ایمزٹی وی(بزنس)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8 ڈالر کی کمی سے1356 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250اور214 روپے کی کمی ہوئی۔
جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر53ہزار 600 اور دس گرام 45 ہزار 942 روپے ہو گئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے750 اور دس گرام642.28 روپے پرمستحکم رہی۔