جمعہ, 20 ستمبر 2024


عوام میں شعور حکمرانوں کی بے چینی کا سبب بنا ہوا ہے،مسرت جمشید

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے اگر حکمران نیشنل ایکشن پلان پر پہلے روز سے اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمدکرتے تو آج حالات دوبارہ ابتری کی طرف نہ جاتے۔2018ءمیں سر خرو ہونے کے دعوے کرنے والے عوامی احتساب کیلئے تیار رہیں۔
اپنےیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی لازوال جدوجہد کے نتیجے میں عوام میں اپنے حقوق کا شعور بیدار ہوا ہے اور یہی حکمرانوں کی بے چینی کا سبب بنا ہوا ہے ۔تحریک انصاف ملک میں سماجی ، معاشی انصاف اور قانون کی عملداری کی جدوجہد کر رہی ہے۔ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی لازوال جدوجہد سے عوام کو اپنے حقوق کا شعور ملا ہے اور یہی حکمرانوں کی بے چینی کا سبب ہے۔
مسرت چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں عوام کو سکھ اور ریلیف نام کی کوئی شے میسر نہیں آسکی بلکہ ان پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے۔ انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب عوام کو ظالم اور جابر حکمرانوں سے چھٹکارا ملے گا اور ان کی زندگیوں میں بھی خوشحالی اور آسودگی آئے گی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment