پیر, 25 نومبر 2024


چینی کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت پر ٹیکس وصول کیا جائے گا

ایمز ٹی وی (تجارت) حکومت نے چینی مہنگی کر دی ، ایف بی آر نے چینی کی قیمت میں چار روپے کا اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایس آر او کے مطابق اب مقامی طور پر تیار ہونے والی چینی کی ایکس فیکٹری قیمت ساٹھ روپے فی کلو ہوگی، ایف بی آر کے مطابق چینی کی نئی قیمت پر ٹیکس وصول کیا جائے گا، قیمت میں اضافے سے ٹیکس سے حاصل شدہ رقم میں بھی اضافہ ہوگا۔ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت باہتر سے اٹھتر روپے تک دستیاب ہے۔ دوسری جانب ایف بی آر نے درآمدی چینی کی قیمت سات سو پچیس ڈالر فی ٹن مقرر کی ہے، اس وقت حکومت چینی پر آٹھ فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment