جمعہ, 20 ستمبر 2024


رائیونڈ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس

 

ایمزٹی وی (رائیونڈ)رائیونڈ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف، وزیر خارجہ خواجہ آصف ، سپیکر قومی اسمبلی سرادارایاز صادق، حمزہ شہباز اور رانا ثنااللہ کے علاوہ دیگر رہنما موجود ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئینی ترامیم پر بات چیت جاری ہے جبکہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے ،نجی ٹی وی نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اجلا س میں ن لیگ کے جلسوں کی تجویز بھی زیر غور ہے اور اس حوالے سے نواز شریف کو مکمل بریفنگ بھی دی جائے گی اور سابق وزیراعظم ایک دو دن میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment