اتوار, 22 ستمبر 2024


شعیب ملک آج بہت فارم میں ہیں ان سے بچ کر رہی رہنا ہو گا

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وزیراعظم ہاﺅس میں جاری تقریب میں شریک ہیں جہاں شعیب ملک نے میزبان کے سوالات کے ایسے زبردست اور مزاحیہ جواب دئیے کہ وزیراعظم نواز شریف بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے۔
میزبان نے شعیب ملک کو اسٹیج پر بلایا اور پوچھا کہ چیمپینز ٹرافی میں بھارت کیخلاف فائنل جیت کر جب گھر گئے تو ڈانٹ تو نہیں پڑی؟ اس پر شعیب ملک نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ”میں آپ جیسا نہیں ہوں۔“ ان کے اس جواب پر شرکاءقہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے اوروزیراعظم بھی خوب کھلکھلا کر ہنسے۔
اس کیساتھ ہی میزبان نے ایک اور سوال پوچھا کہ ” سنا ہے آپ نے ٹینس بھی سیکھ لی ہے؟“ شعیب ملک نے ایک مرتبہ پھر ”چھکا“ لگایا اور جواب دیا کہ ” جی بالکل سیکھ لی ہے اور اسے سب سے پہلے آپ پر ہی آزماﺅں گا۔“
 
ان کے اس جواب پر بھی ہال قہقہوں سے گونج اٹھا جبکہ میزبان بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گیا کہ شعیب ملک آج بہت فارم میں ہیں ان سے بچ کر رہی رہنا ہو گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment