پیر, 25 نومبر 2024


نئی گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ

ایمز ٹی وی (تجارت) جرمنی میں رواں سال اگست کے دوران نئی گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جرمن ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل انڈسٹری کی جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال اگست کے دوران 2 لاکھ 45 ہزار ایک سو نئی گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہیں۔

وی ڈی اے کے صدر میتھیاس ویزمین کے مطابق اقتصادی ترقی اور ملک میں روزگار کی صورتحال میں بہتری نئی گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جرمن کارساز کمپنیوں کی فروخت 7 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 69 ہزار 8 سو رہی جبکہ غیرملکی کار ساز کمپنیوں کی فروخت 11 فیصد بہتری سے 75 ہزار 300 تک پہنچ گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment