منگل, 26 نومبر 2024


پانچ برسوں کے دوران چار سو فیصد اضافہ ریکارڈ

ایمز ٹی وی (تجارت) بارہ ماہ میں سٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم میں بیس فیصد اضافہ ، پانچ برسوں کے دوران چار سو فیصد اضافہ ریکارڈ. فوربز میگزین نے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کو چین اور بھارت کی سٹاک مارکیٹوں سے بہتر قرار دے دیا ۔ بارہ ماہ کے دوران پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم میں بیس فیصد اضافہ ہوا ۔ پاکستانی معیشت تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے جس کا اعتراف اب دنیا بھی کر رہی ہے ۔ فوربز میگزین نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ چین اور بھارت کی سٹاک مارکیٹوں سے بہتر ہے ۔ بارہ مہینوں کے دوران پاکستان ایکسچیج ٹریڈ فنڈ میں بیس فیصد اضافہ ہوا جبکہ پانچ سالوں کے دوران چار سو فیصد اضافہ دیکھا گیا جس میں پاکستان نے چین اور بھارت کو پیچھے چھوڑ کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ فوربز میگزین کے مطابق پاکستان میں حالیہ ماہ میں جی ڈی پی کی شرح اور بے روزگاری میں بھی کمی آئی ہے ۔ ان اقدامات کی وجہ سے پاکستانی مارکیٹ چین اور بھارت مقابلے میں آگئی ہے ۔ فوربز میگزین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستانی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ حالات بہتر ہونے پر غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ۔ ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کو سپورٹ فراہم کی ، مقامی سطح پر بھی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے گئے جس کی وجہ سے آنیوالے دنوں میں پاکستانی معیشت کا مستقبل روشن ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment