اتوار, 12 مئی 2024


کراچی کے لوگوں کی بلاامتیازخدمت کریں گے، وسیم اختر

ایمز ٹی وی(کراچی) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہمارے اختیارات محدود اور جذبہ لامحدود ہے ۔کراچی کا ہر شہری صفائی کا مطالبہ کرتا ہے تاہم وسائل جتنے بھی ہوں ہم کراچی والوں کی امیدوں پرپورااتریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں وہ ہمارا ساتھ دیں،اداروں سے کہتا ہوں ہمارا ہاتھ مضبوط کریں۔امن کی کنجی شہرکی ترقی میں ہے ۔ترجیحی بنیادوں پرسڑکوں کی مرمت کروائیں گے ۔ ہم 100 دن کا منصوبہ دینے جارہے ہیں۔پورے کراچی کا مسئلہ کچرا اورسڑکیں ہیں۔


میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ وسائل اوراختیارات کے بغیربنائے گئے بلدیاتی نظام میں حصہ لیا .کراچی کے لوگوں کی بلاامتیازخدمت کریں گے ۔مخیرحضرات اوراین جی اوزہمارا ساتھ دیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment