جمعہ, 20 ستمبر 2024


بھارت نے بچہ ماں کے حوالے کردیا

 

ایمز ٹی وی(لاہور) آخر کار 11 ماہ سے ممتا کے ہاتھوں مجبور تڑپتی ہوئی پاکستانی ماں کا انتظار ختم ہوگیا ہے اور 5 سالہ بچے افتخار کو بھارت نے ماں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے افتخار احمد کا والد زبردستی اس کو ماں سے چھین کر مقبوضہ کشمیر لے گیا تھا جس کے بعد بچے کی والدہ نے بیٹے کی حوالگی کیلئے بھارتی عدالت سے رابطہ کیا تھا۔
2016 ءمیں بھارتی عدالت نے بچہ پاکستانی ماں کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔پاکستان ہائی کمیشن کے ترجمان خواجہ معاذ کے مطابق بچہ پاکستانی ہائی کمیشن کی تحویل میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچے کی حوالگی کے لئے پاکستان ہائی کمیشن حرکت میں آیا اور اب افتخار کی واپسی کے تمام اخراجات پاکستان ہائی کمیشن برداشت کرے گا جبکہ بچے کو کچھ دیر کے بعد جموں سے امرتسر اور پھر واہگہ اٹاری پر اس کی ماں کے حوالے کیا جائے گا۔بچے کی والدہ روحینہ کا کہنا تھا کہ بیٹے کے بغیر 11 ماہ کیسے گذارے وہ میں ہی جانتی ہوں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment