اتوار, 22 ستمبر 2024


چیمپئنزٹرافی کا سنسنی خیز مقابلہ، پاک بھارت میچ اعصابی جنگ قرار

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک، بھارت میچ کو اعصابی جنگ قرار دے دیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، شائقین جہاں سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں وہاں سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے اس مقابلے کو اعصابی جنگ قرار دیا ہے۔
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ میں جیت کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے فتح کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایجبسٹن کے میدان میں سرفراز الیون کوہلی الیون کو پچھاڑ دے گی ، شعیب اختر نے اس اہم مقابلے کے لیے پاکستان کو60 فیصد تک بہترین قراردیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہتر سپورٹ ہے جس سے بہترین کھیل پیش کرکے قومی ٹیم بھارت کو لازمی مات دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک اعصاب شکن مقابلے کی توقع کررہے ہیں کیونکہ پاکستان کے پاس بہترین بولنگ لائن ہے جن میں اسپنر بھی موجود ہیں جنھیں صحیح انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
شعیب اختر نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ انھیں دفاعی پوزیشن کا دماغ بنائے بغیر میدان میں اترنا ہوگا اور اچھے ٹوٹل کو ذہن میں رکھنا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو کسی دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ تمام کھیلوں کی طرح ایک میچ ہے۔
دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے پاکستان اور بھارت کے مابین آج اتوار کو برمنگھم میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ کو اعصاب کی جنگ قرار دیا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹرز صادق محمد نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ دباؤ والا ہوتا ہے، دونوں ملکوں کے شائقین اپنی اپنی ٹیم کی ہار برداشت نہیں کرسکتے اور کھلاڑیوں کی سوچ میں صرف جیت ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ دباؤ میں آجاتے ہیں اور اپنی اہلیت کے مطابق پرفارم نہیں کرسکتے، دونوں ٹیموں میں سے جو بھی اعصاب پر قابو پاکر کھیلے گی اس کی کامیابی کے زیادہ امکانات ہوں گے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان کو میچ میں شرجیل کی کمی محسوس ہوگی تاہم سرفراز احمد اچھے فائٹر کپتان ہیں اور ان کی کپتانی میں ٹیم جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
علاوہ ازیں سابق اوپنر و آل راؤنڈر مدثر نذر نے کہا کہ سرفراز احمد کپتانی کے لیے آٹومیٹک چوائس ہیں اس لیے اچھے نتیجے کی امید ہے، ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی موجودہ ٹیم میں وہ کھلاڑی شامل ہیں جنھیں بھارت سے ہارنے کی عادت نہیں، سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف کھلاڑیوں اور خاص طو ر پر کپتان کا ریلیکس رہنا کامیابی کی کنجی ہوگا جبکہ رانانوید الحسن کا کہنا تھا کہ میری دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ ٹیم قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comment1

  • Comment Link MiguScoons

    MiguScoons

    11/10/2017

    Propecia Saw Palmetto Male Pattern cialis Opiniones Cialis Isotretinoin roaccutane how to buy Levitra Es Con Receta