ھفتہ, 18 مئی 2024


بھکر میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں

ایمز ٹی وی(بھکر)بھکر میں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار اشتہاریوں سمیت درجن بھر مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاعات پر پولیس نے بھکر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں،کئی علاقوں میں گھر گھر تلاشی بھی لی گئی، اس دوران چار اشتہاریوں سمیت ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے چاروں اشتہاری مختلف سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment