جمعہ, 20 ستمبر 2024


ڈیفنس دھماکے کی فرانز ک رپورٹ آگئی

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ڈیفنس دھماکے کی فرانز ک رپورٹ آگئی ہے اور کل کے دھماکے میں بارودی مواد کے شواہد نہیں ملے ہیں اور اب تک کی تفتیش کے مطابق گیس کے لیکیج اور سلنڈر کی موجودگی کنفرم ہے
اور امکان ہے کہ گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکہ ہواہو۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرقانون نے کہا کہ کل کا دھماکہ حادثہ تھا اور یہ کوئی دہشتگردی یا بارود کا دھماکہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ناقص سلنڈر مہیا کرنے والوں نے جرم کا ارتکاب کیا ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ڈیفنس دھماکے میں اطلاع یہ تھی کہ جنریٹر یا گیس سلنڈر کا دھماکا ہواجس کے بعد قانون نافذ کرنیوالے ادارے دھماکے کی جگہ پر پہنچے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے سے متعلق ماہرین کی رائے میں اختلاف تھا، ایسی خبریں چلائی گئی جس سے لاہور شہر میں خوف وہراس پھیلا،لاہور دھماکوں سے گونج اٹھا،ایسی خبر چلنے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ دھماکے کے بعد ابتدائی رپورٹ میں تضاد تھااور دھماکے کی نوعیت سے متعلق فرانزک رپورٹ آنے تک حتمی رائے نہیں دی جاسکتی تھی،واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔پاکستان سپر لیگ کے بارے بات کرتے ہوئے وزیرقانون نے کہا کہ پی ایس ایل سے متعلق پرسوں اجلاس ہوا تھا،جس میں تمام پہلووئوں کا جائزہ لیا ۔یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں ڈیفنس زیڈ بلاک کے ریسٹورنٹ میں دھماکہ ہونے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment