اتوار, 22 ستمبر 2024


ہیڈکوچ اور کپتان میں رنجش سے بھارت پر دباﺅ ہوگا، یونس خان

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مرد مردان یونس خان نے قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھیلیں،انڈیا کے ہیڈکوچ اور کپتان میں رنجش سے بھارت پر دباﺅ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق یونس خان نے کہا کہ پاکستان کو صرف جیت کیلئے کھیلنا ہوگا،پاکستان پر دباﺅ کم اور بھارت پر زیادہ ہوگااور کھلاڑی مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے تو اچھا کھیل ہوگا۔
سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ بطور کپتان سرفراز کا انداز مثبت ہے جس کا پاکستان کو فائدہ ہوگا،سرفراز کی پریس کانفرنس بہت مثبت تھی جس کی حوصلہ افزائی کرتاہوں۔یونس خان نے کہا کہ اظہر علی اچھی فارم میں ہے،میں کپتان ہوتا تو جنید خان کو ضرور کھلاتا،،محمد عامر پر انحصار کرنا ہوگا کیونکہ اس کا بال سیم اور سوئنگ ہوتا ہے،حسن علی باﺅلنگ اور بیٹنگ میں دونوں شعبوں میں اچھا پرفارم کررہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پورے 50 اوورز کھیلے تو 300 سے 350 رنز بنا سکتے ہیں اور پاکستان کو میچ کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ آرڈرمیں ردوبدل کرنا ہوگا۔یا د رہے کہ اڑھائی بجے پاکستان اور بھارت کے مابین چیمپئنز ٹرافی کا میچ کھیلا جائےگا۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment