اتوار, 22 ستمبر 2024


فٹ بال کو پروموٹ کرنے کےعزم کیلئےغیرملکی فٹ بالرز کی پاکستان آمد

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) منتظمیں کے بقول، ''ہم نے فٹ بال کو پاکستان میں پروموٹ کرنے کا عزم کیا ہے اور ان اسٹارز کی پہلی مرتبہ پاکستان آمد اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے, جبکہ ہمارے ارادے فٹ بال کے کھیل کو گھر گھر متعارف کرانے کے ہیں''
برازیلین اسٹار فٹ بالر رونالڈینو کے بعد اب دو اور غیر ملکی فٹ بالروں نے رواں سال جولائی میں پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ ہیں انگلینڈ کے گول کیپر ڈیوڈ جیمز اور گھانا سے تعلق رکھنے والے نیدرلینڈ کے کھلاڑی جارج بوٹنگ۔ یہ تینوں نامور کلھلاڑی پاکستانی فٹبالروں کےساتھ نمائشی میچ کھیلیں گے۔
انہیں پاکستانی کمپنی ’ لیژر لیگز ‘نے باقاعدہ ایک معاہدے کے تحت پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔
کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اسحاق شاہ نے وائس آف امریکہ سمیت دیگر میڈیا نمائندوں کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ان فٹ بالرز کی آمد پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔
اسحاق شاہ کا کہنا تھا کہ ''ہم نے فٹ بال کو پاکستان میں پروموٹ کرنے کا عزم کیا ہے اور ان اسٹارز کی پہلی مرتبہ پاکستان آمد اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے, جبکہ ہمارے ارادے فٹ بال کے کھیل کو گھر گھر متعارف کرانے کے ہیں''۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment