جمعہ, 22 نومبر 2024


سونے کی قیمت میں 376 روپے فی تولہ کمی ہو گئی ہے

ایمزٹی وی(بزنس)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں دس ڈالر کی کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں 376 روپے فی تولہ کمی ہو گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈاؤ جونز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دس ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس ایک ہزار تین سو اکیس اعشاریہ پچاس ڈالر ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں کمی کے بعد پاکستان کی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کم ہو گئی ہے،بدھ کو پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 376 روپے کی کمی کے بعد 51 ہزار 954 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment