اتوار, 22 ستمبر 2024


فخر زمان کا چیمپئنزٹرافی کے دوران قابل فخر کارنامہ

 

 
ایمزٹی وی (اسپورٹس)آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں بھارت کیخلاف فائنل میچ میں دھواں دار سنچری بنانے والے فخر پاکستان، فخر زمان نے کریز پر اپنے اور اظہر علی کے درمیان ہونے والی گفتگو سے پردہ اٹھایا تو سب ہی ان کی بہادری کی داد دینے پر مجبور ہو گئے۔
 
وزیراعظم ہاﺅس میں جاری تقریب کے دوران فخر زمان کو بلا کر ان سے سنچری اور پل شاٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ”جب میں شاٹیں لگا رہا تھا تو اظہر علی بار بار مجھ سے کہہ رہے تھے کہ بھائی ایک گیند تو چھوڑ دو۔“ انہوں نے ابھی اتنا ہی کہا تھا کہ سب ہی ہنسنے لگے۔
 
فخر زمان نے کہا کہ ”جب اظہر علی کافی مرتبہ یہ کہہ چکے تو میں نے ان سے کہا کہ اظہر علی پیچھے کی باﺅنڈری بہت چھوٹی ہے، آپ گھبرائیں مت، اگر ٹاپ ایج ہو گیا تو پیچھے کا چھکا ہو جائے گا اور اگر بال مڈل ہو گیا تو مڈ وکٹ پر چوکا ہو جائے گا، اس لئے آپ پریشان مت ہوں۔“
 
فخر زمان کی اس بہادری اور عقلمندی کے بارے میں سن کر تقریب میں شریک تمام شرکاءنے انہیں خوب داد دی اور وزیراعظم بھی خوب محظوظ ہوئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment