اتوار, 22 ستمبر 2024


تاریخی فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی رینکنگ میں تبدیلی

ایمزٹی وی (اسپورٹس)چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روائتی حریف بھارت کو عبرتناک شکست دے کر پاکستان نے ناصرف چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ اپنی انٹرنیشنل رینکنگ بھی 2 درجے بہتر کرتے ہوئے آٹھویں نمبر سے چھٹے نمبر پر جا پہنچی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان 95 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر آگیا ہے۔ قومی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرتے وقت 8 ویں نمبر پر موجود سب سے کمزور ترین ٹیم تھی اور اسے ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے بھی لالے پڑے تھے۔
کرکٹ ماہرین کا خیال تھا کہ پاکستان ٹیم گروپ اسٹیج سے بھی آگے نہیں بڑھ سکے گی اور بھارت کے خلاف پہلے میچ میں 124 رنز کی شکست کے بعد شائقین بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے لیکن بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کو باآسانی شکست دے کر پوری دنیا کے نام نہاد ماہرین کا منہ بند کر دیا اور پھر فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔
فائنل میں فتح کے بعد پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں 95 پوئنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ 119 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 117 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت 116 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment