہ یا جعلی نمبر پلیٹس کے خاتمے کا چیلنج قبول کرلیاہے اور اب تک دو لاکھ باسٹھ ہزار سے زائد نمبر پلیٹس پہلے ہی اتاری جاچکی ہیں اور اس مہم میں کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک روانہیں رکھاگیا۔سپیشل مانیٹرنگ یونٹ پنجاب کے سربراہ نے بتایاکہ اڑھائی ہزار سے زائد خواتین کو بلامعاوضہ تربیت فراہم کرچکے ہیں اور اب ان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سکیم کے تحت سبسڈی موٹربائیکس بھی دیں گے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment