اتوار, 22 ستمبر 2024


چیمئنزٹرافی 2017، سرفراز الیون نےقوم کا دل جیت لیا

 

ایمز ٹی وی (کھیل/کارڈف)کارڈف میں کھیلے جانے والے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017 کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
سری لنکا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو گزشتہ میچ میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے دنشکا گناتھیلاکا صرف 13رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
پہلی وکٹ گرنے کے بعد نروشن ڈکویلا اور کشال مینڈس نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو 82 تک پہنچادیا لیکن اسی اسکور پر حسن علی کی شاندار ان سوئنگ گیند نے مینڈس کی وکٹیں بکھیر دی۔
ابھی سری لنکن ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ پہلا میچ کھیلنے والے دنیش چندیمن کو پویلین لوٹا کر انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی وکٹ حاصل کی۔
83 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کی وکٹ پر آمد اور انھوں نے ڈکویلا کے ساتھ مل کر اسکور کو بتدریج بڑھانا شروع کیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے مشکل صورتحال میں 78رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔
اس سے قبل یہ شراکت مزید خطرناک ثابت ہوتی ،سرفراز اپنے سب سے اہم ہتھیار محمد عامر کو باﺅلنگ کیلئے لے کر آئے جنہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے سری لنکن قائد میتھیوز کی وکٹیں بکھیر دیں، انہوں نے 39رنز بنائے۔
دوسرے اینڈ سے جنید خان نے بھی عامر کو بھرپور ساتھ نبھایا اور نئے دھنجیا ڈی سلوا کو پویلین چلتا کر دیا۔
تاہم سری لنکا کو سب سے بڑا نقصان اس وقات پہنچا جب 73رنز بنانے والے ڈکویلا محمد عامر کی گیند کو سمجھنے میں ناکام رہے اور سرفراز کو کیچ دے بیٹھے۔
تھسا پریرا کا بھی وکٹ پر قیام مختصر رہا اور وہ بھی ایک رن بنانے کے بعد جنید کا شکار ہوئے۔167رنز پر سات وکٹیں گرنے کے بعد سرے لنکن ٹیم کی بساط جلد لپٹی ہوئی نظر آرہی تھی لیکن اسیلا گونارتنے اور سورنگا لکمل پاکستانی باﺅلرز کی راہ میں حائل ہو گئے۔
دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کی ڈبل سینچری مکمل کروائی اور 46رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کے مجموعے نسبتا معقول مقم تک پہنچا دیا ۔
سری لنکا کی پوری ٹیم اننگز کے آخر ی اوورز میں 236 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے جنید خان اور حسن علی نے تین تین جبکہ محمد عامراور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں لیں۔
پاکستان نے ہدف کا تعقب شروع کیا تو فخر زمان نے گزشتہ میچ کے طرح اس میچ میں بھی جارحانہ انداز اختیار کیا اور قومی ٹیم کو 78 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔
وہ 36گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔
ایک اچھے آغاز کے باوجود پاکستانی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ڈگمگا گئی اور 110 رنز تک چار کھلاڑی پویلیں لوٹ چکے تھے۔
شعیب ملک اور کیپٹین سرفراز احمد نے اسکور کو 131 تک پہنچایا ہی تھا کہ لاستھ ملنگا نے شعیب کو پویلیون وآپسی پر مجبور کر دیا جبکہ دو رنز کے اضافے سے عماد وسیم بھی پویلین لوٹ گئے۔
پہلا میچ کھیلنے والے فہیم اشرف نے متاشر کن بیٹینگ کا مظاہرہ کیا لیکین وہ اس وقت بد قسمت ثابت ہوئے جب سرفراز احمد کی جانب سے وکٹوں کے طرف کھیلے گئے شاٹ پر گیند باولر کی انگلیوں سے لگ کر وکٹوں سے ٹکرا گئی اور کریز سے بہر ہونے کی سبب وہ آﺅٹ قرار پائے۔
162 رنز پر سات وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم کی شکست صاف نظر آنے لگی تھی لیکین سرفراز احمد سرے لنکا کی راہ میں حائل ہو گئے اور ینہوں نے محمد عامر کے ساتھ مل کر 75 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کر کے پاکستان کو شاندار فتح سے ہمکنار کرانے کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل میں بھی پہنچادیا۔جبکہ سری لنکا کو سیمی فائنل سے بہاہر کردیا۔
مین آف دی میچ سرفراز نے 61 جبکہ محمد عامر نے 28رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔اور اس فتح کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی جہاں انکا مقابلہ بدھ کے دن پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے انگلینڈ سے ہوگا۔
کپتان سرفراز احمد میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف جیت کا سہرا باﺅلرز کو جاتا ہے جبکہ محمد عامر نے بیٹینگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment