ھفتہ, 21 ستمبر 2024


انٹرنیشنل اسٹارزپاکستان میں چمکنے کو تیار

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) آزادی کپ سیریز کیلیے انٹرنیشنل اسٹارز سے مزین ورلڈ الیون لاہور پہنچ گئی، مہمان ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلیسی کررہے ہیں، دیگرکرکٹرز میں ہاشم آملا، سیموئل بدری، جارج بیلی، پال کولنگ ووڈ، بین کٹنگ، گرانٹ ایلوئٹ، تمیم اقبال، ڈیوڈ ملر، مورن مورکل، ٹم پین، تھشارا پریرا، ڈیرن سیمی اورعمران طاہر شامل ہیں۔ آئی سی سی ٹاسک فورس برائے پاکستان کے سربراہ جائلز کلارک اور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی آج 11بجے لاہور کے مقامی ہوٹل پریس کانفرنس کریں گے، بعد ازاں مہمان ٹیم کے کپتان فاف ڈیوپلیسی اور کوچ اینڈی فلاور بھی میڈیا کے روبرو ہونگے

djzjwthxoautim6 1505081901

دونوں ٹیمیں شام 5 سے 8 بجے تک قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، فاف ڈوپلیسی اور سرفراز احمد ٹرافی کی رونمائی کرینگے، میزبان کپتان اور ورلڈ الیون کے لیگ اسپنرعمران طاہرمیچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کیلیے موجود ہونگے۔ 12، 13 اور 15ستمبر کو تینوں میچز کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میڈیا کےسوالوں کے جواب دینگے، ہر مقابلہ روزانہ 7بجے شروع ہوگا، سیریز کے اختتامی میچ کے بعد مہمان ٹیم کے کپتان اورکوچ جبکہ پاکستان کے کوچ یا کھلاڑی میڈیا سے بات کرینگے، 16 ستمبر کو آئی سی سی اورپی سی بی کے آفیشلزمشترکہ پریس کانفرنس کرینگے

2 1505079712

اسی روز مہمان ٹیم واپس دبئی روانہ ہو جائے گی۔ دوسری جانب ورلڈ الیون نے گزشتہ کو دبئی میں بھرپورپریکٹس سیشن کیا، عالمی اسکواڈ میں شامل پلیئرز بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کرتے نظر آئے، یواے ای کے گرم موسم میں پاکستانی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی بھی کوشش ہوئی۔ ہاشم آملا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی صرف اس کھیل کیلیے نہیں بلکہ عالمی کرکٹ کیلیے بھی اہم ہے

930134 worldeleven 1505075411 558 640x480

ورلڈ الیون کے اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی اس ایونٹ کا حصہ بننے کیلیے پرجوش ہیں،ایک بڑا مقصد پیش نظر ہونے کی وجہ سے کسی بھی پلیئرکواس ٹورکیلیے قائل کرنے میں دقت نہیں ہوئی، میرا گزشتہ دورہ پاکستان بہت خوشگوار رہا، شائقین نے بہت سپورٹ کی، ماحول بہت اچھا تھا، دوبارہ پاکستان جانا میرے لیے باعث مسرت ہے۔ بنگلادیشی اوپنر تمیم اقبال نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ’’سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ فیملی کا حصہ ہے اور ہم اس کی انٹرنیشنل سرکٹ میں واپسی کیلیے مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘ ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے کہا ’’پاکستان کے حوالے سے میری بہت سی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، اس ملک کے لوگوں سے میرا اچھا تعلق رہا ہے۔‘‘

 

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment