اتوار, 22 ستمبر 2024


پی سی بی کے اسکولز ٹورنامنٹ کیلئے 8 کروڑ روپے کے فنڈز

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) اپریل کے پہلے ہفتے سے ملک بھر میں عبدالحفیظ کاردار اسکول چیمپئن شپ کا آغا ز ہورہا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ اس کا فائنل ٹی وی پر براہ رست دکھایا جائے۔ اگلے سال 1000سے زائد اسکولز کی ٹیموں کو اس ٹورنامنٹ میں شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولز ٹورنامنٹ کے انعقاد سے تعلیم یافتہ کرکٹرز سامنے آئیں گے جبکہ اس کے بعد کلب چیمپئن شپ کا بھی انعقاد ہوگا اور اگلے سال یونیورسٹی چیمپئن شپ ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ گراس روٹ سطح پر سرگرمیوں سے قومی ٹیم کو نیا ٹیلنٹ حاصل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں ایس لائن گیند کو استعمال کیا جائے گا اور اگر یہ استعمال میں بہتر ثابت ہوا تو پھر اس کو مستقل طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ بنادیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریجنز کا سارا خرچہ پی سی بی اٹھاتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ریجنز اسپانسر شپ حاصل کریں۔ ہم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ گراس روٹ لیول پر زیادہ سے زیادہ گرائونڈ مہیا کرے تاکہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی زیادہ سے زیادہ سرگرمیوں کا انعقاد ہوسکے۔ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی نے اسکول چیمپئن شپ کے لئے 8کروڑ کے قریب فنڈز دے رکھے ہیں اور مستقبل میں ہماری کوشش ہوگی کہ اس ٹورنامنٹ کے لئے بھی اسپانسر شپ حاصل کریں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment