اتوار, 22 ستمبر 2024


رونالڈینیو اور روبرٹو کارلوس سمیت7 انٹرنیشنل فٹبالرکی پاکستان آمد

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستان آنے والے فٹبالرز کے حتمی ناموں کا اعلان ہو گیا ،رونالڈینیو اور روبرٹو کارلوس سمیت7 انٹرنیشنل فٹبالر جولائی کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئیں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان آنے والے غیر ملکی فٹبالرز کے ناموں کا اعلان ہو گیا جس کے مطابق برازیل کے شہرہ آفاق فٹبالرز رونالڈینیو، روبرٹو کارلوس اور انگلینڈ کے جان ٹیری سمیت 7 سابق انٹرنیشنل فٹبالرز جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں نمائشی فٹبال میچ کھیلیں گے۔
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل فٹبالرز کی آمد سے منفی پروپیگنڈہ کا خاتمہ ہوگا۔کراچی میں لیثرر لیگ کے سربراہ اسحاق شاہ کا کہنا تھا کہ نمائشی فٹبال میچ کی تاریخ اور مقام کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، غیرملکی فٹبالرز کی آمد سے کھیل کو فروغ ملے گا۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے خطاب میں کہا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے،فٹ بال کے فروغ کے لیئے ایسی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔پر وقار تقریب میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں محمد سومرو سمیت دیگر معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comment1

  • Comment Link KelfextTase

    KelfextTase

    16/06/2017

    Kamagra 100mg Gold Kamagra Soft Tablets Acheter Viagra En Ligne Danger Cellulitis Cephalexin Levitra Prices Propecia Vente Sur Internet Symptoms Of Keflex Allergy Cheap Viagra 100mg Priligy Belgie