اتوار, 22 ستمبر 2024


پاکستان ٹیم نے گوروں کا غرور خاک میں ملادیا

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ شاہینوں نے انگلش شیروں کو ان کے گھر میں گھس کر ہرادیا،پہلے انگلینڈ کی بیٹنگ کو آﺅٹ کلاس کیا ،پھر بولرز کو تگنی کا ناچ نچایا،اور انگلینڈ کی ٹیم پوری ٹیم 211رنز پر پویلین لوٹ گئی
جس کے جواب میں پاکستانی بلے باز فخر زمان اور اظہر علی کی شاندار نصف سینچریوں کی بدولت 2وکٹوں کے نقصان پر 38ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کیا،پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور فخر زمان نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا،فخر نے اننگز کی چوتھی ہی گیند پر شاندار چھکا لگا کر جارحانی عزم کا اظہار کیا جب کہ دونوں اوپنرز نے پہلی بار ایونٹ میں سینچری ی کی شراکت قائم کی۔اس دوران فخر زمان نے ایک چھکے اور 7چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی۔اظہر علی نے محتاط انداز میں اپنی اننگز جاری رکھتے ہوئے تئسری وکٹ کے لئے بابر اعظم کے ساتھ مل کر 55رنز کے شراکت قائم کی مگر ین کی سینچری بنانے کی کوشش رائیگاں گئی اور وہ 76 رنز پر بولڈ ہوگئے۔
بابر اؑظم اور محمد حفیظ نے تیسری وکٹ کے لئے 42رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کی،بابر اعظم 38اور حفیظ 31رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ینگلینڈ کی جانب سے جونی بیئر اسٹواور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا لیکین ڈیبیو کرنے والے رومان رئیس نے اپنے تیسرے ہی اوور میں الیکس ہیز کو 34 کے مجموعی اسکور پر آﺅٹ کر کی پہلی کامیابی حاصل کی اور وہ 13رنز بنا سکے جب کہ ہیئر اسٹو بھی 4رنز کی کمی سے اپنی نصف سینچری مکمل نہ کر سکے اور 46رنز حسن علی کا شکار بنے۔جوئے روٹ نے تیسری وکٹ کیلئیے کپتان مورگن کے ساتھ مل کر 48رنز کی شراکت قائم کی تاہم حسن علی نے مورگن کو 33رنز پر پویلین بھیج کر اس شراکت کا خاتمہ کیا جب کہ جوئے روٹ بھی46رنز ہی بنا سکے۔جوز بٹلر بھی مزاحمت بھی 4رنز رک ہی محدود رہی اور فخرزمان نے جنید خان کی گیند پر معین علی کا شاندار کیچ لے کر 11رنز پر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا
پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا اورآسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری بنانے والے بین اسٹوکس بھی محتاط انداز میں بیٹینگ کرتے رہے اور آخر کار حسن علی نے ین کی اننگز کا خاتمہ کیا،وہ64گیندوں پر 34رنز ہی بنا سکے۔لیام پلنکٹ بھی 9رنز بنا کر رومان ریئس کا شکار بنے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3،جنید خان اور رومان ریئس نے2,2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی،حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمیئنز ٹرافی میں سعید اجمل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، حسن علی نے 10وکٹیںحاصل کرنے کے بعد چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن گئےاور اس طرح شاہینوں نے کاڈف کے میدان میں فتح کے جھنڈے گاڑ دیئے اور پہلے بار آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائینل میں جگہ بنا لی۔شاہین بھی پاکستان کی جیت میں خوشی سے جھوم اٹھے پورے ملک میں خوشیوں کا سلسلہ چلتا رہا اور ہر پاکستانی نے جیت کے جشن کو اپنے اپنے انداز میں منایا۔
پاکستان کا مقابلہ فائنل اتوار 18جون کو دوسرے سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم سے ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل آج بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان ہوگا اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کا سامنا کس ٹیم سے ہوتا ہے ۔شائیقین نے فائنل کے لئے بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا اور بھارت کے ساتھ فائنل دیکھنے کی خواہش ظاہر کے جبکہ دوسری طرف قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ فائنل مییں کوئی بھی ٹیم آئے ہم اپنا گیم کھیلنا چاہتے ہیں اور جیت کر واپس آنا چاہتے ہیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment