جمعہ, 20 ستمبر 2024


کراچی ایئر پورٹ،مسافر کے بیگ سے 6لاکھ کا سونا غائب

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے والے پرواز کی چیکنگ کے دوران مسافر کے بیگ سے 6لاکھ کا سونا غائب ہو گیا۔ زرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی دبئی جانیوالی پرواز کراچی ایئر پورٹ پر موجود تھی کہ اس کی چیکنگ کرنے کے دوران خواتین مسافروں کے بیگ سے سونا غائب ہو گیا ۔ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہونے کے باوجود انتظامیہ سونا تلاش کرنے میں ناکام ہو گئی۔ سونا غائب ہونے کے باعث ماں،بیٹی کی پرواز بھی نکل گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معراج بانو اور ان کی بیٹی صبا کراچی سے نجی ایئرلائن کی پرواز ایف زیڈ330 سے دبئی جا رہی تھیں۔متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ چیکنگ کے دوران بیگ سے سونا غائب ہوگیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے سونے کی تلاش میں کوئی تعاون نہیں کیا جارہا۔ دونوں خواتین کو رات ساڑھے 12 بجے دبئی کیلئے روانہ ہونا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment