جمعہ, 20 ستمبر 2024


ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی: پاکستان ٹیم آج بھارت کے مدمقابل آئےگی

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں پاکستان ٹیم آج بھارت کے مدمقابل آئے گی۔

چین کے شہر ہولن بئیر میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی جبکہ روایتی حریف سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔


پاکستان نے ایونٹ میں 4 میچز میں 2 فتوحات سمیٹی ہیں جبکہ 2 میچز ڈرا کیے ہیں، اسی طرح روایتی حریف بھارت نے اپنے تمام 4 میچز میں جیت حاصل کی ہے۔ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ناقابلِ شکست ہیں، جو ٹیم ہارے گی ٹورنامنٹ میں اسکی پہلی ہار ہوگی۔

دونوں ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:45 پر جبکہ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 1:15 میدان پر اُتریں گی۔پاکستان اور بھارت کے ہونیوالا میچ پی ٹی وی اسپورٹس اور جیو سپر پر لائیو نشر کیا جائے گا جبکہ ہندستان میں سونی لیو، ٹین 1 اور ٹین 1 ایچ ڈی چینلز پر لائیو میچ دیکھنے کی سہولت موجود ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment